• سلام علیکم جناب فہد صاحب کیسے ہیں آپ؟ اور کس موضوع پر لکھنے کا ارادہ ہے آج کل۔ روبالہ پر توجہ دلانے کا شکریہ ، اس مضمون کو واقعی ابھی مزید توجہ و تکمیل کی ضرورت ہے، کوشش کروں گا کہ اسکے الفاظ کو جس قدر ہو سکے سادہ اور عام فہم بنایا جاسکے اور جو معلومات ابھی رہتی ہیں انکو بھی شامل کیا جاسکے، آپ بھی جو اضافہ ہوسکے کیجیۓ گا، آپ نے تاریخ اور جغرافیہ پر جس قدر خوبصورت انداز اختیار کیا ہے اس سے مجھے توقع ہے کہ آپ ہر موضوع پر الفاظ میں آہنگ اور ربط لا سکتے ہیں ، جس مضمون میں آپ کو جو اضافہ کرنے کی ضرورت ہو ضرور کردیا کیجیۓ ، اردو کے الفاظ نا ملیں تو انکو ڈھونڈنے کی فکر نا کریں بلکہ انگریزی میں ہی لکھ دیا جانا چاہیۓ جب کبھی متبادل اردو مل گئی تو بعد میں بھی لکھی جاتی رہے گی۔ اس لیۓ میرا خیال ہے کہ اگر آپ کے پاس کسی بھی مضمون کے بارے میں کوئی معلومات آۓ (خواہ وہ طب ہو، کوئی مرض ہو یا تاریخ ہو ، سائنس ہو ، ریاضی ہو) تو اسکو اس کے متعلقہ مضمون میں اضافہ کردیا کیجیۓ۔ یہ خیال اس وجہ سے آیا کہ آپ کے مضامین سے ایسا ہی لگا اور آپ کا تعلق صحافت سے بھی ہے جس میں ہر موضوع پر معلومات سے واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ سمرقندی
  • میں آپ کی مصروفیات کا اندازہ بخوبی لگا سکتا ہوں ، اور میں نے تو آپ کو بھی اور سلمان صاحب کو بھی شائد یہ مشورہ دیا تھا کہ اپنا کام پہلے اور ویکیپیڈیا بعد میں ---- کیونکہ ویکیپیڈیا کا کام تو نا ختم ہونے والا ہے ، یہ تو چلتا ہی رہے گا۔ اوپر کی بات کا مقصد صرف یہ تھا کہ کھبی موقع لگے اور معلومات بھی ہاتھ لگیں تو ضرور ڈال دیجیۓ گا : - ) خواہ انگریزی میں ہوں یا اردو میں : - ) ------- چلتے چلتے ایک بار پھر یاد آوری ، روزمرہ زندگی کے کام پہلے اور ویکی پر وقت ان کاموں سے بچ جانے کے بعد۔ وسلام سمرقندی

میں نے جو کچھ لکھا وہ شیعہ اور سنی دونوں منابع سے ثابت ہے۔ آپ حوالے مٹا کر کہتے ہیں کہ میں نے جہ لکھا وہ غیر مستند ہے۔۔۔۔ تمہیں صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح کہنے کا حق کس نے دے دیا؟؟ میں نے تاریخ تبری جو سنیوں کی سب سے مستند کتاب ھے سے ھوالہ دیا تھا۔ پہلے تاریخ پڑھو پھر اعتراض کرنا۔ تم چاہتے ہو کہ جھوٹ لکھو اور سنی عقائد کو عین تاریخ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرو۔ تم کہتے کہ امام حسین علیہ السلام یزید کے خوف سے مکہ سے نعوذ باللہ فرار ہوے ان دلائل اور حقائق پر کیوں غور نہیں کرتے؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔ امام حسين اگر مدينہ ميں مقيم رہتے تو بنی اميہ کی طرف سے مدينہ پر فوج کشی کا خطرہ تها، اسکے علاوہ اگر امام حسين مدينہ ہی ميں شہيد کر ديئے جاتے تو جمہور امت مسلمہ کو يہ پتہ بهی نہ چلتا کہ امام اور يزيد کے مابين کس بات پر اختلاف تها اور کيوں امام نے يزيد کی بيعت سے انکار کيا۔ اس کے علاوہ يہ بهی خطرہ تها کہ اگر امام امت مسلمہ کے سامنے يزيد اور بنی اميہ کے نفاق اور فسق و فجور کو آشکار نہ کرتے تو عوام اور کم فہم لوگ يہ سمجهتے کہ امام حسين عليہ السلام اور يزيد پليد کے مابين اختلاف امت مسلمہ پر بنی اميہ کی ملوکيت کو مسلط کرنے کی وجہ سے نہ تها بلکہ اقتدار کے حصول کی کشمکش تهی۔ لٰہذا امام نے مکہ کا رخ کيا تاکہ مکہ کی مرکزی حيثيت کو بروئے کر لاتے ہوے اپنا موقف نہ صرف امت پر ظاہر کريں بلکہ اپنے اس سفر اور قيام سے حکومت وقت سے اپنی ناراضگی اور بيزاری کا برملا اظہار کريں۔ امام کا مکہ کی طرف سفر ايک فرار نہيں بلکہ ايک قيام يا تحريک کا آغاز تها۔ مکہ ميں امام کسی بهی اعتبار سے مدينہ سے زيادہ محفوظ نہيں تهے۔ جس بنی اميہ کی مدينہ پر حکومت تهی اسی کی مکہ پر بهی حکومت تهی پهر بهلا مکہ کس صورت مدينہ سے زيادہ محفوظ ہو سکتا تها۔ امام نے مدينہ چهوڑتے وقت ٢٨ رجب سن ٦٠ ہجری کو اپنے بهائی محمد بن حنفيہ کو اپنا جو تحريری وصيت نامہ ديا تها اس ميں بهی اپنے اس موقف کو واضح کرديا تها کہ انکا يہ سفر کسی ڈر يا خوف کی بناء نہ تها بلکہ امت کی اصلاح اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی خاطر تها۔ امام کا يہ وصيت نامہ تمام معروف شيعہ اور سنی منابع تاريخ ميں موجود ہے۔ يہاں قارئين کی سہولت کے ليئے ايک مرتبہ پهر سےاصل عربی عبارت ميں درج ہے:

