تبادلۂ خیال:گرڈ کمپیوٹنگ
گرڈ کیلیے طناب کی اصطلاح تو اچھی لگی لیکن شمارندہ کاری سے دھیان computer manufacturing کی طرف چلا جاتا ھے۔ یا جیسے شمارندوں کی گنتی؟
اردو وکی پر ہی کسی جگہ میں نے 'کاری' کو 'گنتی' کے معنوں میں بھی استعمال ہوا دیکھا ھے! اس لیے شمارندہ کاری سے لگتا ھے جیسے کمپیوٹروں کی گنتی کی بات ہر رہے ھے!
میرے خیال میں شمارندگی یا اس طرح کا کوئی متبادل بہتر رہے گا
- آپ تو صرف ایک صفحے کے لحاظ سے بات کررہے ہیں ۔ جو کچھ پہلے سے اردو میں ویکی پر کیا جاچکا ہے اس کا بھی آپکو خیال رکھنا چاہیۓ ورنہ آسانی اور سہولت کے بجاۓ پیچیدگیاں پیدا کرنے کا موجب بنیں گے۔ آپ اگر شمارندگی کو کمپیوٹنگ کے لیۓ استعمال کرنا مناسب سمجھتے ہیں تو اسکے لیۓ دو کام کرنا ہوں گے
- موجودہ سرگرمیاں میں اور ساتھیوں کی راۓ لیجیۓ
- اگر شمارندگی پر اتفاق ہوجاۓ تو پھر صرف اسی صفحہ پر نہیں بلکہ تلاش کے آپشن سے ہر اس جگہ تبدیل کیجیۓ جہاں جہاں پہلے شمارندہ کاری استعمال ہوچکا ہے ۔ اور نہ صرف صفحات تبدیل کرنا ہوں گے بلکہ زمرہ جات بھی اور پھر ان زمرہ جات میں موجود صفحات کے اور ذیلی یا بالائی زمرہ جات کے رابطے تک تبدیل کرنا ہوں گے ---------- ویسے اس طرح اگر ہر روز کوئی نہ کوئی نۓ نۓ الفاظ بناتا رہا تو ہم کسی مقصد کو حاصل نہیں کرسکیں گے ، چوں چوں کا مربہ بن جاۓ کا یہ انسائکلوپیڈیا۔ افراز
- جس مشکل کی طرف آپ نے اشارہ کیا ھے میں اس کو سمجھتا ہوں اور آپ کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہوں۔ لیکن میرا خیال ھے کہ ھمیں صحیح اصطلاحات اپنانے کیلے تبادلہُ خیاؒل کرنا چاہے۔ اس بات سے بچنے کیلے کہ ھمیں نئی اصطلاح ھر جگہ تندیل کرنا پڑے گی ایک غلط اصطلاح کو ھی رواج نہیں دیتے جانا چاہیے۔ ۸۸
- یہ بھی ضروری نہیں کہ ایک ہی آدمی ھر کام کرے۔ اصلاحات بھی دریافت یا ایجاد کرے اور تکنیکی مضامیں بھی لکھے۔
- بہتر تو یہ ھے کہ ہم اصطلاحات کا کام اردو دانوں پر چھوڑ دیں وہ اصطلاحات کے صفحے پر آپس میں اتفاق رائے سے نئی اصطلاحات تجویز کیریں اور دوسرے مضامین کے ماہرین ان کو استعمال کر تے ہوئے اپنے مضمون پر دھیان دین۔
امید ھے میری خستاخی کہ آپ معاف فرمائیں گے ۔ معذرت کے ساتھ۔ --ممتازصدیقی 09:50, 15 اگست 2006 (UTC)
کاش
ترمیم- کاش کہ ایسا ہی ہوتا جیسا آپ نے کہا، مگر یہاں ہے کون؟ اب آپ کو بھی شامل کرلیا جاۓ تب بھی شائد تعداد دو عددی ہندسہ نہ چھو سکے گی۔
- آپ اگر چاہیں اور دیگر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو تو آپ نام تبدیل کرکے شمارندگی کردیجیۓ، مجھے کوئی اعتراض نہیں دیگر جگہوں پر رابطوں کا خیال رکھنا ہوگا کہ کوئی لنک ڈیڈ نہ ہوجاۓ اور ایک ہی اصطلاح کے لیے دو یا زائد الفاظ نہ آجائیں
- حضرت ، کیا آپ کی گستاخی اور کیا مجھ ناچیز کی معافی ؟ میں تو خود شش و پنج میں تھا کہ آپ کو میری بات بری نہ لگ جاۓ ۔ افراز
افراز صاحب وہ بھی دن تھے کہ صرف اور صرف میں ہی ایک ایڈیٹر ہوتا تھا۔ آپ دیکھیں گۓ انشاللہ جس طرح صفحات کا اضافہ ہوا ہے اسی طرح صارفین کا بھی اضافہ ہوگا۔ جہاں تک اس لفظ کے بارے میں مشورے کی بات ہے تو مجھے صرف گرڈ کمپوٹنگ کی سمجھ آتی ہے۔ اس کے علاوہ میرے لیے دونوں ایک ہی ہیں، D:
ویسے آپ جواب اتنے جوش کے ساتھ دیتے ہیں کہ دوسرا سمجھتا ہے کہ اس نے کوئی گستاخی کرلی ہے۔سیف اللہ 11:57, 15 اگست 2006 (UTC)
تازہ لہو
ترمیم- اللہ آپکو مزید ہمت عطا فرماۓ سیف اللہ صاحب ، بس کچھ یوں ہے کہ
یہ روشنی تو تازہ لہو کی ہے روشنی
ہم نے کہاں مزار پہ روشن کیا چراغ
افراز
اک سوال ہے۔۔!
