تبادلۂ خیال صارف:Minhajian/اردو وکیپیڈیا : جائزہ اور تجاویز

اردو وکیپیڈیا : جائزہ اور تجاویز

ترمیم

راقم نے دیگر زبانوں کی نسبت اردو وکیپیڈیا کی سست روی کو محسوس کرتے ہوئے اردو وکیپیڈیا : جائزہ اور تجاویز کے نام سے اردو وکیپیڈیا کا تنقیدی جائزہ لیا ہے۔ منتظمین سے درخواست ہے کہ برہم ہونے کی بجائے خالی الذہن ہو کر پڑھیں تاکہ اردو وکیپیڈیا کا مستقبل بہتر ہو سکے۔ کسی قسم کی غلطی کی صورت میں آپ راقم کو تبادلہ خیال کے صفحہ پر اصلاح کے لئے تیار پائیں گے۔ شکریہ --منہاجین 13:32, 23 مارچ 2009 (UTC) تبادلۂ خیال | شراکت اردو | شراکت انگریزی


اردو وکیپیڈیا:جائزہ اور تجاویز کے نام سے یہ صفحہ جناب Minhajian صاحب نے تشکیل فرمایا ہے، چونکہ ایک جذبے کے تحت کی گئی کوشش ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیۓ۔ میں اپنے خیالات کا تذکرہ درج کر رہا ہوں اور دیگر تمام ساتھیوں سے بھی درخواست ہے کہ اس جائزے کے بارے میں اپنی تجاویز اور آراء سے آگاہ فرمائیں۔ میرے اندراجات جائزہ والے صفحے پر موجود سرخیوں کی ترتیب میں ہی ہیں تاکہ آگہی میں سہولت ہو۔

موازنے کا جائزہ

ترمیم
  • اردو صارف اوسطاً 2.13 مضامین تحریر کر رہا ہے۔
    • ناچیز کا تو یہ اندازہ ہے کہ اس 2.13 کی اوسط میں زیادہ تر حصہ منتظمین کا ہی ہے جن کو آپ نے صارفین میں لپیٹ کر غائب کر دیا ہے فائل:Smile.PNG اور سونے پر سہاگہ کہ منتظمین میں سے بھی تمام نہیں بلکہ صرف چار یا پانچ ہی نے اس میں کردار ادا کیا ہے۔ کیونکہ یہ شمار تو ان کو بھی گن رہا ہے کہ جو صرف ایک بار آتے ہیں اور کوئی عنوان بنا کر چند الٹے سیدھے حروف درج کر کہ دوبارہ شکل نہیں دکھاتے؛ ان عنوانات کو پھر کوئی مستقل ساتھی یا منتظم ہی درست کر کہ ایک مضمون کی شکل بناتا ہے۔ بہرحال۔
  • اردو میں مضامین فی منتظم کی تعداد
    • براہ کرم اس صفحے کا ربط ضرور دیجیۓ جہاں سے یہ شمار 764.08 کا لیا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ کوئی خود کار شمار ہی ہوگا، جس نے منتظمین کی فہرست میں درج کل اعداد سے حساب لگایا ہے، اگر حقیقی عدد ہی سے مراد ہے تو پھر منتظمین کی تعداد 5 رکھ کر شمار لگایۓ تو انصاف ہوگا۔
  • صارفین فی منتظم
    • اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ انگریزی پر ایک منتظم فی 100 صارف اور اردو پر 6 کسی بھی طرح تقابل نہیں کیۓ جاسکتے؛ وہاں کم و پیش تمام صارف باشعور ہوتے ہیں اور یہاں اکثریت ایسوں کی آتی ہے کہ جو ۔۔۔۔۔۔ آپ خود بھی دیکھ ہی رہے ہوں گے میں تہمت تو نہیں لگا رہا؟ کیا آپ ذہنی سطح اور بلوغت کے اس فرق سے انکار کریں گے؟
  1. نا آنے والے منتظمین کو میں نے ہمیشہ ہی پیغام بھیجنے کا رواج رکھا پر جب کوئی نتیجہ نا نکلا تو چھوڑ دیا۔ کیا تمام منتظیمن کو ایک بار پھر پیغام بھیجا جاۓ؟
  2. متحرک صارف جو ہوتا ہے تین چار دن بعد غائب ہو جاتا ہے، کیا اس میں منتظمین کی جانب سے بداخلاقی کا دخل ہے؟ کیا آپ مراقبہ کو ملاحظہ کریں گے؟ اس کو اسی طرح چھوڑ دیا جاۓ؟ ایسے مضامین کسی علمی حیثیت میں شمار کیۓ جاسکتے ہیں؟ پر جب ان کو درست کیا جاۓ تو وہ متحرک صارف غائب ہو جاتا ہے۔ اب کیا کریں؟