" هذا ما أوصي به الحسين بن علي إلي أخيه محمد بن الحنفية إن الحسين يشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريک له و أن محمداً عبده و رسوله جاء بالحق من عنده و أن الجنة حق و النار حق و الساعة آتية لاريب فيها و أن الله يبعث من في القبور و أني لم أخرج أشراً و لا بطراً و لا مفسداً و لا ظالماً و إنما خرجت لطلب الإصلاح في امة جدي(صلي الله عليه و آله ) أريد أن آمر بالمعروف و أنهي عن المنکر و أسير بسيرة جدي و أبي علي بن أبي طالب فمن قبلني يقبول الحق فالله أولي بالحق و من رد علي هذا أصبر حتي يقضي الله بيني و بين القوم و هو خيرالحاکمين، و هذه وصيتي إليک يا أخي! و ما توفيقي إلا بالله، عليه توکلت و إليه أنيب." (تواريخ طبری و ابن اثير)

اس خطبے کی روشنی ميں يہ درک کرنا مشکل نہيں کہ امام کا قيام اور سفر دراصل باطل کے خلاف ايک تحريک تها نہ کہ اپنی جان بچانے کی خاطر فرار (نعوذ بالله)، جيسا کہ بعض کم فہم مبصرين کا قياس ہے۔ اگر فرار ہی مقصود ہوتی تو يمن بہترين مقام تها جيسا کہ آپکو عبدالله ابن عباس اور بعض ديگر صحابہ نے مشورہ بهی ديا تها اور جہاں نہ صرف بنی اميہ کی مخالفت پہلے سے موجود تهی بلکہ سوق الجيشی اور جنگی اعتبار سے بهی يہ علاقہ نہايت موزوں تها۔ اسی طرح اگر امام کا مقصود اپنی جان بچانا ہی ہوتا تو امام بيعت يزيد سے انکار ہی کيوں کرتے؟

امام کے اصلی عربی خطبے سے بڑھ کر کون سی دلیل چاہیئے؟؟؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم کہتے ہو کہ امام نے کہا کہ میں خفییہ بیعت نہیں کروں گا جب کہ سیعہ اور سنی دونوں تاریخوں میں ہے کہ امام نےبیعت سے سرے سے ہی انکار کردیا تھا۔۔۔۔ "ايها الامير انا اهل بيت النبوة ومعدن الرسالة ومختلف الملائكة ومحل الرحمة بنا فتح الله وبنا ختم ويزيد رجل::جد هؤلاء الفجرة:: فاسق شارب خمر، قاتل النفس المحرمة معلن الفسق ومثلي لا يبايع مثله ولكن نصبح وتصبحون وننظر وتنظرون اينا احق بالخلافة والبيعة"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم کیوں حقائق سے آنکھیں چرآتے اور پھر بھی اپنے آپ کو تاریخ کا ٹھیکیدار جانتے ہو؟؟؟؟؟

میں نے جو کچھ لکھا وہ شیعہ اور سنی دونوں منابع سے ثابت ہے۔ آپ حوالے مٹا کر کہتے ہیں کہ میں نے جہ لکھا وہ غیر مستند ہے۔۔۔۔ تمہیں صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح کہنے کا حق کس نے دے دیا؟؟ میں نے تاریخ تبری جو سنیوں کی سب سے مستند کتاب ھے سے ھوالہ دیا تھا۔ پہلے تاریخ پڑھو پھر اعتراض کرنا۔ تم چاہتے ہو کہ جھوٹ لکھو اور سنی عقائد کو عین تاریخ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرو۔ تم کہتے کہ امام حسین علیہ السلام یزید کے خوف سے مکہ سے نعوذ باللہ فرار ہوے ان دلائل اور حقائق پر کیوں غور نہیں کرتے؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔ امام حسين اگر مدينہ ميں مقيم رہتے تو بنی اميہ کی طرف سے مدينہ پر فوج کشی کا خطرہ تها، اسکے علاوہ اگر امام حسين مدينہ ہی ميں شہيد کر ديئے جاتے تو جمہور امت مسلمہ کو يہ پتہ بهی نہ چلتا کہ امام اور يزيد کے مابين کس بات پر اختلاف تها اور کيوں امام نے يزيد کی بيعت سے انکار کيا۔ اس کے علاوہ يہ بهی خطرہ تها کہ اگر امام امت مسلمہ کے سامنے يزيد اور بنی اميہ کے نفاق اور فسق و فجور کو آشکار نہ کرتے تو عوام اور کم فہم لوگ يہ سمجهتے کہ امام حسين عليہ السلام اور يزيد پليد کے مابين اختلاف امت مسلمہ پر بنی اميہ کی ملوکيت کو مسلط کرنے کی وجہ سے نہ تها بلکہ اقتدار کے حصول کی کشمکش تهی۔ لٰہذا امام نے مکہ کا رخ کيا تاکہ مکہ کی مرکزی حيثيت کو بروئے کر لاتے ہوے اپنا موقف نہ صرف امت پر ظاہر کريں بلکہ اپنے اس سفر اور قيام سے حکومت وقت سے اپنی ناراضگی اور بيزاری کا برملا اظہار کريں۔ امام کا مکہ کی طرف سفر ايک فرار نہيں بلکہ ايک قيام يا تحريک کا آغاز تها۔ مکہ ميں امام کسی بهی اعتبار سے مدينہ سے زيادہ محفوظ نہيں تهے۔ جس بنی اميہ کی مدينہ پر حکومت تهی اسی کی مکہ پر بهی حکومت تهی پهر بهلا مکہ کس صورت مدينہ سے زيادہ محفوظ ہو سکتا تها۔ امام نے مدينہ چهوڑتے وقت ٢٨ رجب سن ٦٠ ہجری کو اپنے بهائی محمد بن حنفيہ کو اپنا جو تحريری وصيت نامہ ديا تها اس ميں بهی اپنے اس موقف کو واضح کرديا تها کہ انکا يہ سفر کسی ڈر يا خوف کی بناء نہ تها بلکہ امت کی اصلاح اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی خاطر تها۔ امام کا يہ وصيت نامہ تمام معروف شيعہ اور سنی منابع تاريخ ميں موجود ہے۔ يہاں قارئين کی سہولت کے ليئے ايک مرتبہ پهر سےاصل عربی عبارت ميں درج ہے:

