تبادلۂ خیال:عملیت
صفحۂ مضمون سے درج ذیل متن یہاں منتقل کیا گیا ہے، برائے مہربانی، اِس منتقل شدہ متن کے بعد تبادلۂ خیال کا اندراج کریں:
زبان انگریزی میں process کا لفظ ، آگے بڑھنے ، کے بنیادی مفہوم سے آیا ہے جو کہ لاطینی سے ماخوذ ہے۔ اس کا یہی آگے بڑھنے کا تصور ، کسی تبدیلی کی جانب لے جانے والی یا بڑھنے والی قدرتی باتوں (عوامل) کے لیۓ آج بھی مستعمل ہے اور یہی مفہوم اس کا طب میں بھی کسی عضو کی بڑھوتری (بڑھنے) کے لیۓ ادا کیا جاتا ہے جیسے alveolar process وغیرہ۔ اور اسی آگے بڑھنے کے مفہوم میں وسعت پاکر کچھ کرنے (یعنی کام / طریق) کے معنوں میں اختیار کیا جاتا ہے۔
اُردو اِصطلاح | انگریزی | وضاحت |
---|---|---|
عملیت (اسم)؛ جمع: عملیتان | process | a process of evaluation |
عملیہ (فعل)؛ جمع: عملیتیں | process | process a cheque |
استطالت / استطالہ [1] | process | alveolar process of maxilla |
عملیتی (اسم) | processing | a processing engineer |
عملیت (فعل) | processing | processing of raw data |
عملکار ؛ جمع: عملکاران | processor | processor module |
عمل / فعل / اداکاری | act | |
اداکاری / قائم مقامی | acting | |
عمل / فعل / کام / کار | action | |
قابلِ عمل | actionable | |
اشتغل | operate | بصورتِ طلب |
اشتغال [1] | operation | بصورتِ طلب |
اشتغالیہ | operational | بصورتِ طلب |
مشتغلی | operative | بصورتِ طلب |
مشتغل [1]؛ جمع: مشتغلین | operator | بصورتِ طلب |
اشتغلیہ / اشتغالیہ | operand | بصورتِ طلب |
اشتغالی / اشتغالیت | operating | بصورتِ طلب |
اشتغالی نظام | operating system | بصورتِ طلب |
اشتغال گاہ | operating theater | بصورتِ طلب |
کمرۂ اشتغال | operating room | بصورتِ طلب |
تعامل ؛ جمع: تعملات [1] | reaction | بصورتِ طلب |
کیمیائی تعامل | chemical reaction | بصورتِ طلب |
گو کہ operation کے لفظ کی مزید تفصیل اس کے متعلقہ صفحے پر درج کی جائے گی ، یہاں صرف اسقدر بیان ہے کہ اس کے اردو متبادلات عربی کے بنیادی لفظ شغل سے بنتے ہیں۔ شغل کا لفظ گو اردو میں عام طور پر وقت گذاری یا مشغلے سے متعلق زیادہ استعمال ہوتا ہے لیکن اس کا بنیادی مفہوم وہی ہے جو کہ operate کا ہے یعنی کام کاج وغیرہ اور اس وضاحت کے باوجود یہ کہ اس شغل سے اخذ شدہ بنیادی لفظ برائے operation یعنی اشتغال میں اردو مشغلے یا شغل کا عام تصور مزید دور ہوجاتا ہے[1]۔
حوالہ جات
ترمیم
تبادلۂ خیال
ترمیم- میرے خیال میں عملیت فعل ہے اور عملیہ اسم.. نیز عملیت کی جمع عملیات بھی ہوسکتی ہے... --محبوب عالم 16:07, 18 جنوری 2010 (UTC)
- متعدد الفاظ عربی کے ایسے ہیں محبوب بھائی کہ ان پر اردو لب و لہجہ آزمایا جائے تو ایک گمانِ موہوم ان کی صحت پر گذرتا ہے؛ یہی یہاں بھی ہو رہا ہے فائل:Smile.PNG عملیت فی الحقیقت اسم ہی ہے اور اسے جیسا کہ وضاحت والے ستون میں انگریزی مثال درج ہے a process of evaluation یعنی اس مثال سے یہاں process اسم کیفیت ہی بنتا ہے اور کسی بھی اردو یا عربی کی لغت میں عملیت کو اسم ہی درج دیکھا جاسکتا ہے۔ رہی بات فعل کی تو وہ اصل میں عمل سے ہی بنے گا جو کہ مصدر بھی اور اس کی جمع عملیات بھی کی جاسکتی ہے؛ میں نے اس جمع کو اس لیۓ نظر انداز کر دیا تھا کے ہمارے محلے میں بیٹھے دو عدد ٹھگّو چچا صبح سے رات گئے تک نصیبوں کی ماری بیچاری عورتوں کو پھانس کر انہیں خوشحال کرنے اور ان کے شوہروں کو اچھی ملازمت ملنے کے علملیات کر کر کے پیسے بٹورتے رہتے ہیں۔ --سمرقندی 09:15, 19 جنوری 2010 (UTC)