تبادلۂ خیال سانچہ:اسلامی تہذیب

کیا اسلامی تہذیب کے پورٹل میں اللہ کا نام سب سے بیچے کی بجائے اوپر مناسب نہیں؟ دوسرے یہ کہ تصویر میں تاج محل کی جگہ کوئی اسلامی عمارت جیسے خانہ کعبہ زیادہ مناسب لگتا ہے۔ عبداللہ

  • آپ کے مشورے پر عمل میں کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی ، نثار بھائی کی رائے کا انتظار کرلیتے ہیں کیونکہ تمام محنت ان ہی کی ہے۔ ویسے سانچے کی مناسبت سے رنگوں کا امتزاج رکھنے والی کوئی اور تصویر جو تاج محل کی طرح ہی اس سانچے میں جچے ، تلاش کرنا بھی آسان کام نہیں لگتا۔ --سمرقندی 08:21, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • نثار بھائی، میں نے اس سانچے کے کوڈ کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔ ایک نظر دیکھ لیں اور آگاہ کریں۔ اگر آپکو ٹھیک لگا تو میں باقی ماندہ کو بھی اسی طرح آسان کردوں گا اور اگر پسند نہ آئے تو آپ میری تبدیلیاں واپس پلٹا دیں۔ اس میں روابط دو رنگوں میں دانستہ رکھے ہیں۔ اردو کے روابط ایک رنگ میں ہیں اور بین الوکی روابط کا رنگ ہلکا سا مختلف ہے۔ سوچا کہ یہ نظر آنا چاہیے تاکہ بعد ازاں اردو میں مقالات بنا کر روابط کو بدل دیا جائے۔ --کاشف عقیل 19:51, 2 اگست 2009 (UTC)

عبداللہ بھائی، سمرقندی بھائی، کاشف بھائی آداب۔ آپ لوگوں کے خیالات میرے دل کا بوجھ ہلکا کردیا۔ میں بھی یہی سوج میں تھا کہ اس سانچے کا تاج یہ تاج نہیں ہے اور نیہ ہی ہونا چاہیے۔ عبداللہ بھائی کی سوچ سو فیصد درست ہے۔ سمرقندی بھائی اور کاشف بھائی کی تائیدوں کے ہمراہ میری بھی تائید کھڑی ہے۔ اب رہی بات کاشف بھائی کی کاوش کی، بالکل ٹھیک ہے، الحمدللہ دور اندیش بھی ہے۔ اوپر کی تصویر آپ احباب کے مشورے کی منتظر ہے۔ Ahmadnisar 20:18, 2 اگست 2009 (UTC)

  • سانچے کو آسان بنانے کے سلسلے میں میری ترامیم مکمل ہو گئی ہیں۔ اس میں ابھی بہت سے روابط انگریزی وکیپیڈیا کے ہیں، انھیں اردو میں کر دینا چاہیے۔ --کاشف عقیل 04:05, 3 اگست 2009 (UTC)

تصویر کا انتخاب ترمیم

  • صارفین دوستوں سے درخواست ہے کہ ‘اسلامی تہذیب‘ سانچے کے لیے کوئی اچھی تصویر تجویز کریں، جو
  • اس عنوان سے مناسبت اور مطابقت رکھتی ہو
  • دیدہ زیب ہو
  • لفظ ‘اسلامی تہذیب‘ کی عکاسی کرے

Ahmadnisar 17:04, 5 اگست 2009 (UTC)

تصویر خانئہ کعبہ ترمیم

خانئہ کعبہ کی تصویر جو ویکی میڈیا کامنس سے لی گئی ہے، شامل کی گئی ہے۔ صارفین اپنے خیالات کا اظہار کریں۔Ahmadnisar 11:47, 11 اگست 2009 (UTC)

چونکہ سانچہ اسلامی تہذیب سے متعلق ہے، نہ کہ دینِ اسلام سے اسلئے تہذیب سے متعلق کوئی تصویر ہی زیادہ بہتر ہوگی۔ تاج محل کی تصویر چونکہ سیاہ پس منظر کی وجہ سے سانچے میں بہتر مل بھی رہ تھی اسلئے میری رائے تاج محل کے حق میں ہے۔ خانہ کعبہ کی تصویر سانچے کے سیاہ پس منظر میں اچھی طرح ضم بھی نہیں ہو رہی۔ --کاشف عقیل 17:37, 11 اگست 2009 (UTC)

سماء یا سماع ترمیم

میرے نزدیک رقص کے تحت جو 'سماء' ہے ، وہ دراصل 'سماء' نہیں 'سماع' ہے۔ --فیروز اردووالا (تبادلۂ خیال) 15:59, 7 اگست 2012 (UTC)

واپس "اسلامی تہذیب" پر