" هذا ما أوصي به الحسين بن علي إلي أخيه محمد بن الحنفية إن الحسين يشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريک له و أن محمداً عبده و رسوله جاء بالحق من عنده و أن الجنة حق و النار حق و الساعة آتية لاريب فيها و أن الله يبعث من في القبور و أني لم أخرج أشراً و لا بطراً و لا مفسداً و لا ظالماً و إنما خرجت لطلب الإصلاح في امة جدي(صلي الله عليه و آله ) أريد أن آمر بالمعروف و أنهي عن المنکر و أسير بسيرة جدي و أبي علي بن أبي طالب فمن قبلني يقبول الحق فالله أولي بالحق و من رد علي هذا أصبر حتي يقضي الله بيني و بين القوم و هو خيرالحاکمين، و هذه وصيتي إليک يا أخي! و ما توفيقي إلا بالله، عليه توکلت و إليه أنيب." (تواريخ طبری و ابن اثير)

اس خطبے کی روشنی ميں يہ درک کرنا مشکل نہيں کہ امام کا قيام اور سفر دراصل باطل کے خلاف ايک تحريک تها نہ کہ اپنی جان بچانے کی خاطر فرار (نعوذ بالله)، جيسا کہ بعض کم فہم مبصرين کا قياس ہے۔ اگر فرار ہی مقصود ہوتی تو يمن بہترين مقام تها جيسا کہ آپکو عبدالله ابن عباس اور بعض ديگر صحابہ نے مشورہ بهی ديا تها اور جہاں نہ صرف بنی اميہ کی مخالفت پہلے سے موجود تهی بلکہ سوق الجيشی اور جنگی اعتبار سے بهی يہ علاقہ نہايت موزوں تها۔ اسی طرح اگر امام کا مقصود اپنی جان بچانا ہی ہوتا تو امام بيعت يزيد سے انکار ہی کيوں کرتے؟

امام کے اصلی عربی خطبے سے بڑھ کر کون سی دلیل چاہیئے؟؟؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم کہتے ہو کہ امام نے کہا کہ میں خفییہ بیعت نہیں کروں گا جب کہ سیعہ اور سنی دونوں تاریخوں میں ہے کہ امام نےبیعت سے سرے سے ہی انکار کردیا تھا۔۔۔۔ "ايها الامير انا اهل بيت النبوة ومعدن الرسالة ومختلف الملائكة ومحل الرحمة بنا فتح الله وبنا ختم ويزيد رجل::جد هؤلاء الفجرة:: فاسق شارب خمر، قاتل النفس المحرمة معلن الفسق ومثلي لا يبايع مثله ولكن نصبح وتصبحون وننظر وتنظرون اينا احق بالخلافة والبيعة"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم کیوں حقائق سے آنکھیں چرآتے اور پھر بھی اپنے آپ کو تاریخ کا ٹھیکیدار جانتے ہو؟؟؟؟؟

Retrieved from "http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84%DB%82_%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84_%D8%B5%D8%A7%D8%B1%D9%81:Fkehar"

اردو وکیپڈیا اور پاکستانیت

ترمیم

جناب میرے اردو وکیپڈیا کو دیکھ کر خوشی کی کوئی انتہا ہی نہیں رہی تھی۔ اور مختلف موضوعات کو اردو میں دیکھ کر میں خداوند کا شکر کر رہا تھا۔ پھر میں نے آپ کی تحریر دیکھی اور گذارشات بھی ملاحذ کیں۔ تو میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ ہم نہ صرف اس سے استفادہ کر سکتے ہیں بلکہ پاکستان ادب اور ثقافت کو اردو وکی کی مدد سے اس افق کی بلندیوں پر لے جاسکتے ہیں۔ آپ کے لیے دعا گو۔ ````عدنان

والسلام

ترمیم

دوبارہ ایک مرتبہ پھر خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔ سمرقندی صاحب نے واقعی اس چمن کو اپنے لہو سے سینچا ہے ان کا اس طرح چلے جانا افسوسناک ہے۔ میری پھرپور کوشش اور دعا ہو گی کہ وہ دوبارہ اردو ویکیپیڈیا کو میسر ہوں سکیں۔ اب کی بار انشاءاللہ روز ایک دو مضمون ضرور اردو ویکیپیڈیا کے حوالے کیا کروں گا۔ اس کے علاوہ میرا ایک منصوبہ یہ بھی ہے کہ اپنے کالج اور اپنی جامعہ میں بھی اس اردو ویکیپیڈیا کی آگاہی مہم کے طور پر مختلف پوسٹرز آویزاں کروں اور حتی المقدور نئے آنے والوں کی مدد کرں۔ اللہ کرے میں اس کوشش میں کامیاب ہو سکوں۔ اور سنائیے آپ کے کیسے مزاج ہیں؟؟؟ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

  • حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ نام کچھ حد تک ٹھیک کر دیے ہیں اور اس مضمون میں میں خود بھی وقتا فوقتا دیکھتا رہوں گا۔ اگر کوئی ضروری ترمیم آپ کرنا چاہیں تو ضرور کر دیجئیے گا۔ عادل
  • آپ کی تشویش بجا ہے کیونکہ محبت نے کئی کئی قابل لوگوں کو نکما کر دیا تھا۔ لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ میں اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ پرجوش اور توانا محسوس کرنے لگا ہوں۔ ؛-) لہذا فکر نہیں کیجئے۔ اور سنائیں آپ کے کوئی نئے منصوبے جن پر آپ کام کر رہے ہوں یا ادارہ رکھتے ہوں۔۔۔۔۔؟ خوش رہیں۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

  • اصلاح کا بہت شکریہ فہد صاحب،، آئندہ احتیاط کروں گا۔۔۔۔ یہ جو ابوشامل کے نام والی تصویر ہے کیا یہ آپ کی اپنی تخلیق ہے اور کیسے۔۔۔۔۔ اصل میں یہ مجھے بہت پسند ہے۔ عادل
  • خواہش تو ہے ;) ۔۔۔۔ یا وہ آپ کی خطاطی ہے۔۔۔؟؟؟ عادل

