تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/وثائق اول/اول

Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

آپ ہی بتائیں کیسے کام کیا جائے؟

  1. فی الحال آپ ترجمہ میں مدد کر سکتے ہیں۔
  2. دوسروں کی لکھنے میں معاونت کر یں۔


اظہار رائے

خاور صاحب نے تو کی نہیں ۔ آپ ہی کریں۔ اس تصویر بارے میں اظہار خیال کیحیئے۔

 
ویـکـیـپـیـڈ یـا

چند گزارشات

سیف اللہ صاحب شکریہ ، میرے پاس وقت بہت کم ہوتا ہے اس لیۓ تبادلہ خیال میں بتا نہیں سکا۔ میرا خیال ہے کہ صفحہ اول پر علوم و فنون کی صرف اہم شاخوں کی نمائندگی کی جاۓ اور پھر ہر شاخ کہ لیۓ ایک ذیلی صفحہ بنادیا جاۓ جو کہ اس شاخ کی تمام ذیلی شاخوں کی نمائندگی کرۓ تو استغمال کرنے والوں کو بے حد آسانی ہوگی، اسطرح ذہن میں علوم و فنون کی وسعت کا ایک ادراک پیدا ہوگا جو کہ نۓ لکھنے والوں کو اپنی اپنی شاخ میں لکھنے کی ترغیب دے گا، اور یہی ہماری کوشش ہونا چاہیۓ کہ موجودہ علم کا تمام تر مواد ایک منظم طریقے سے ترجمہ ہوجاۓ۔ (بعد میں ہم موجودہ فنون و علوم (موقتی جدول) کو کسی اور مقصد کے لیۓ استعمال کر سکیں گے مثلا (آج کا مضمون) وغیرہ) ، امید ہے کہ اب بات واضح ہو گئ ہوگی براۓ مہربانی مجھے اپنے مشوروں سے آگاہ کیجۓ اور میں بھی کوئی تبدیلی کرنا ہوگی تو آپ سے مشورہ لیا کروں گا)
یقین کیجیۓ۔ جب بغداد علم و فن کی دنیا کا دارالخلافہ تھا، جب مسلم اندلس میں ترقی کی کرنیں پھیل رہی تھیں تب اسکا سب سے اہم عامل تمام تر علمی مواد عربی زبان میں ہونا ہی تھا۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جس قدر وقت ہوویکیپیڈیا میں کچھ نہ کچھ بہتری کروں ، اسکے علاوہ جیسا کہ آپ نے دیکھا ہو اگر کوئی مشکل اصطلاح اردو میں کی جاتی ہے تو میں اسکے ساتھ بریکٹ میں انگریزی لکھ دیتا ہوں ایسا کرنے سے آہستہ آہستہ یہ تمام اصطلاحات معمول بن جائیں گی۔
اپنی زبان اور اپنے الفاظ میں سوچنے سے تحقیق (ریسرچ) و ایجادات ہوتی ہیں اور غیر ملکی زبانوں کو سیکھنے اور پھر انمیں سوچنے سے وقت کا ضایع اور صرف نقالی ہوتی ہے جو کہ مسلم دنیا میں خوب خوب ہورہی ہے۔ اگر میری گفتگو عجیب لگتی ہو تو اسکی وجہ اسکا غلط ہونا نہیں بلکہ آج کی مسلم دنیا کہ حالات ہیں ۔ ہمکو چاہیۓ کہ جسقدر جلد ہو سکے تمام سائنسی معلومات کو ترجمہ کرلیں۔ ایک درخواست اور ہے کہ ترجمہ کے وقت ترجمہ کے سامنے بریکٹ میں انگریزی لکھی جاۓ نہ کہ انگریزی کے سامنے بریکٹ میں اردو۔ آج کوریئن ، جاپانی، انگریز، فرانسیسی ، جرمن اور دوسری جتنی بھی اقوام ترقی یافتہ ہیں ان سب نے اپنی زبان میں علم حاصل کرا ہے تو ترقی کی ہے۔ اور جو اقوام ابھی تک پسماندہ ہیں ۔۔ آپ سمجھ ہی سکتے ہیں کہ وہ خود اپنے ذہین سے کیوں تحقیق نہیں کر پا رہیں ؟ اور کیوں پسماندہ ہیں ؟ ۔۔۔ نیک تمنائیں، افراز

