پیما کا لفظ اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی -meter کے متبادل کے طور پر اختیار کیا گیا ہے۔ عربی، اردو اور فارسی تینوں زبانوں کی لغات میں meter کے بطور لاحقہ آنے والے مفہوم (یعنی پیمائش (کرنے والے)) کے متبادل کے طور پر ---- مقیاس ---- کا لفظ بھی ملتا ہے۔[1] اردو میں لفظ پیما عام طور پر ؛ سر کرنے، عبور کرنے اور رسائی پانے والے کے لیے آتا ہے۔[2] جبکہ پیمائی کا لفظ سر کرنا اور عبور کرنا وغیرہ کی کیفیت کے معنوں میں آتا ہے۔ حوالہ فائل:ADAD.PNG2 میں درج کردہ لفظ پیما کا یہ مفہوم ایک محدود استعمال کو بیان کرتا ہے جبکہ اسی حوالہ میں اس لفظ کا فارسی سے تعلق بھی درج ہے اور اگر فارسی میں حروفِ ابجد کی اس ہی ترتیب، پیما کو دیکھا جائے تو اس کا اندراج مذکورہ بالا استعمال کے ساتھ ساتھ پیمانہ، پیمانی اور پیمائش یعنی -meter کے لیے بھی آتا ہے۔ مثال کے طور پر فارسی میں planimeter کے لیے سطح پیما، geometer کے لیے زمین پیما اور pedometer کے لیے قدم پیما کے الفاظ آتے ہیں[3] اسی طرح metry کے لیے پیمائی کا لفظ بھی لغات میں مروج ہے۔ اس توضیح کے بعد یہ بات باآسانی معلوم ہوجاتی ہے کہ ویکیپیڈیا پر meter لاحقہ کے لیے مقیاس کی بجائے پیما کا استعمال درست طور پر کیا گیا ہے اور یہ لفظ پیما، پیمائش سے، مقیاس کی نسبت زیادہ براہ راست ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ایک اردو لغت میں لفظ مقیاس کا اندراج۔
  2. ایک اردو لغت میں لفظ پیما کا اندراج۔
  3. ایک فارسی لغتِ آن لائن آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ farsidic.com (Error: unknown archive URL) جہاں متن میں درج متعلقہ الفاظ کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