تیموری

ترمیم

بہت شکریہ! مجھے اس بات کا علم نہیں تھا۔ میں ابھی اسکو ٹھیک کر دیتا ہوں۔ --Uchohan 07:19, 14 فروری 2008 (UTC)

  • وعلیکم اسلام فہد صاحب کیسے مزاج ہیں اور کیا مصروفیات ہیں آج کل۔ جی ہاں آپ نے سچ کہا کہ پرانے ساتھی اگر ساتھ رہتے اور یوں بیچ قافلہ بے وفائی نا کر جاتے تو آج منزل کی جانب رفتار تیز ہوتی۔ مصروفیات تو ظاہر ہیں کہ جب تک زندگی ہے رہتی ہیں ، مگر روزمرہ کی مصروفیات ایسی نہیں ہوسکتں کہ ہفتہ دس دن میں پانچ دس دقیقے بھی نا نکل سکتے ہوں ؛ ایسی صورتحال کہ جو مستقل ہی آنے سے لاچار کردے یقینی طور پر معمول کی مصروفیات میں شامل نہیں کی جاسکتی۔ نا جانے کس طرح کی پریشانیوں کا شکار ہوں کہ زندگی طرح طرح کے رنگ دکھاتی ہے اور اسی بات پر تشویش ہوتی ہے۔ بس دعا ہی کرسکتے ہیں کہ جہاں بھی ہوں پریشانیوں میں نا ہوں اور اللہ ہر کسی کی زندگی آسان کرے۔ سمرقندی

شکریہ

ترمیم

السلام علیکم۔ آپ کی محبت کا شکریہ۔ آپ کا کام دیکھ کر مجھے بھی بےحد خوشی ہوتی ہے۔ آج ہی دیکھ رہا ہوں کہ آپ قرآن کا کام کر رہے ہیں۔ اللہ آپ کو اس کی جزا دے۔ --سید سلمان رضوی 13:04, 14 فروری 2008 (UTC)

دارالحکومت

ترمیم

کوئ بات نہیں فہد میاں :) --Uchohan 05:04, 15 فروری 2008 (UTC)

- فہد میاں یہ دونوڈ فہرستیں واقعی زبردست ہیں، اور دکھانے کا شکریہ --Uchohan 18:34, 20 فروری 2008 (UTC)

اصلاح

ترمیم

جناب فہد صاحب ایسے ٹک ٹک کرتا آج انگریزی ویکی کے بہادر شاہ ظفر والے مضمون پر پہنچ گیا تو دیکھا کہ بہادر شاہ ظفر کا کلام ہندی میں لکھا ہے اور اسکا ترجمہ انگریزی میں تلاش کرنے پر مجھے کلام کی اردو تو مل گئی ہے مگر اشعار کے الفاظ اور انکی ترتیب پر یقین نہیں کہ درست ہیں یا نہیں، ذرا ایک نظر دیکھ لیجیۓ اور کوئی غلطی ہو تو درست فرما دیجیۓ ؛ اصلاح کے بعد اسے انگریزی ویکی کے مضمون میں ہندی کی جگہ رکھنے کا ارادہ ہے۔ سمرقندی


لگتا نہیں ہے جی میرا اجڑے دیار میں

کس کی بنی ہے عالمِ ناپائدار میں

بلبل کو باغباں سے نا صیاد سے گلا

قسمت میں قید تھی لکھی فصلِ بہار میں

کہہ دو ان حسرتوں سے کہیں اور جا بسیں

اتنی جگہ کہاں ہے دلِ داغدار میں

عمر دراز مانگ کر لاۓ تھے چار دن

دو آرزو میں کٹ گۓ دو انتظار میں

کتنا ہے بد نصیب ظفر دفن کے لیۓ

دو گز زمیں بھی نا ملی کوۓ یار میں

نقشہ پاکستان

ترمیم

السلام علیکم

پاکستان کا جغرافیائی نقشہ زبردست ہے۔ کیا اس میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گوادر کو دکھا سکتے ہیں (اگر اس پر آپ کا بہت وقت نہ لگے)؟--سید سلمان رضوی 22:11, 21 فروری 2008 (UTC)

خیریت مطوب

ترمیم

کیا آپ بخریت کراچی پہنچ کیے ہیں؟؟؟ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

کلاسیقی موسیقی

ترمیم

فہد میاں مجھے یہ تمغہ آج دیکھ کر بہت خوشی ہوئ ، مجھے یہ اعزاز دینے کا بہت شکریہ  :) --عثمان وقاص چوہان 18:07, 3 مارچ 2008 (UTC)

اسلام علیکم

ترمیم

بھائی ایک بات پوچھنی تھی۔ میں اگر کسی ملک کا جھنڈا (تصویر) استعمال کرنا چاہوں تو کیا کرنا چاہیے؟

  • لیجیۓ صاحب فہد بھائی ، آپ نے مزاج و حال دریافت کیا اور گویا اسی پرسانِ حال سے طبیعت بحال سی ہوگئی ؛ نہایت شکریہ۔ اسلامی عہد زریں کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے دیکھیں کب پورا ہوتا ہے ، فی الحال کچھ لکھنے کی ہمت نہیں ؛ بقول اقبال عظیم ----- وہ عہد تھا عیش و جوانی کا، اب عمر ہے سعیِ تلافی کی : : پہلے بھی نید پرائی تھی اور اب بھی شب بیداری ہے ----- ویسے حالیہ تبدیلیاں ؛ کے صفحے پر نظر ڈال لیتا ہوں ، کوئی خدمت ہو تو ضرور حکم فرمایۓ گا۔ آپ کے بناۓ ہوۓ نقشے دیکھ کر آپ کی ہمت کی داد دینی پڑتی ہے اللہ آپ کو اس مقصد میں کامیاب کرے۔ بہادر شاہ ظفر کی غزل پر معلومات فراھم کرنے کا بہت شکریہ۔ سمرقندی