میں آپ سے 100٪ متفق ہوں۔میرا خیال تھا کے آپ نے جو کوئی بھی اہم شاخیں لکھنی ہے وہ Template:Wikiessay میں لکھیں۔یہ اسی مقصد کے لیے ہے۔باقی جہاں ممکن ہوا میں اردو کے ساتھ انگریزی لکھ دوں گا۔مگر اس سائٹ کے ترجمے میں یہ ممکن نہیں۔ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 02:13, 25 اکتوبر 2005 (UTC)

معیار

جی میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ ابھی نامکمل علوم و فنون کے ٹیبل کو تکمیل کے بعد Templat:Wikiessay میں ہی رکھا جاۓ لیکن اس دوران جب تک یہ مکمل ہو اسکو صفحہ اول پر اس لیۓ رکھنا چاہا کے اس پر استعمال کرنے والوں کی راۓ لی جاسکے۔ ویکیپیڈیا اردو زبان کا واحد اور اس وقت کا سب سے اہم اور بڑا منصوبہ ہے اور ہمکو چاہیۓ کہ اسکو کسی بھی طرح سے دوسری بڑی زبانوں مثلا انگریزی جاپانی وغیرہ سے کم نہ ہونے دیں ۔ آپ لوگ مجھے چند روز دیجیۓ میں اسکو مکمل کرلوں پھر اسکو Template:Wikiesay میں ہی منتقل کر دینگے، اور موجودہ Wikiessay کے تمام ورابط یعنی لنکس جو اسمیں ابھی موجود ہیں وہ بالکل اسی طرح اپنی اپنی جگہوں پر رکھ دیں گے۔ بہت شکریہ ، افراز

علم /سائنس

افراز صاحب آپ نے علم (سائنس) کے معنی میں لکھا ہے۔ لیکن علم سے تو منبہ ہے تمام باقی علوم کا۔ علم تو بنیاد ہے نہ کے خود کسی چیز کا حصہ۔ سائنس کا ترجمہ علم ٹھیک نہیں ہے۔کچھ اور سوچیں یا اس وقت تک اسے سائنس ہی رہنے دیں۔ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 00:58, 26 اکتوبر 2005 (UTC)

جغرافیہ اور علاقہ جات کیا ایک ہی زمرے میں نہيں آتے؟ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 01:04, 26 اکتوبر 2005 (UTC)

وضاحت

آپکے پیغام کا شکریہ۔ سائنس کیلیۓ علم کا لفظ استعمال کرنے کے بارے میں وضاحت سائنس/علم کے بارے میں مضمون میں بھی درج کی جاۓ گی لیکن آپ نے سوال اٹھایا ہے تو یہاں بھی کچھ وضاحت کی جارہی ہے امید ہے کہ تمام پڑھنے والوں کو جواب مل جاۓ گا۔ ایک بات یاد رکھیۓ کہ جب کوئی غلطی عام ہوجاۓ تو غلط محسوس نہیں ہوتی بلکہ اسکو درست کیا جاۓ تو عجیب سا احساس ہوتا ہے، جب کوئی نیا تصور پیش کیا جاۓ تو اجنبیئت کا احساس ہوتا ہے۔ اگر جدید علوم کی جانب سے کسی قوم نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں اور صرف مرعوبیئت اور نقالی کا شیوا اپنایا ہوا ہے، ہر جدید علم ہی نہیں لفظ تک آنکھ بند کر کے نفل کرتے چلے جانے پر مطمعین ہو اس بات سے اتفاق کیسے کیا جا سکتا ہے ؟ کیونکہ اللہ نے خاص طور پر کسی قوم کو عقلمند اور کسی قوم کو بے عقل پیدا نہیں کیا ہے۔