متحرک منتظمین کی ضرورت

ترمیم
  • میں نے ہمیشہ ہی نۓ منتظم بنواۓ ہیں فائل:Smile.PNG اور فی الحال شاید 4 ہی منتظم کام کر رہے ہیں اس لیۓ میں نے عبید بھائی کو دعوت دی تھی منتظمین میں شامل ہونے کی اور ساتھ اب آپ کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ آپ کیوں نہیں منتظمین میں شامل ہوجاتے۔ چونکہ میری جانب سے درخواست پر بناۓ گۓ اکثر منتظمین غائب ہو چکے ہیں اس لیۓ دیگر ساتھی میری راۓ کو اب شاید اہمیت نا دیں لیکن بہر حال آپ راۓ شماری میں اپنا اندراج تو کیجیۓ ؛ پھر راۓ شماری کے بعد دیکھا جاۓ گا کہ کیا نتیجہ رہتا ہے۔
  • یہ لاوارث مضامین اگر کوئی اصطلاح اپنے اندر رکھتے ہیں تو پھر کسی منتظم نے وقت کی کمی اور اصطلاح کی ضرورت کے سبب بناۓ ہونگے اور اگر ان میں کوئی فضول سا جملہ درج ہے تو پھر یہ ان ہی متحرک صارفین نے بناۓ ہوں گے جن کے اعداد و شمار اوپر دل خوش کر رہے ہیں۔
  • موزوں زمروں کی جانب انشااللہ میں توجہ دوں گا اور دیگر ساتھیوں کو بھی دینا چاہیۓ لیکن محض نمائندگی بڑھانے کے لیۓ ایسے فوقی زمرے بھی مضمون میں نہیں رکھے جاسکتے کہ جو براہ راست اس مضمون کے ذیلی زمرے کے فوقی زمرے ہوں۔ اس طرح بعد میں زمروں کی صفائی کا کام کرنے کی نوبت آۓ گی فائل:Smile.PNG

غیرجانبدار منتظمین کی ضرورت

ترمیم
  • کسی بھی اختلافی موضوع پر لکھنے سے کبھی کسی کو نہیں روکا گیا لیکن مسئلہ جب ہوتا ہے کہ جب موصوف صارفین کے عقائد کے خلاف کچھ لکھا جاۓ! مجھے انصاف سے بتایۓ کہ بریلوی پر موجودہ مضمون غیرجانبدار ہے؟ کیا اس میں بریلوی مسلک کا مکمل جائزہ پیش کیا گیا ہے؟ کیا تصوف کا مضمون اب جانبدار ہے؟ ایسے ہی موضوعات ہوتے ہیں جن کو درست کرنے کے لیۓ کوشش کی جاۓ تو منتظمین پر جانبداریوں کے الزامات لگ جاتے ہیں۔
  • آپ نے حقیقت اور اختلاف کا فیصلہ صارفین پر چھوڑنے کی بات کی جو کہ ہر طرح درست ہے۔ مگر صاحب یہ بھی تو سوچیۓ کہ جب آپ صارف کو بتائیں گے ہی نہیں کہ تصوف کا دوسرا پہلو ایک ایسا بھی ہے کہ جس پر تمام علماء متفق نہیں ہیں تو وہ فیصلہ کیا خاک کرے گا؟؟ جب آپ میٹھا ہی میٹھا پیش کریں کے تو صارف تو میٹھا ہی میٹھا کھاۓ گا۔ اس کے پاس موازنہ کرنے اور خود فیصلہ کرنے کے لیۓ ہوگا ہی کیا؟؟
  • آپ نے اس قطعے میں متعدد ایسے الزامات لگاۓ ہیں کہ جن حقیقت نہیں ہیں۔ براۓ مہربانی مجھے ایک مثال ایسی بتا دیجیۓ کہ جب کسی کو بلاوجہ ٹوکا گیا ہو!
  1. ان تمام باتوں کے باوجود میں آپ کے جذبے کی قدر کرتے ہوۓ ہر ممکن کوشش کروں گا کہ مضامین درست کرنے کے لیۓ گفت و شنید کا طریقہ اختیار کروں۔ ویسے ایک مثال مراقبہ اور اس کے تبادلۂ خیال پر دیکھیۓ؛ میں نے تین روز قبل اس مضمون کے ایک ایسے قطعے کو حذف کرنے کی اطلاع دی تھی کہ جو بالکل مضمون سے تعلق نہیں رکھتا؛ آج تک کوئی جواب نہیں اور مضمون وہیں کا وہیں رکا پڑا ہے۔ اب اگر میں وہ قطعہ حذف کر دیتا ہوں تو پھر وہی شور شرابہ مچے گا اور ویکیپیڈیا چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکیاں دی جائیں گی؛ کریں تو کیا کریں فائل:Smile.PNG

