تبادلۂ خیال:Minimum spanning tree

یہاں تحریر کرنے کا مقصد صرف اپنا ایک خیال بیان کرنے کا اور مشورہ کرنے کا ہے اور کسی لفظ کی تبدیلی کرنے یا نا کرنے کا نہیں۔ عبر کا لفظ Plate T صفحے پر trans کے لیۓ آیا ہے اور نظام شمسی میں بھی اس جگہ پر trans کے معنوں میں ہی آیا ہے۔ اسی عبر سے اردو میں عبور اور عبوری بھی بنایا جاتا ہے جیسے عبوری حکومت۔ جبکہ طب میں اسی عبر سے transient کے لیۓ عابر کا لفظ بھی بنتا ہے۔ اگر میرا خیال غلط نہیں تو ریاضی و سائنس میں span کا لفظ extension اور stretch وغیرہ کے مطالب سے زیادہ نزدیک آتا ہے جسے لیۓ فی الحال اردو ویکیپیڈیا پر عرصہ بھی استعمال ہو رہا ہے جو کہ کچھ ایسا مناسب نہیں کہ اس سے stretch یا پھیلاؤ یا احاطہ وغیرہ کے معنی ادا نہیں ہوتے۔ span کے لیۓ ایک اور لفظ ---- تمدید ----- ہوسکتا ہے جو کہ اصل میں مد سے ماخوذ ہے اور اردو میں الف مد کے لیۓ استعمال بھی ہوتا ہے۔ اس لفظ میں حیرت انگیز طور پر انگریزی لفظ span کے تمام معنی پاۓ جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر چند الفاظ نیچے درج کرتا ہوں۔

  • مد = prolongation / elongate
  • امد = span / period
  • تمدد = span / stretch
  • تمديد = span out / stretching out
  • مدید = spanned
  • مدیدی = spanning ------ (صرف مدی اور تمدیدی بھی spanning کے ہی معنوں میں آتے ہیں، جو ادا کرنے میں آسان ہو)

عبر کو بھی span کے معنوں میں غلط تو نہیں کہا جاسکتا ، اور دیگر ساتھیوں سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا ، اگر عبر کو ہی span کے لیۓ مخصوص کرنے پر اتفاق ہو تو پھر trans اور transient کے لیۓ دیگر متبادلات تلاش کر لیں گے۔ گو قریب قریب معنوں میں اردو میں ایک اور لفظ مدت بھی آتا ہے (جو اصل میں مدۃ کی اردو زدہ شکل ہے) اور جو مد کے مفہوم کا عرصے کے معنوں میں احاطہ تو کرتا ہے مگر وہ span کے stretch یا extension جیسے معنی ادا نہیں کرتا۔ یہ صرف مشورہ ہے کسی بات پر اصرار نہیں۔ شکریہ ۔ --سمرقندی 09:03, 17 اگست 2008 (UTC)

  • آپ کی تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ span کے لیے 'تمدد' ہی موزوں ہے۔ کوئ مسلئہ نہیں، ریاضی کے مضامین میں جہاں استعمال ہؤا ہے وہاں بدلی کر دونگا- --Urdutext 01:28, 19 اگست 2008 (UTC)
واپس "Minimum spanning tree" پر