وکی پر صفحہ کی تقسیم

ترمیم

آب سب حضرات اک بہت مفید کام میں مصروف ہیں۔ جیسا کہ شہ سرخی سے ظاہر ہے۔ میں نے وکی پرایک کتاب کا اندراج کیا ہے۔ http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%DA%A9%D8%AA%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%AA_%D8%B5%D8%AF%DB%8C ۱۔ چونکہ صفحہ بہت طویل ہو گیا ہے۔ اسے کیسے تقسیم کیا جا سکتا ہے۔؟ ۲۔ کیا کسے کتابی طوالت کے مضمون کو کہیں اور تو نہیں درج کرنا ہوتا؟ شکریہ۔

مین ایک نیا صارف ہون مجھے پرندےبہت آچھےazizamin2001@yahoo.com لگتے ہین.مشورہ دین عزیز امین چوہدری .مین نے ہیبرا پر ایک مضمون لکھا ہے اپنی راے دین شکریہ .میرے خیال مین پرندون کے بارے مین بھی لکھنا چاہیے یہ خدا کی بڑی پیاری اور خوبصورت مخلق ھے.

وکی پیڈیاکے منتظمین کے نام

ترمیم
میری رائے میں تو اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین انتہائی متنازعہ افکار وافعال کے حامل ہیں۔ جب سے یہ مضمون شروع کیا گیا ہے ، میں بات نوٹ کررہاہوں کہ کس طرح سے مضمون کی اصل صورت کو مسخ کرکے ، مضمون میں من گھڑت اختراعات و بے بنیاد معلوما ت کو شامل کیا جارہاہے۔ اب تک اُردو وکی پیڈیا کے تین منتظمین اس سلسلے میں فعال نظر آئے ۔ جن میں اُردو ٹیکسٹ ،سمرقندی اورخاورشامل ہیں اورافسوس کی بات یہ ہے کہ ان تینوں کی سوچ ایک مخصوص مکتبہ ءفکر کی عکاسی کرتی ہے اوراس مضمون کے خلاف اُن کی صف آرائی دیکھ کر یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے اپنے ذاتی عناد و انانیت کے لئے یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں گوکہ مندرجہ بالا تینوںحضرات منتظمین ہیں اورعرصہ دراز سے وکی پیڈیاسے منسلک ہیں لیکن یوں محسوس ہوتاہے کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کی الف ،بے سے بھی ناواقف ہیں۔ ملاحظہ کیجئے کہ تینوں منتظمین نے اب تک اس مضمون کے لئے کیا کرداراداکیاہے:
اُردو ٹیکسٹ:اِن صاحب نے اس مضمون کا آغاز ہوتے ہی اس پر نوشتہ ءحذ ف شدگی لگادیابلا کسی مناسب وجہ کے اوراب انتہائی بھونڈے انداز میں مضمون لکھنے والے کو صلاح دے رہے ہیں کہ ”اب بھی اس مضمون کی حذف شدگی کی درخواست دے سکتے ہیں کیونکہ آنے والے قارئین اس میں ترمیم کرتے رہیں گے اور اس کی جو صورت بنے گی وہ مضمون نگار کو نہیں بھائے گی۔

کیا مندرجہ بالا الفاظ سے کہیں اس چیز کی غمازی ہوتی ہے کہ لکھنے والا ایک منتظم ہے؟ کیا وکی پیڈیاپر کوئی بھی من گھڑت باتیں کسی بھی مضمون میں شامل کرسکتاہے ؟کیا وکی پیڈیاایک ڈسٹ بن کی مانند ہے ،جس میں کوئی بھی ، کچھ بھی لاکر رکھ سکتاہے؟ بحیثیت منتظم ان صاحب کو ایسی غیر ذمہ دارانہ و غیر دانشمندانہ باتوںسے احتراز کرناچاہیئے۔ پھر جب اس مضمون میں سمرقندی نے من مانی تبدیلیاں کردیں تب بھی موصوف اُردو ٹیکسٹ صاحب نے اس پر مشکوک کا سانچہ لگادیا، جس سے صاف پتہ چلتاہے کہ جانبداری کس کی مشکوک ہے ۔مضمون کی یا منتظم کی !

خاور:ان صاحب کی سوچ و فکر بھی عجب اندازکی حامل نظر آتی ہے ۔جب اس مضمون کو شامل کیاگیا تو ان صاحب نے کہا کہ میں اللہ پرست ہوں اورشخصیت پرستی کے سخت خلاف ہوں ۔بقول ان کے کہ اس مضمون میں شخصیت پرستی پر مشتمل مواد بھراہوا ہے۔ موصوف نے یہ بھی اقرارکیا کہ ہوسکتاہے کہ ”میں اس مضمون کے سلسلے میں جانبداری کا مرتکب ہورہاہوںکیونکہ میں اس مضمون کے سخت خلاف ہوںاور اس مضمون کو فوراً حذف کردیناچاہیئے۔“

کیا وکی پیڈیا کے منتظمین کا یہی عمل ہے کہ وہ محض اس بنا ءپر کہ کوئی مضمون اُن کی طبقاتی سوچ کی خلاف ورزی کرتاہوتو اُس کو فوراً حذف کردیں ۔بھائی اگر ایسی وکی پیڈیاچلانی ہے تو اپنی کوئی الگ ویب سائٹ بناؤ اوراس پر جو مرضی آئے کرتے رہو۔کم ا ز کم وکی پیڈیاکے نام پر تو دھبہ مت لگاؤ۔ اگر اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری سے انجام نہیں دے سکتے تو چھوڑ دوایسی ذمہ داری کو ۔اگر دیانت داری اور منصف مزاجی تمہارے خمیر میں نہیں ہے تو کیوں وکی پیڈیاکے دامن کو داغدارکررہے ہو؟

