رائے شماری

ترمیم

محترم اسلام علیکم، ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/مسجد وزیر خان میں آپ کی گراں قدر رائے درکار ہے--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:17, 6 جنوری 2017 (م ع و)

محترم و مکرمی سید مزمل الدین صاحب السلام علیکم، اردو یوکرینی اشتراک کا منصوبہ پایہ تکمیل پر پہنچانے پر آپ کو بہت بہت مبارکباد قبول کریں۔اس منصوبہ میں کے تحت ترجمہ شدہ کسی ایک مضمون کو منتخب مضمون کا درجہ دینے کے لئے آپ کی رہنمائی و تعاون درکار ہے۔ اس سلسلے میں آپ سے گزارش ہے کہ کسی ایک مضمون کی ویکائی، املا و حوالہ جات کی درستی فرما کر ایک مرتبہ پھر شکریہ کا موقع دیں۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:33, 9 جنوری 2017 (م ع و)

جی، جیسے آپ ارشاد فرمائیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:13, 9 جنوری 2017 (م ع و)
محترم مزمل الدین بھائی، مذکورہ اشتراک کے سلسلے میں ترجمہ کیے گیےکسی ایک مضمون کا اتخاب کر کے بہتر کردیں تاکہ اسے منتخب مضمون کے لیے نامزد کیا جاسکے۔ شکریہ04:20, 10 جنوری 2017 (م ع و)محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں)

مضیفین کے انتخابات میں اردو ویکیپیڈیا سے نامزدگی

ترمیم

آداب مزمل صاحب، امسال مضیفین کے انتخابات کے لیے اردو ویکیپیڈیا سے ابھی تک کوئی نامزدگی نہیں ہوئی۔ مضیفین کی اہمیت کے بارے میں دو رائے نہیں۔ آپ پہلے بھی انتخاب میں حصہ لے چکے ہیں اس لیے آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ آپ خود کو مضیفین انتخابات کے لیے نامزد کریں۔ شکریہ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:42, 27 جنوری 2017 (م ع و)

عارف صاحب، توجہ مبذول کروانے کے لیے مشکور اور بے شک اردو سے کسی نہ کسی کو آگے ہونا چاہیے۔ ایک بار آپ طاہر صاحب اور شعیب صاحب سے بھی مشورہ کر لیجیے۔ پچھلی بار جو فارسی رسم الخط کے صارفین کی تائید حاصل ہوئی تھی، اس کے پس پردہ عبید صاحب کی فعالیت بھی کارفرما تھی۔ بدقسمتی سے وہ اب فعال نہیں ہیں۔ خیر، جو بھی ہو، چاہے میں منتخب ہوں، طاہر صاحب ہوں یا شعیب صاحب، اردو کا اگر کوئی بندہ منتخب ہو گا تو یقینًا اردو ویکیپیڈیا کے لیے اعزاز ہوگا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:46, 27 جنوری 2017 (م ع و)

شکریہ

ترمیم

یوکرین کا تحفہ موصول ہوا۔ اس تحفے کے اصل حقدار تو آپ ہی تھے لیکن آپ کی کرم فرمائی سے یہ مجھے مل گیا۔ بہت بہت شکریہ :)  —خادم—  17:46, 29 جنوری 2017 (م ع و)

شعیب صاحب، بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ کو یوکرینی ساتھیوں کا تحفہ مل چکا ہے۔ آپ اس سے کہیں زیادہ اعزاز کے حقدار ہیں اور یہ ایک مسلم حقیقت ہے۔ ممکن ہے کہ سنجری صاحب اور مجھے پارسل کل یا پرسوں ملے گا، جیساکہ سی آئی ایس والوں نے مطلع کیا ہے۔ عارف صاحب کو ان کا اور ابن ضیا صاحب کا بھی تحفہ راست یوکرین سے ملنے کی توقع ہے۔ اس کے بر عکس سی آئی ایس والے ابھی یوکرین والوں کو عنقریب تحائف بھیجنے والے ہیں۔ انشاءاللہ۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:26, 29 جنوری 2017 (م ع و)
محترم محمد شعیب صاحب تحفہ اور تعریفی سند بہت بہت مبارک ہو ۔ آپ نے درست فرمایا اس کے اصل حقدار مزمل صاحب ہیں۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:36, 29 جنوری 2017 (م ع و)
عالی جناب، آپ نے یوں ہی ناچیز کی ایسی تعریف کر دی ہے کہ میں کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔ تاہم خاکسار متفکر ہے کہ کیا آپ کو کوئی پارسل ملا بھی ہے کہ نہیں؟ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:43, 29 جنوری 2017 (م ع و)
ابھی تک نہیں ملا۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:55, 30 جنوری 2017 (م ع و)

یوکرینی-اردو ویکیپیڈیا اشتراک: تعریفی اسناد و کتب

ترمیم

محترم سید مزمل الدین صاحب اسلام علیکم،

آج یعنی 15 فروری 2017ء کو یوکرین ویکیپیڈیا سے تعریفی اسناد و کتب موصول ہوئیں۔ پارسل میں دو عدد تعریفی اسناد (راقم اور عمار ابن ضیا کے نام) اور دو عدد Awesome Ukrain نامی کتب موجود ہیں۔ عمار ابن ضیا صاحب کو بذریعہ فون اطلاع کر دی ہے اور وہ اپنا انعام کچھ دن میں راقم سے وصول کرلیں گے۔

میں بہت شرمندگی محسوس کررہا ہوں کہ اس اہم پروجیکٹ پر کام آپ نے کیا اور اور انعامات ہمیں ملے۔ یہ سب آپ کی وجہ سے ہوا۔ راقم اور عمار ابن ضیا کی طرف سے یوکرینی ویکیپیڈیا اور خاص طور پر سی آئی ایس کا شکریہ ضرور ادا کردیں جن کی بدولت یوکرینی ویکیپیڈیا کو انعامات کا بندوبست ہوسکا۔

راقم اور عمار ابن ضیا کی طرف سے یوکرینی-اردو بین الویکی اشتراک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر مبارک باد قبول فرمائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے دوسرے ساتھیوں محترم محمد شعیب، اور محترم ڈاکٹر سنجری کو بھی مبارک باد ہو۔ شکریہ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:39, 15 فروری 2017 (م ع و)

عارف صاحب، خوشی کی بات ہے کہ آپ اور ابن ضیا صاحب کو یوکرینی-اردو ویکیپیڈیا اشتراک کے تعریفی اسناد و کتب مل چکے ہیں۔ اللہ آپ کو اور ہم سب کو اس سے کہیں بہتر انعامات اور نوازشات عطا فرمائے۔ آمین!--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:59, 18 فروری 2017 (م ع و)
شکریہ محترم مزمل الدین صاحب۔ یہ بین الویکی اشتراکی مہم تن تنہا آپ نے سر انجام دی ہے۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:42, 18 فروری 2017 (م ع و)
بہت خوشی کی بات ہے کہ، اردو ویکی صارفین نے ایک دور کے ویکی صارفین کے ساتھ مل کر کام کیا۔ سب کو میری طرف سے مبارک، امید ہے کہ، یہ سفر جاری رہے گا!Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:03, 18 فروری 2017 (م ع و)
عبید بھائی، انشاء اللہ، یہ سفر جاری رہے گا، آپ جیسے اچھے دوست احباب کی رہنمائی اور سرپرستی میں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:13, 18 فروری 2017 (م ع و)
محترم عبید رضا صاحب بہت بہت شکریہ، انشاءاللہ یہ سفر جاری رہے گا۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:21, 18 فروری 2017 (م ع و)
«Hindustanilanguage/وثق 33» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