ترمیممجھے ایک بات نہیں سمجھ آئی کا پی ٹو پی نیٹ ورک بھی تو یہ طنابی شمارندہ کاری کو امپلمنٹ کرتا ہے بقول آپ کی ڈیفنیشن کے؟
کیا ہم p2p کی بدولت طنابی شمارندہ کاری انجام دے سکتے ہیں ؟
اور یہ Grid database System کا طنابی شمارندہ کاری سے کیا تعلق ہے ۔(شاید Oracle والے بنا رہے ہیں )
شکریہ سیف اللہ 17:56, 15 اگست 2006 (UTC)
طنابی بمقابلہ پی ٹو پی شمارندہ کاری
ترمیماصل میں دونوں ہی منقسم شمارندگی کی تقریبا ایک جیسی قسمیں ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے فائدہ بھی اٹھا سکتیں ہیں۔ تحفظ، اختیارات کی منتقلی (عارضی طور پر )، بین الادارتی تعلقات، تجریدی ادارہ جات، تجریدی ادارہ جاتی معیارات، تجریدی تعلقات میں شفافیت (transparency), معیاری خدمت کے حصول کیلئے مذاکرات وغیرہ کیلئے طنای ڈھانچہ p2p کی نسبت بہتر ماحول فراہم کرتا ہے ۔ جبکہ اس کے برعکس p2p خود مختاری، متحرک روابط، scalability وغیرہ میں بہتر ھے ۔ دونوں طرزیات ایک دوسرے سے کافی کچھ نہ صرف سیکھ سکتی ہیں بلکہ ہو سکتا ھے کہ آگے چل کر مدغم ہو جائیں، کیونکہ گرڈ مائل بہ خدمت ھے ۔ I mean Grid is moving towards service-orientation :) --ممتازصدیقی 20:06, 15 اگست 2006 (UTC)
New Terms?
ترمیمI tried to translate several terms especially in section 3.2, but probably most of them are not very much suitable, waiting for your feedback. --ممتازصدیقی 21:54, 16 اگست 2006 (UTC)
- سب سے پہلے تو شکریہ کہ آپ نے اردو کے ساتھ انگریزی ہجے بھی لکھ دیۓ ، یہ بہت ضروری قدم ہے
- جال اس لیۓ کیا کہ میں پہلے ہی مشکل نام اختیار کرنے میں بدنام ہوچکا ہوں اور یہ بھی کہ web کا پہلا ترجمہ ذہن میں جال ہی آتا ہے، گو میں رابط ہی کو بہتر سمجھتا ہوں
- vitualization تین حروف کا مرکب ہے، virtual + ize + ation
- virtual = مجازی ، واقعی (وہ جو واقعہ سے اپنے وجود کو ثابت کرے)
- ize = بنانا ، سازی ، ساختگری
- ation = عملکاری ، عمل کرنا ، کچھ کرنا
- لہذا اگر علم شمارندہ کے حساب سے دیکھا جاۓ تو virtualization کے معنی 1- مجازسازی یا 2- مجازیتسازی ہوتے ہیں ، میرا خیال ہے کہ اول الذکر مختصر ہونے کی وجہ سے موزوں ہے
- server = معیل
- cliant = عمیل
- کار = کام (کاری = کام کرنا یا کوئی عمل کرنا)
- process = عملیہ
- processing = عملیت (ویسے درست مفہوم نظمکاری ہے لیکن عملیت بھی قابل قبول ہے)
- sup processes = ذیلی عملیۓ (یا ذیلی عملیات)
- الخوارزم = Algorithm ---- علم ریاضی میں ایک شعبہ کا نام
- خوارزمیہ = Algorithm ---- کوئی مسلہ حل کرنے کے لیۓ اصول و ضوابط کی ایک ترتیب شدہ شکل یا راستہ
- feature = خاصہ
- contention = تنافر
- bottleneck = تنگراہ (تنگ + راہ) ، اختناق
- protocol = دستور
- Synchronization = ہمگاہی (ہمگاہ + ی براۓ ation)
افراز
بہت شکریہ افراز صاحب --ممتازصدیقی 19:10, 17 اگست 2006 (UTC)
بیرونی روابط کی درستی (دسمبر 2024)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے گرڈ کمپیوٹنگ پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- http://www.ggf.org/Announcement/ggf_announce_merge.php میں https://web.archive.org/web/20241201001542/http://www.ggf.org/Announcement/ggf_announce_merge.php شامل کر دیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 17:30، 19 دسمبر 2024ء (م ع و)