سمرقندی :یہ موصوف بھی اُردو ٹیکسٹ اورخاور کی طرح ایک مخصوص طبقاتی سوچ کی تلوار ہاتھ میں لئے ،منتظم ہونے کی ڈھال تھامے ، اس مضمون کے خلاف بر سر ِ پیکارنظر آتے ہیں۔ جب یہ مضمون شامل کیا گیا تو ان موصوف کو یوں محسوس ہوا کہ جیسے صاحب ِ مضمون کو نعوذباللہ پیغمبر کا رتبہ دے دیاگیاہوجبکہ اس مضمون میں ایسی کوئی بات نہیںتھی۔پھر ان موصوف نے اس مضمون کو بقو ل ان کے صحیح کردیایادوسرے لفظوں میں اپنی معاندانہ سوچ کااس مضمون میں بھرپور اظہارکردیاتو پھراُس کو محفوظ بھی کردیاکہ کوئی ترمیم نہ کرسکے۔ مزید یہ کہ اپنے مفتی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے صاحب ِ مضمون کو اسلا م سے بھی خارج کردیا۔کیا اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کا یہی عمل اورکردارہے؟

اس وقت وکی پیڈیاکے بارہ منتظمین ہے ۔میرا مطالبہ ہے کہ اس مضمون کو اس کی اصل صورت میں لایاجائے اور منتظمین کی اس طرح کی جانبدارانہ روش کی سرزنش کی جائے ۔ اسی سے وکی پیڈیاصحیح معنوں میں ایک آزاد دائرۃ المعارف بن سکے گی وگرنہ یہ وکی پیڈیامحض ایک طبقاتی سوچ کی نمائندہ بن کر رہ جائیگی ۔ --Urdu-Writer 07:05, 3 مئی 2008 (UTC)

  • تعاون کا شکریہ جناب yassrass

آپ کی یہ بات پسند آئی

hi fkehar. i was wondering if you could please translate this article into Urdo. Best Regards --Kaaveh Ahangar 09:45, 7 مئی 2008 (UTC)

سلام

ترمیم

جناب فہد صاحب، یقیناًآپ کے جذبات سے وکی پیڈیاکے لئے آپ کی دردمندی کا بخوبی اندازہ ہوتاہے ،جوکہ لائق ِ تحسین ہے لیکن اس مضمون کے لئے اگر مضمون کے حامی کچھ جانبدار نظر آتے ہیں تو آپ کو یہ بھی بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگاکہ خاور،اُردو ٹیکسٹ اورسمرقندی جیسے لوگ جوکہ منتظم کی ذمہ داری پر فائز ہونے کے باوجود ذمہ داری کے ذ سے بھی نا آشنا لگتے ہیںیا شاید اندرونی شقاوت و عداوت نے اُنہیں تمام تر ذمہ داریوںسے بے نیاز کردیاہے۔ یہ وہ عمل ہے کہ جس کے دوسرے کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ اُردو وکی پیڈیاپر جان بوجھ کر جذبات کو مجروح کیا جاتاہے تاکہ دلبرداشتہ ہوکر دوسرے لوگ اس طرف کا رخ ہی نہ کریں اورچند لوگوںکی اجارہ داری قائم رہے۔ میری اُردو وکی پیڈیاپر آمد کا مقصد صرف اس مضمون کو بنانانہیں تھا بلکہ میں واقعی اُردو وکی پیڈیاکی ترقی و بہبود کے لئے بہت پر جوش و پر عزم تھااور اس کا ثبوت اگر آپ میری شراکت کا جائزہ لیں تو آپ کو بخوبی نظر آئیگا کہ میں نے صرف اس مضمون پر اکتفا نہیں کیا بلکہ حتی المقدور اپنی تمام تر صلاحیتوںسے اُردو وکی پیڈیاکو فائدہ پہنچانے کی غرض سے تاریخ و جغرافیہ سے متعلقہ مضامین میں بھرپور حصہ لینے کی کوشش کی۔تاہم مجھے اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین (ٹھیکیداروں)کے رد ِ عمل سے سخت دھچکا لگاہے اور احتجاجاً میں نے اُردو وکی پیڈیاکے لئے اپنی تمام تر سرگرمیاں محدود کردیں ہیںاور اس کا برملا اظہارمیں موصوف سمرقندی کے تبادلہ ءخیال پر بھی کر چکاہوں۔ مندرجہ بالا تینوںمنتظمین اس مضمون کے حوالے سے انتہائی متنازع کردارکے حامل ہیںاورمیں یہ سمجھتاہوں(جیساکہ آپ نے اپنے نقطہ ءنظر میں وضاحت کی ) کہ اگر آپ جیسے لوگ بھی اس دوران اگر ثالث کا کردارادانہیں کریں گے تومیں تویہ کہوں گاکہ آپ بھی اس میں گویابرابرکے حصہ دار ہوںگے۔بہتر یہ ہوگاکہ آپ جیسے منصف مزاج و اعتدال پسند منتظمین اس مضمون کا جائزہ لیں اورغیر جانبدارانہ انداز میں اس مضمون کو نئے سرے سے لکھاجائے ،جس پر تمام فریقین متفق ہوں۔ --اسپریچولسٹ 12:20, 8 مئی 2008 (UTC)

وعلیکم سلام

ترمیم

وعلیکم سلام! نہایت افسوس کے ساتھ ! آپ بھی لگ رہاہے کہ معاملہ حل کرنے سے زیادہ بات کو طول دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میں نہایت ذمہ داری کے ساتھ یہ بات لکھ رہاہوںکہ میں نے آج تک کوئی ایسی بات نہیں کہی جوکہ غلط ہو یا بددیانتی پر مبنی ہو۔ تاہم وکی پیڈیاکے منتظمین کی بددیانتی اور تعصب کے کئی ثبوت ہیں جنہیں اگر آپ دیکھتے بوجھتے بھی نظر انداز کردیں تو یہ آپ کا ظرف ہے میں بھلا کیاکہہ سکتاہوں۔مزید برآں یکہ میں اس مضمون کو اپنی مرضی کے مطابق ہرگز لکھنا نہیں چاہتالیکن اتنا بتانا چاہتاہوںکہ یہ جو وکی پیڈیاکو آپ نے اپنی جاگیر سمجھ کر نادیدہ قوانین و ضوابط کی آڑ میں تعصب و اقربا پروری کا یہ سلسلہ بند نہ کیا تومیں یقیناً خاموش تو ہرگز نہیں رہوںگا۔ یہ مت سمجھئے گاکہ میں ہارمان لوںگا،میں ہر قیمت پر اُردو وکی پیڈیاپر وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کی بحالی تک یہ قلمی جنگ جاری رکھوںگا۔ --اسپریچولسٹ 05:43, 13 مئی 2008 (UTC)