صارفین میں اضافہ کی ضرورت

ترمیم
  • چوپالوں پر پیغام دینا ! خاکسار معافی چاہتا ہے کہ یہ کام میرے بس کا نہیں۔ دیگر ساتھیوں سے جو اس کام کی صلاحیت رکھتے ہوں ان سے درخواست ہے کہ ایسا ضرور کریں۔
  • ہمارے محبوب بھائی ہر نۓ آنے والے کو فوری طور پر خوش آمدید کا پیغام دیتے ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا ہو جو ان سے بچا ہو فائل:Smile.PNG اس لیۓ یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ پہلی آمد پر کسی کو یہاں کا ماحول خشک لگتا ہو۔

پرانے صارفین سے رابطہ

ترمیم
  • میرا خیال ہے ان صارفین کو چھوڑ کر کہ جو شغل میں کھاتا بنا کر دوبارہ نہیں آتے؛ ہر اس پرانے صارف کو غیرحاضری کے وقت پیغام دیۓ گۓ ہیں کہ جو کئی مضامین لکھنے کے بعد غائب ہوۓ ہوں۔ کیا اب دوبارہ ان کے تبادلۂ خیال پر پیغام دینے سے کسی خاطر خواہ نتیجے کی امید ہے؟ اگر ایسا ہے تو میں کل ہی سے یہ کام ایک بار پھر کرتا ہوں۔

مشکل اردو الفاظ بارے تجویز

ترمیم

اس بارے میں میں چپ ہی رہنا چاہتا ہوں ، دیگر ساتھیوں سے راۓ لے لیجیۓ اور جو فیصلہ قوم کا آوے ویسے ہی عمل کر لینا چاہیۓ۔

معذرت

ترمیم

میں نے یہ متن بہت افراتفری میں لکھا ہے، اگر املے کی اغلاط سامنے آئیں تو ساتھیوں سے درخواست ہے کہ درگذر فرما دیجیۓ گا۔ --سمرقندی 11:37, 3 مئی 2009 (UTC)

رائے منجانب کاشف عقیل

ترمیم

منہاج بھائی، آپ کا یہ تجزیہ درست ہے کہ وکیپیڈیا پر مضامین کم ہیں اور متحرک صارفین کے مقابلے میں منتظمین کی تعداد زیادہ ہے، لیکن اس کی وجہ کوئی پاکستانی سیاسی کلچر نہیں ہے۔ ہمارے پاس بنیادی طور پر متحرک صارفین کا شدید فقدان ہے۔ آپ کو اردو وکیپیڈیا پر آج جو کچھ نظر آ رہا ہے، اس کا بڑا حصہ بنیادی طور پر منتظمین کا کیا ہوا کام ہے، منتظمین کے علاوہ بہت کم صارفین ہیں جنہوں نے خاطر خواہ کام کیا ہے۔ میری رائے میں تو پہلی ضرورت کسی بھی قسم کی بحث میں الجھنے کی بجائے صرف زیادہ سے زیادہ مضامین لکھنے کی ہے۔ ابھی وکیپیڈیا پر 10000 مضامین تو ہو گئے ہیں لیکن شاید یہ اب بھی عمومی طور پر لوگوں کی دلچسپی کے لیے کافی نہیں، شاید اب بھی ہم Critical Mass تک نہیں پہنچے جہاں یہ منصوبہ عوام الناس کی دلچسپی حاصل کر لے اور تیزی سے آگے بڑھنے لگے۔ میں ذاتی طور پر محافل میں اور برقی ڈاک کے ذریعے درجنوں لوگوں کو اس طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر چکا ہوں، لیکن کسی نے دلچسپی نہیں لی۔ یہ کام ایسا نہیں ہے جو 8 یا 10 لوگوں کے کرنے سے ہو جائے، ہمیں سینکڑوں کارکنوں کی ضرورت ہے اور تاحال یہ ہمارے پاس نہیں ہے۔ میری رائے میں اس کا الزام منتظمین کو نہیں جاتا، بلکہ ہمارے منتظمین نے ہی اپنا بہت سا وقت لگا کر وکیپیڈیا کو وہاں تک پہنچایا ہے، جہاں آج یہ موجود ہے۔

