میرے خیال میں Oceans کا متبادل محیطات اور Seas کا اردو متبادل بحار ہونا چاہیے۔--Sasajid 15:20, 24 اپریل 2010 (UTC)

  • عربی ویکیپیڈیا پر Seas کا عربی متبادل بحار اختیار کیا گیا ہے لیکن ہم نے اردو ویکی پر انگریزی لفظ Sea کا متبادل تو بحیرہ اختیار کیا لیکن بحار کو Oceans کا متبادل بنا دیا۔ مجھے تھوڑی سی مشکل پیش آ رہی ہے، منتظمیں سے گزارش ہے کہ Seas اور Oceans پر کوئی ایک اتفاق رائے قائم کریں تا کہ دوہرے مقالہ جات اور زمرہ جات سے بچا جا سکے۔ امید ہے آپ لوگ اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت نکال کر مندرجہ بالا دو انگریزی الفاظ کو جامع اور ایک متفقہ اردو اصطلاح کا جامہ پہنائیں گے۔ --Sasajid 13:27, 10 مئی 2010 (UTC)

بحر، بحیرہ و محیط

ترمیم
  • عربی قوامیس میں ocean کیلئے دو الفاظ ’’اوقیانوس‘‘ (جو کہ یونانی لفظ ہے) اور ’’محیط‘‘ استعمال کئے گئے ہیں۔ جبکہ sea کیلئے ’’بحر‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ تاہم، اُردو میں ocean کیلئے ’’اوقیانوس‘‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ لفظ atlantic کے لئے بہت عام ہے۔ اور لفظ ’’محیط‘‘بھی میرے خیال میں اُردو میں اِس معنی کیلئے اتنا عام نہیں ہے۔ دوسری بات یہ کہ اُردو میں ocean کیلئے لفظ ’’بحر‘‘ بہت عام ہوچکا ہے، جماعتِ دوم و سوم سے لیکر دہم تک خاکسار نے نصابی کُتب میں یہ لفظ ocean کا متبادل ہی دیکھا ہے۔ اور اِس کو پہلے ہی اُردو ویکی پر استعمال کیا گیا ہے۔مثلاً مقالہ جات: بحر ہند، بحر اوقیانوس وغیرہ۔ لہٰذا میرے خیال میں ہمیں اِس بارے میں کوئی نیا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ بحر کا لفظ ocean کیلئے اب اُردو میں رائج ہوچکا ہے۔ اور sea کیلئے بھی ساتھیوں کو معلوم ہوگا کہ لفظ ’’بحیرہ‘‘ عام ہے (جیسے بحیرۂ عرب میں، عربی میں اِس کی معنی ’’جھیل‘‘ کے لی جاتی ہے تاہم اُردو میں اِسے چھوٹے بحر (سمندر) کیلئے استعمال کرنے میں کو مضائقہ نہیں۔
  • بحر: ocean
  • بحار: oceans
  • بحیرہ: sea
  • بحیرات: seas
  • سمندر: sea
  • سمندرات: seas

بحرنگاری / بحرشناسی / بحریات : oceanography


میں نے ocean کے نام سے مقالہ مرتب کیا ہے، وہاں تبادلۂ خیال کیجئے۔

یہ میری ذاتی رائے ہے، باقی جو ساتھیوں کو موزوں لگے۔۔ --محبوب عالم 15:27, 12 مئی 2010 (UTC)

  • بحر: ocean
  • بحار: oceans
  • سمندر: sea
  • سمندرات: seas

--سمرقندی 00:51, 13 مئی 2010 (UTC)

واپس "بحار" پر