ضلع بدین
ضلع بدین پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے جس کا کل رقبہ 6726 مربع کلومیٹر ہے اور آبادی 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق 11،36،636 ہے جس میں سے 16.42 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔
ضلع بدین | |
---|---|
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | بدین |
تقسیم اعلیٰ | بنبھور ڈویژن |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 24°40′00″N 69°00′00″E / 24.666666666667°N 69°E |
رقبہ | 6726 مربع کلومیٹر |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1184051 |
درستی - ترمیم |
ضلع کے شمال میں ضلع ٹنڈو الہ یار اور ضلع حیدر آباد اور مشرق میں میرپور خاص اور تھرپارکر کے اضلاع ہیں، جنوب میں اس کی سرحدیں بھارت میں رن کچھ سے ملتی ہیں جبکہ مشرق میں یہ ضلع ٹھٹہ اور ضلع ٹنڈو محمد خان کے اضلاع سے منسلک ہے۔ ضلعی صدر مقام بدین شہر ہے۔
انتظامی تقسیم
ترمیمضلع انتظامی طور پر 5 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
بلدیاتی نظام متعارف کیے جانے کے بعد تمام تعلقوں کو یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا۔ ضلع کی کل یونین کونسلوں کی تعداد 49 ہے۔
آبادیاتی خصوصیات
ترمیمیہاں کی بیشتر آبادی مسلمان ہے اور ضلع کے کل 79.43 فیصد باشندے اسلام پر ایمان رکھتے ہیں۔، شہری علاقوں میں یہ تناسب اور زیادہ 82.17 فیصد ہے جبکہ دیہی علاقوں کی 78.89 فیصد آبادی مسلم ہے۔ سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہندو ہیں جو ضلع کی کل آبادی کا 19.93 فیصد ہیں۔ دیہی علاقوں میں ہندوؤں کا تناسب 20.67 فیصد ہے جبکہ شہروں میں ان کی آبادی 16.16 فیصد ہے۔ ضلع میں دیگر اقلیتوں کی آبادی بہت کم ہے پھر بھی مسیحی اور قادیانی کسی حد تک موجود ہیں۔
ضلع میں سندھی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے جسے کل آبادی کے 89.82 فیصد لوگ بولتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں سندھ بولنے والوں کا تناسب زیادہ ہے جہاں شہری علاقوں کے 77.69 فیصد کے مقابلے میں سندھی بولنے والوں کی شرح 92.20 فیصد ہے۔ دوسری اہم زبان پنجابی ہے جسے بولنے والے 5.62 فیصد ہیں۔ شہروں میں پنجابی بولنے والوں کی تعداد مجموعی تناسب سے دو گنی یعنی 11.30 فیصد ہے جبکہ دیہی آبادی کے 4.50 فیصد افراد پنجابی بولتے ہیں۔ شہری علاقوں میں اردو بولنے والوں کی بڑی تعداد ہے جو کل آبادی کا 4.65 فیصد ہیں جبکہ دیہی آبادی میں یہ تعداد 0.53 فیصد ہے، یوں کل ملا کر ضلع کی 1.21 فیصد آبادی اردو بولتی ہے۔ علاوہ ازیں ضلع کی اہم زبانوں میں پشتو (0.73 فیصد)، سرائیکی (0.59 فیصد) اور بلوچی (0.21) ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیم== حوالہ جات ==rijestri sarwe karwni
- ↑ "صفحہ ضلع بدین في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2024ء
- ضلع حکومت بدینآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ badin.gov.pk (Error: unknown archive URL)
- مقامی حکومتوں کا نظام، حکومت سندھ – ضلع بدینآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lgdsindh.com.pk (Error: unknown archive URL)
بیرونی روابط
ترمیم- مقامی حکومتوں کا نظام، حکومت سندھ – ضلع بدینآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lgdsindh.com.pk (Error: unknown archive URL)