آپ کی ایک بات سے میں ضرور اتفاق کروں گا، وکیپیڈیا پر آنے والے صارفین کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اور ہر ممکن حد تک ان کی تنقید سے بچنا ہو گا؛ شاید کہ اس سے لکھنے والوں کی تعداد بڑھ سکے۔ ہم اب بھی اسی بات کی کوشش کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار تنقید بھی ہوتی ہے، اگر تنقید کے پہلو کو کم کیا جا سکے اور اس کی بجائے رہنمائی کی جائے، تو میری رائے میں بہتر نتائج کی توقع ہے۔

مشکل الفاظ کے بارے میں میں آپ سے اتفاق نہیں کرتا۔ شروع میں میرا نقطہ نظر بھی وہی تھا جو آپ کا ہے، لیکن اب مجھے اردو متبادل تلاش کرنے کی اہمیت نظر آنے لگی ہے۔ اگر ہم نے انگریزی کو یہاں آنے دیا تو یہ ایک slippery slope بن جائے گی اور اردو زبان کا ارتقاء نہیں ہو پائے گا۔ اگر انگریزی کے کچھ الفاظ کو قبول کرنا ہی ہے تو اس میں یہ شرط بھی ضرور شامل کرنا ہو گی کہ جن الفاظ کے متبادل اردو میں موجود ہیں ان کے لیے انگریزی الفاظ قبول نہیں کیے جاسکتے۔ مثلاً Desk قابل قبول نہیں کیونکہ اردو میں "میز" موجود ہے۔

کاشف عقیل 18:35, 3 مئی 2009 (UTC)

تجزیے سے اتفاق

ترمیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔

آج گوگل کے ذریعے اردو وکی پیڈیا سرچ کرتے ہوئے میں اس صفحہ تک پہنچا ہوں اور منہاجین بھائی (عبد الستار منہاجین) کا اردو وکی پیڈیا کے بارے تجزیہ پڑھنے کے بعد اپنی رائے دینے کی جسارت کر رہا ہوں۔

میرے خیال سے منہاجین بھائی کا تجزیہ بالکل درست ہے اور حقائق پر مبنی ہے اور وکی پیڈیا پر واقعی :

  • اردو زبان کے وکی پیڈیا پر مضامین کی تعداد بہت کم ہے،
  • اردو زبان کے وکی پیڈیا پر متحرک اور غیر جانبدار منتظمین کی ضرورت ہے، باقی زبانوں کے وکی پیڈیاس کی طرح منتظمین کو چاہیے کہ وہ اپنی آراء اور سوچ صارفین پر مسلط نہ کریں۔
  • جب کوئی صارف اردو وکی پیڈیا کی انتظامیہ کے رویے کی شکایات کرے یا اس کی بہتری کا کوئی مشورہ دے تو منتظمین کو فقط اس کا جواب برائے جواب نہیں دینا چاہیے بلکہ اس پر غور و فکر کرنا چاہیے اور اپنے خامیوں کو دور کرنا چاہیے ۔
  • وکی پیڈیا پر لکھنے والے صارفین کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور اگر وہ غلطی بھی کریں تو ان کو اچھے انداز سے اس کا احساس دلایا جانا چاہیے۔
  • وکی پیڈیا کو صارفین کے لیے آسان بنانا چاہیے، میری نظر میں ورژن 1.17 پر اپگریڈ کرنے کے بعد اس پر نسخ یا نستعلیق فونٹ نہ ہونا بھی اس کی ترقی میں رکاوٹ ہے، دیوان عام پر اس حوالے سے میں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے مگر سمرقندی صاحب کا کہنا ہے صارف خود یہ کام کریں، کیا ہر صارف اتنا پرفیشنل Professional ہے کہ وہ یہ سیٹنگ کر سکے؟ اگر CSS میں پہلا فونٹ Urdu Naskh Asiatype اور دوسرا Times New Roman کر دیا جائے تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے، جس کے پاس اردو نسخ ہو گا اس کو اردو نسخ نظر آئے گا جس کے پاس نہیں ہو گا اس کو Times میں، اس حوالے سے میں نے تحریک منہاج القرآن کا منہاج انسائیکلوپیڈیا بھی مثال کے طور پر پیش کیا تھا۔


امید ہے کہ یہ آراء حذف نہیں کی جائیں گی ۔

اتفاق

ترمیم

عبد الستار صاحب! آپ کے اس جائزے اور تجاویز سے ہمیں بھی متفق سمجھیے! --:)  —خادم—  03:00, 3 مارچ 2015 (م ع و)

«Minhajian/اردو وکیپیڈیا : جائزہ اور تجاویز» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