  • بہت خوب تو آخر آپ نے بھی چولا اُتارہی دیا۔ اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے واہ بھئی واہ۔اگر آپ لوگوں کو سچ سننا گوارا نہیں تو میں بھلا جھوٹ کوکیسے تسلیم کرلوں؟یہ بات ایک روز ِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین (کیونکہ اب تک مجھ کو تو کوئی ایک بھی ڈھنگ کا منتظم نہ ٹکرایاجس میں واقعی ذمہ داری کا عنصر ہو)متعصب ،تنگ نظر وفتنہ پرورہیں ۔ اگر آپ نے میری اب تک کی گفتگو غور سے پڑھی ہوتی تو اس طرح سے نہ کہتے ۔ حضرت میں نے کب کہاکہ میں اس مضمون میں اپنی اجارہ داری چاہتاہوں،مقصد ِ کلام صرف اتنا ہے کہ جتنے زور و شور سے آپ لوگوںنے اس مضمون میں مخالف نقطہ ءنظر شامل کیا ہے ،اتنا ہی اس میں مثبت نقطہ ءنظر بھی شامل کیجئے کیونکہ انصاف کا تقاضا یہی ہے۔ کچھ دیر کے لئے تعصب بھرے دماغ کو ٹھنڈاکریں اورپھر سوچئے میں نے کچھ غلط تو نہیں کہا؟

مزید برآں یکہ بلاوجہ کسی کی کرنی میرے ذمہ نہ ڈالیں، مجھے جب بھی کوئی کام کرنا ہوتاتو میں اپنی آئی ڈی سے داخل ہو کر کرتا ہوںمیں کسی اور کی تحریرکاہرگز ذمہ دار نہیں ہوں۔--اسپریچولسٹ 06:24, 13 مئی 2008 (UTC)

  • صاف کیوںنہیں کہہ دیتے کہ وکی پیڈیا پر کوئی منصف مزاجی کی بات نہیں ہوسکتی ۔معذورت کے ساتھ لیکن کیا اب تک آپ لوگوںکے سلوک کے باوجود ،آپ یہ چاہتے ہیں کہ بندہ ساری تلخیاںاکیلے ہی پی جائے؟ہاں اگر ان تلخیوںمیں کچھ شیرینی آپ گھول دیں تو واقعی میں شاید اپنی رائے بدلنے پر مجبورہوجاﺅں۔ --اسپریچولسٹ 06:45, 13 مئی 2008 (UTC)

نقطہ ءاعتراض

ترمیم

فہد صاحب، میرا نقطہ ءاعتراض صرف یہ ہے کہ امتیازی سلوک کسی بھی صارف یا کسی بھی شخصیت کے ساتھ کم از کم اُردو وکی پیڈیاکے کسی منتظم کو زیب نہیں دیتا۔ میرا اُردو وکی پیڈیاپر آنے کا مقصد بخدا اُردو کی خدمت کرنا اوراُردو وکی پیڈیا کو دنیاکے ایک مستند و معیاری دائرۃ المعارف میں دیکھنے کی خواہش تھی اوربس۔یہ ایک فطری امر ہے کہ انسان جب بھی کسی کام کاآغاز کرتاہے تواس کاآغاز ہمیشہ کسی پاک ذات سے نام سے منسوب کرتاہے تاکہ اس اچھائی کے کام میں برکت ہواوراس کام کو صحیح انداز سے انجام تک لے جایاجائے۔یہی وجہ تھی کہ میں نے اُردو وکی پیڈیاپرکام کا آغاز مسیحائے قلوب وقبلہ ءعالم حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کے مبارک ومقدس نام سے کیا۔ اس فعل سے میرے خیال میں میری نیک نیتی کا بخوبی اندازہ ہوتاہے کیونکہ قبلہ ءعالم حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کی ذات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے اورجس طرح سے قبلہ ءعالم حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کی ذات ِ اقدس کوبے جا تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے وہ کوئی نئی چیزیاعمل نہیں ہے ۔اس کائنات میں آنے والی ہر محترم ہستی کی خواہ وہ پاک نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات ہو یا سلطان اولیاء حضورسیدناغوث الاعظم رضی اللہ تعالی عنہ یاکوئی بھی دیگر ولی ،اس طرح کے حالات کا سامناکرناپڑا۔غالباً اسی لئے کہاجاتاہے کہ ایک ولی اورمولوی کی کبھی نہیں بنتی کیونکہ مولوی حضرات محض کتابی علم پر اکتفاکرتے ہیں جبکہ یہ پاک و مقدس ہستیاں تصفیہ ءقلب و تذکیہءنفس کے ذریعے حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ تک پہنچ جاتے ہیں۔ قابل ِ توجہ بات یہ ہے کہ مخالفت وعداوت سے ان پاک ہستیوں پرکوئی اثر نہیں پڑتا ہاں البتہ وہ جو نادانی میں ان کی تنقید میں شامل ہوتے ہیں یقیناً بہت بڑی گستاخی کے مرتکب ہوتے ہیں پھر ایسے لوگ خواہ بلعم باعور کی طرح ساڑھے تین سو سال کے عابد و زاہد ہی کیوں نہ ہوں،کتے کی شکل میں دوزخ میں داخل کئے جائیں گے جبکہ وہ لوگ جو کہ ایسی پاک ہستیوں کو پہچان کر ان کی قربت و نسبت کی عظمت سے سرفراز ہوتے ہیں،اگر اُن کی پچھلی زندگی کتوں کی طرح بھی گزری ہو تو وہ حضرت قطمیر کی شکل میں جنت میں داخل کئے جائیں گے۔ افسوس مجھے اس امر پر ہے کہ آپ لوگوں کو منتظمین کو کہیں ہوئی کچھ کڑوی کسیلی باتیں تو بہت برُی لگیں لیکن قبلہ ءعالم حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ جیسی عالی مرتبت ہستی کی شان میں گستاخانہ اندازمیں ہرزہ سرائی پر نہ جانے کتنے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ،اُس کا آپ کو ذرا بھی احسا س نہیں۔یہی وجہ ہے کہ اُردو وکی پیڈیاکی ترقی و کامیابی کے خواب لے کر آنے والا مجھ جیسا شخص بھی اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کے اس امتیازی سلوک سے دلبرداشتہ ہوگیااورمیں نے یہ فیصلہ کیا کہ جب تک اس مضمون کے ساتھ امتیازی سلوک ختم نہیں ہوجاتامیں اپنی کاوشوںکو محدودرکھوں گا۔وگرنہ میری تو خواہش یہ تھی کہ سب سے پہلے اُردو وکی پیڈیاپر تمام ممالک کے مضامین کو مکمل کرنے میں مرکزی کرداراداکروں گاکیونکہ یہ کام میری دلچسپی کا حامل ہے لیکن بہرحال ۔دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتاہے۔ویسے میں وکی مینیا2008 میں شرکت کے لئے کوشش کر رہاہوں کہ وقت نکال سکوں اورمیں نے جمبو ویلز کو فون بھی کیا تھا تاہم اُس وقت وہ موجودنہیں تھے لیکن اُمیدہے کہ جلد ہی اُن سے میری بات ہوجائے گی اورمیں اپنے تحفظات اُن کے گوش گزارکروں گا۔ --اسپریچولسٹ 10:28, 14 مئی 2008 (UTC)

