تبادلۂ خیال فائل:Pakistan tehsils.png

سلمان صاحب! اس نقشے میں ایک بنیادی غلطی ہے۔ وہ یہ کہ اس میں ضلع جیکب آباد کو تین حصوں میں منقسم دکھایا گیا ہے جبکہ ضلع جیکب آباد کو حالیہ ضلعی تقسیم کے بعد دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ضلع جیکب آباد سے ایک اور ضلع کشمور سے جنم لیا۔ ضلع کشمور کا صدر مقام کندھ کوٹ ہے۔ چند لوگوں کو مغالطہ ہوتا ہے کہ ضلع کشمور اور ضلع کندھ کوٹ الگ الگ ہیں، ایسا ہر گز نہیں ہے۔ پھر اس نقشے میں ایک اور خامی ہے، وہ ہے ضلع لاڑکانہ جو اب ضلع لاڑکانہ اور ضلع قمبر-شہدادکوٹ میں تقسیم ہو چکا ہے، کو اب بھی ایک ضلع ہی دکھایا گیا ہے۔ اس طرح اس نقشے میں ایک ضلع زیادہ ہے یعنی کندھکوٹ اور ایک ضلع کم ہے یعنی قمبر شہداد کوٹ۔ مجھے اب تک قمبر شہدادکوٹ کا نقشہ نہیں مل سکا ہے، اس لیے میری کوشش ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ بہتر معلومات حاصل کر کے نقشے میں قمبر-شہدادکوٹ کا اضافہ کروں۔ میں نے جو نقشے اب تک اپ لوڈ کیے ہیں (ضلع بدین وغیرہ کے مضامین میں) اس میں کندھ کوٹ والی غلطی نہیں ہے لیکن اس میں قمبر-شہدادکوٹ موجود نہیں ہے۔ میں جلد از جلد ان نقشوں کو اپ ڈیٹ کر دوں گا۔ اس سلسلے میں اگر آپ کی کوئی رائے ہو تو ضرور بتائیے گا۔ فہد احمد 10:09, 20 نومبر 2009 (UTC)

فائل "Pakistan tehsils.png" کے صفحہ پر واپس جائیں۔