ابھی بہت سے الفاظ ہیں جنکا کوئی ترچمہ نہیں ملتا، اور ایسی راۓ دینے والے افراد بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ انکو اسی طرح اردو میں لکھ دیا جاۓ لیکن نفسیات کے مطابق، کسی تحقیقی ذہن میں اس لفظ سے وابسطہ انسانی شعور و ادراک کے تمام دروازے مکمل طور پر اس وقت تک نہیں کھل پاتے جب تک آپ اس زبان (مثلا،انگریزی میں) مہارت نہ رکھتے ہوں اور جو انگریزی میں اسقدر مہارت رکھتے ہیں انکے لیۓ تو تمام جدید مواد انگریزی میں موجود ہے ہی ترجمہ پیش کرنے کی دردِسری کا مقصد ہی کیا ہے ؟ مثلا Cognitive science کو لیجیۓ، ایک عام تعلیم یافتہ اورانگریزی کی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ رکھنے والے کسی فرد کے لیۓ cognitive science کی نسبت علم ادراک کا مفہوم سمجھنا سہل ہوگا۔ اردو میں ہمارے لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ذہنوں کی اس کثیر تعداد کو وسیع میدان فراہم کیا جاۓ جو کہ انگریزی کی دیوار حائل ہونے کی وجہ سے صرف شاعری، ادب اور گیت گانو کے مطالعہ تک محدود ہے۔

ترجمہ کرتے وقت اگر کسی لفظ کو اسکا متبادل دینے کے بجاۓ ہو بہو اسی طرح لکھ دینے سے کام چل جاتا تو آج تصاویر اور خاکوں کا سہارا لیکر لکھی جانے والی جاپانی اور چینی جیسی مشکل زبانیں ہر انگریزی لفظ کا متبادل تلاش کرنے میں اپنی توانائیاں صرف نہ کرتیں۔ سائنس کے لیۓ علم کا لفظ استعمال کرنے سے قبل میں نے جو تحقیق اور سوچ بچار کی وہ درج کردیتا ہوں امید ہے کہ بات واضع ہوجاۓ گی۔ لفظ سائنس کا مطلب معلومات یا جاننا ہے جو کے لاطینی اور اس سے قبل یونانی زبان سے اخذ کیا گیا ہے۔ اور پھر ریاضی، حساب کتاب اور عملی اقدامات کر کے حاصل کیۓ جانے والے علوم کے لیۓ سائنس کے لفظ کا استعمال سترہویں صدی سے شروع ہوا۔ گو عموماً ہنر کا استعمال آرٹس/فنون اور عمل کا استعمال سائنس کہا جاتا ہے لیکن جب آپ کسی آرٹ یا ہنر کا مطالعہ منظم انداز میں کريں تو اسکو اس آرٹ یا آرٹس کی سائنس کہا جاتا ہے مثلا سیاسیات ہی کو لے لیجۓ بنیادی طور پر دیکھا جاۓ تو وہ فنون کے زمرے میں آتا ہے لیکن جب اسکا منظم مطالعہ کیا جاۓ تو اسکو political science کہتے ہیں کیونکہ سائنس دراصل کسی بھی میدان عمل و ہنر کے مطالعے یا علم کو ہی کہتے ہیں، یہاں تک کہ موسیقی و گلوکاری بھی ایک سائنس یا علم ہی ہے۔

اس تمام وضاحت کے بعد بھی اگر عملی علوم کے لیۓ سائنس کا متبادل علم کے علاوہ کوئی اور مطلوب ہو جیسے ہنرمندی علوم کے لیۓ آرٹس کا متبادل فنون ہوتا ہے تو کچھ الفاظ درج کۓ جا رہے ہیں آپ بھی اپنی رائے دیجیۓ ۔ جب کوئی لفظ نیا لیا جاتا ہے تو وہ رواج پانے میں کچھ وقت لیتا ہے۔ بہت سے الفاظ جب رواج پاجاتے ہیں تو پھر اپنے سیاق و سباق کے حوالے سے مفہوم پیدا کرتے ہیں مثلا اگر کہا جاۓ کہ 1- اس دکان میں سونا مہنگا ہے 2- اس ہوٹل میں سونا مہنگا ہے ۔۔۔ تو دونوں جملوں میں سونا کا لفظ یکساں ہونے کے باوجود پہلے میں اس سے دھات اور دوسرے میں انسانی عمل کا مفہوم لیا جاۓ گا۔ ایک اور بات ذہن میں رکھیۓ گا کہ تمام عرب دنیا میں بھی سائنس کا ترجمہ علم ہی کیا جاتا ہے۔

