تبادلۂ خیال زمرہ:زمرہ جات

اسلام علیکم! میں معاونت چاہتا ہوں کہ نیا زمرہ کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ اور اگر میں ایک بار ایک مضمون کا نام غلط لکھ کر محفوظ کر دوں تو اسے کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ بلال

  • نیا زمرہ بنانے کے لیۓ آپ اپنے مضمون کے آخر میں یہ کوڈ رکھ دیجیۓ ---- [[زمرہ:زمرے کا نام]] ۔ خیال رکھیۓ کہ اس پورے کوڈ میں کسی جگہ کوئی اسپیس نہ آنے پاۓ۔
  • کوئی صفحہ اگر غلط عنوان سے بن جاۓ تو آپ کے پاس کئی انتخاب موجود ہیں جو مناسب لگے چن لیجیۓ (موقع کی مناسبت سے)
  1. نیا صفحہ بنا لیجیۓ ، اور غلط نام والے صفحے میں یہ کوڈ (اسی طرح کاپی پیسٹ کر کہ) رکھ کر محفوظ کردیجیۓ ---- {{امیدوار براۓ حذف شدگی}} ۔ اس طرح بعد میں اس صفحہ کو حذف کردیا جاۓ گا
  2. اگر آپ صفحہ کو حذف نہ کروانا چاہتے ہوں تو آپ اسکو نۓ (درست نام) کی جانب پلٹا سکتے ہیں ، اسکے لیۓ آپکو غلط نام والے صفحہ کے ترمیمی خانے سے سب کچھ مٹا کر یہ کوڈ رکھنا ہوگا ---- #REDIRECT [[نۓ صفحہ کا نام]]
  • مندرجہ بالا بیان میں اگر کوئی بات مزید وضاحت طلب ہو تو براہ کرم آگاہ فرمائیۓ ۔ افراز

اسلام علیکم اکثر اوقات ایک ہی نام سے دو مضمون ہوتے ہیں، مثلا میں ایران کا ایک شہر کیش کے نام سے بنا ریا تھا جب کی اس نام سے ایک اور مضمون پہلے سے موجو د ہے جو کہ علم شمارندہ سے متعلق ہے۔ اس کے متعلق رہنماءی کریں۔

  • جب ایک ہی نام کے دو یا دو سے زائد الفاظ کے صفحات موجود ہوں تو پھر اس نام سے ایک صفحہ --- ضد ابہام --- کے نام سے بنایا جاتا ہے۔ مثلا ،
    • کیش (ضدابہام) ، کے نام سے صفحہ بنا کر آپ اسی میں دو ربط دے سکتے ہیں 1- کمپیوٹر کے کیش کے بارے میں اور 2- ایران کے شہر کے بارے میں ۔ اسکے ساتھ ہی اس میں ایک سانچہ رکھنا ہوتا ہے ، جسکا کوڈ یہ ہے ، {{Disambig}} ----- مثال کے طور پر آپ اس صفحہ کو دیکھیۓ تو آپ کو اندازہ ہوجاۓ گا کہ ضدابہام کے صفحے میں کیا رکھا جاتا ہے۔ کیش (ضدابہام) ۔ اب آپ اس صفحہ میں ایران کے شہر پر کلک کر کے ، کیش (ایران) پر مضمون بنا سکتے ہیں ۔ افراز

زمرہ جات کے زمرہ کی تبدیلی

ترمیم

یہاں پر زمرہ:زمرہ جات کا انگریزی ربط Category:Contents دیا گیا ہے جو میرے خیال میں غلط ہے ۔ اس زمرے کا انگریزی ربط Category:Categories ہونا چاہیے۔ --Sasajid 07:59, 10 اپریل 2010 (UTC)


  • ایسی غلطیاں تو بلا تبادلۂ خیال کے فوری طور پر درست کر دیا کیجیئے فائل:Smile.PNG --سمرقندی 08:34, 10 اپریل 2010 (UTC)
واپس "زمرہ جات" پر