اس سانچے میں بعض غلطیاں پائی جاتی ہیں. براہ کرم اسے درست کیجئے--فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:08, 6 جون 2015 (م ع و)

جی بلکل، مکر یہ کافی مشکل ہے، میں نے دو دن کام کیا تھا اس پر مگر، اسے الٹا مسائل پیدا ہو گئے، اس کو کسی وقت ، وقت دیتا ہوں، اصل میں اسے درست کرنے کے لیے، سانچہ کو تازہ کرنا ہو گآ، جس کی ترمیزات اور لیبل دونوں کو اردو میں کرنا ہوگا، جس کا مجھے خاص تجربہ نہیں ہے۔ ہاں اگر فارسی یا عربی ویکی سے اسے اٹھایا جائے تو اردو میں منتقل کر دیا جائے عبارات کو، وہ بھی تب جب وہ لوگ اسی انگریزی والے کو استعمال کر رہے ہوں، اور جدید ترین استعمال کر رہے ہوں۔--« عبید رضا » 05:56, 7 جون 2015 (م ع و)

تبدیلی کی اشد ضرورت ترمیم

اس خانہء معلومات میں تزئینی غلطیاں پائی گئیں ہیں لہذا تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:35, 29 جون 2015 (م ع و)

اردو متبادل ترمیم

اس سانچے کے انگریزی الفاظ مثلاً Conservation Status, Endangered species وغیرہ کو ے اردو متبادل داخل کیجئے فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:12, 21 اکتوبر 2015 (م ع و)

اصل میں تب کچھ الفاظ کا درست مترادف مجھے ملا نہیں تھا، وہ رہ گئے، مگر یہ بہت سارے سانچے ہیں، آپ جس صفحہ پر یہ ظاہر ہ ورہا ہے۔ اس کا نام بتائیں، تا کہ میں اس ذیلی سانچہ میں جا سکوں، میں کئی سانچوں میں ابھی گيا مگر مجھے یہ الفاظ نہیں ملے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:59, 21 اکتوبر 2015 (م ع و)
 Y تکمیل--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:09, 21 اکتوبر 2015 (م ع و)

گزارش ترمیم

اس سانچے میں موجود اردو انتہائی بوجھل قسم کی ہے التماس ہے کہ شجروں میں ان کے نیچے اردو حرف تہجی میں انگریزی متبادل بھی لکھے جائیں۔--    12:32, 8 جنوری 2016 (م ع و)

میری رائے میں یہ درست نہیں ہو گا، جن علوم و اصطلاحات سے عام عوام کا واسطہ نہیں رہتا، ان کے لیے وہ تمام اصطلاحات مشکل ہی ہوتی ہیں۔ انگریزی لکھنے کا کوئی فائدہ نہیں گا۔جن کو حیاتیات کی ان اصطلاحات کی انگریزی پتا ہو گی، وہ ہمارے اردو ویکی پر آنے کی زحمت ہی نہ کریں گے۔ کیوں کہ یہاں ان کے کچھ ایسا موجود نہیں، جو ان کے علم میں اضافہ کرے۔ انگریزی یا دوسری زبان کا متبادل لفظ تب ہی ساتھ لکھا جاتا ہے، جب یقین ہوتا ہے کہ اکثریت کو اس دوسرے زبان کے لفظ سے بات بہتر سمجھ آئے گی۔ ٹیکسو باکس ہی ایسا لفظ ہے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:03, 8 جنوری 2016 (م ع و)
عجیب منطق ہے کہ چونکہ عام عوام کا اس سے تعلق نہیں اسلئے تمام اصطلاحات مشکل ہی ہوتی ہیں۔ اور جنکا تعلق ہے وہ یہاں کہ بجائے انگریزی ویکی پر جائیں۔۔آپ خود کہہ رہے ہیں کہ انگریزی یا دوسری زبان کا متبادل لفظ تب ہی ساتھ لکھا جاتا ہے، جب یقین ہوتا ہے کہ اکثریت کو اس دوسرے زبان کے لفظ سے بات بہتر سمجھ آئے گی۔ تو اس سانچے کو پڑھنے والے 90 فیصد اردو صارفین انکے انگریز متبادل سے ہی بہتر واقف ہیں صرف اردو دینا تو صارفین کو متلی میں مبتلا کرنے کا سبب ہے اگر نیچے متبادل الفاظ دئے جائیں تو کم از کم کچھ اور معلوم نا ہوتو ہمیں یہ تو اندازہ ہوگا کہ (Domain) کا اردو متبادل ساحہ اور فائیلم کا متبادل قسمہ نامی الفاظ ہیں۔--    15:22, 8 جنوری 2016 (م ع و)
آپ بتا سکتے ہیں کہ اس سانچہ میں ساحہ اور فائیلم کہاں پر ہیں؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:55, 8 جنوری 2016 (م ع و)

نہیں کیونکہ اس پہ تالا لگا رکھاہے۔     16:43, 8 جنوری 2016 (م ع و)

بات تالے کی نہیں ہے، آپ نے جن الفاظ کو وجہ بنایا ہے کیا وہ اس سانچہ میں ہیں۔ آپ ترمیم نہیں کر سکتے، مگر اسے کھول کر دیکھ تو سکتے ہیں۔ نوع، نسل، خاندان، نوع انسانی، کبوتر کی نسل، کتا بھڑیے کے خاندان سے ہے۔ آخر ان میں بوجھل اردو کہاں ہے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:56, 8 جنوری 2016 (م ع و)
دیر سے جواب پر معذرت نوع ،نسل،خاندان، جیسے الفاظ بالکل بھی مشکل الفاظ نہیں ہیں لیکن کوئی اگر آپ سے مملکت ساحہ،قسمہ یا جماعت میں فرق کا پوچھے تو کیا آپ بتا سکتے ہیں۔نیز میں اگرچہ حیاتیات کا طابعلم ہوں لیکن یہ الفاظ میرے لئے نامانوس ہیں اور پورے پاکستان میں بھی طلباء کو انگریزی درجہ بندی ہی پڑھائی جاتی ہے۔    20:09, 25 جنوری 2016 (م ع و)

درخواست ترمیم

لفظ عرصہ حیات کی حد کے بجائے کچھ اور استعمال ہونا چاہئے کیونکہ اردو میں اس سے کئی معنی لئے جاسکتے ہیں جیسے طبعی عمر وغیرہ جبکہ انگریزی کا مقصوداس سے وہ زمانہ ہے جب سے کوئی نوع زمین پر موجود ہے۔میرے نزدیک اس کے لئے عرصہ وجود لفظ متبادل ہے    19:51, 25 جنوری 2016 (م ع و)

@Obaid Raza: اس سانچے میں ہہت کچھ تبدیلی کی ضرورت ہے آپ لال بیگ میں دیکھ سکتے ہیں -- بخاری سعید  تبادلہ خیال   11:42, 10 جون 2017 (م ع و)
واپس "Taxobox" پر