  • فہد صاحب، مودودی صاحب کے اوپر میں نے کب طعنہ مارا؟ ہم بلا تفریق تمام مذہبی شخصیات کے ادب کے قائل ہیں ۔برائے کرم جب مجھ سے بات کیاکریں توصرف میرے حوالے سے کیاکیجئے ۔مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس بندے نے آپ سے کیا کہا۔ کسی کے اوپر الزام لگانے سے پہلے تحقیق ضروری ہے ، پیشہ ور مفتیوں کی طرح فتوے جاری نہ کیاکیجئے۔رہی وکی مینیامیں شرکت کی بات تومیں کوشش کررہاہوں اوراگر بات صرف شکایت کی ہوتی تووہ میں فون پر بآسانی کرسکتاتھا لیکن میں اُن سے کچھ مزید گفتگو بھی کرناچاہ رہاہوں۔مثبت سوچ رکھئے ،مثبت سوچ آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ --اسپریچولسٹ 05:45, 15 مئی 2008 (UTC)
  • میں نے آپ سے پہلے بھی عرض کیاہے کہ میں اُس چیز کی ذمہ داری لے سکتاہوں جوکہ میں نے کی ہو۔ کسی اور کے افعال و اقوال کا میں ذمہ دار نہیں ہوں۔ اب تک آپ سے بات چیت چل رہی ہے لیکن کوئی مثبت پیش رفت نظر نہیں آرہی؟--اسپریچولسٹ 09:34, 16 مئی 2008 (UTC)
  • اسلام علیکم فہد بھائی؛ امید ہے خیریت سے ہونگے۔ سورۃ المدثر میں قرآن کا ایک عکس لگایا تھا، موقع روۓ خط یہ ہے My Quran۔ ویسے تو یہ اس موقع پر لکھا ہے کہ آپ زیراثقال کر سکتے ہیں ؛ مزید تصدیق کے لیۓ انکو ایک برقی خط روانہ کیا تھا ، اجازت بذریعہ جواب برقی خط موصول ہوچکی ہے۔ درج ذیل ہے۔

Assalam-o-alikum,

You have our permission to use any content on our website for your Wikipedia or any other academic project you may be working on.

Thank you,

myQuran.us Administrator

اب ہر سورت قرآن کا پہلا صفحہ عکس کے طور پر لگایا جاسکتا ہے؛ انکے عکوس کی حالت بہت اچھی ہے اور اسطرح منصوبہ قرآن میں یکسانیت والے عکس لگاۓ جاسکتے ہیں۔ مجھے جب جب موقع ملا عکس لگاتا رہوں گا اور آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں، اس جگہ پر تمام سورتوں کا صفحہ ہے۔ خوش رہیں۔ سمرقندی

راہنمائی کا شکریہ

ترمیم

فہد احمد کیہر السلام علیکم

آپ کا راہنمائی نامہ موصول ہوا ۔ میرے ذہن میں بیسیوں موضوعات ہیں جنہیں آپ کی راہنمائی سے وکیپیڈیا پر منتقل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس وقت مجھے دو مسائل کا سامنا ہے۔

1۔کیا وکیپیڈیا پرکی بورڈ سے براہ راست یونیکوڈ کمپوزنگ کی جاسکتی ہے۔ اگر ہاں تو کیسے؟

2۔تصاویر کیسے اپ لوڈ کی جائیں؟

ضرور بھیج دیجیۓ

ترمیم

اسلام علیکم فہد بھائی۔ کرنے کے کام تو ویکیپیڈیا پر پہاڑ کی طرح موجود ہیں، کرنا بھی چاہتا ہوں مگر کر نہیں پا رہا؛ میں نے کئی بار سوچا کہ آپ کا ہاتھ بٹا دیا کروں مگر بس کیا کیا بتاؤں کہ کیا کیا گذر رہی ہے : - ) وہ ہے نا کہ

ملے غم سے اپنے فرصت تو سناؤں وہ فسانہ
کہ ٹپک پــڑے نــظر سے مےِ عشرتِ شبــانـہ


فی الحال سائنسی مضامین کو چھوڑ کر مذہبی مضامین کی طرف ہی آگيا ہو (بلکہ یوں کہیۓ کہ زبردستی آنے پر مجبور کردیا گیا ہوں) اور اب انشااللہ مذہب کا شعبے میں جو ہوسکا لکھتا رہوں گا۔ آپ جو متن بھی ہو وہ مجھے برقی خط کے زریعے ضرور بھیج دیجیۓ ، مجھ سے جس قدر بھی ہوسکا منصوبہ قرآن کی تکمیل کی کوشش کرتا رہوں گا۔ والسلام۔ سمرقندی

  • جی بہت بہتر۔ انشااللہ آج رات کو کام کروں گا۔ سمرقندی
«Fkehar/وثق چہارم» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