سائنس کے لیۓ متبادل چند الفاظ

1- شناسیات (شناسی یعنی آگہی، کسی چیز کی شناسائی حاصل کرنا )
2- علم الدنیا
3- علم امتحن (یعنی مطالہ کر کہ علم حاصل کرنا)
4- علم آگہی
5- علمیات


جغرافیہ و علاقہ جات

جی آپ نے صحیح کہا جغرافیہ کو علاقہ جات کے زمرے میں رکھا جاسکتا ہے۔ یہاں بھی صورتحال کچھ ایسی ہی ہے جو اوپر سائنس کی وضاحت میں پیش آئی، یعنی اگر کسی علاقہ اور وہاں کے حالات کا منظم اور تفصیلی مطالعہ کیا جاۓ تو پھر اسکو سائنس سمجھاجاۓگا گویا جغرافیہ کو سائنس یا علم کے زمرے میں بھی رکھاجاۓ تو غلط نہ ہوگا۔

جیسا کہ میں نے اوپر بھی ذکر کیا ہے کے science اور arts کی تفریق کچھ یوں ہے کہ آرٹس یا فنون میں وہ شعبہ جات آتے ہیں جو انسان اپنی قدرتی ہنر مندی اور فن کے زریعے کرتا ہے اور سائنس میں وہ شعبہ جات آتے ہیں جو انسان سوچ بچار حساب کتاب اور مطالعہ کے زریعے کرتا ہے۔ گویا ہر آرٹس ایک حد پر پہنچ کر سائنس بن جاتا ہے۔

musical arts جب گہرائی میں جاکر اور منظم طریقے سے کیۓ جائیں تو انکو musical science کہاجاتا ہے۔ یعنی فن موسیقی سے علم موسیقی۔

علم کو انگریزی میں کیا کہیں گے؟ مسئلہ صرف یہ ہے کہ ہمارے لیۓ سائنس کے لیے علم کو استعمال کرنے کا خیال نیا ہے، اور اگر کوئی ایسا لفظ ہی درکار ہے جو کہ تلفظ میں علم سے الگ بھی ہو اور علم کا ہم مفہوم بھی تو پھر ایسا بھی کیا جاسکتا ہے کہ سائنس کے لیۓ علمیات اور آرٹس کے لیۓ فنیات کی اصطلاح استعمال کر لی جاۓ ۔ اسطرح یہ علم سے الگ بھی محسوس ہوگی اور علم/ سائنس کا مفہوم بھی ادا ہوجاۓ گا

اسے بھی ایک نظر دیکھ لیں

User:سیف اللہ/فرہنگ ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 18:40, 29 اکتوبر 2005 (UTC)

نئے شعبہ جات

آپ نے چند نئے شعبوں کا اضافہ کیا ہے اور انشااللہ میں جلد ہی آپکے اضافہ کردہ شعبہ جات کو انکی مناسب جگہوں پر رکھ دوں گا۔ اسی طرح ہمکو وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کرنا ہے اور اسمیں مجھے آپکے قیمتی مشوروں اور اضافوں کی بے حد ضرورت ہے، میری کوشش یہ ہے کہ علم کے شعبہ جات کو ایک آسان تر اور قابل فہم و احاطہ ترتیب میں رکھ دیا جاۓ تاکہ ایک نظر میں ہی علم کی تمام تر شاخوں کا خاکہ ذہن میں سما جاۓ ۔ گذشتہ چند روز سے وقت نے بالکل وفا نہیں کی ، میں جلد ہی شعبہ جات کی ترتیب پر دوبارہ کام شروع کروں گا۔ آپ کے مشوروں کی ضرورت رہے گی۔ شکریہ

کام

علوم و فنون میں جو ہم زمرہ جات بنا رہے ہیں ان کو کیٹگری پیجز میں تبدیل کرنا پڑے گا۔یہ طریقہ تمام وکی پر رائج ہے۔جتنا کام ہو گیا ہے ٹھیک ہے اب آہستہ آہستہ باقی خود ہی مکمل ہو جاۓ گا۔یہ کام ایک ،دو بندوں کے بس کا نہیں۔صفحے اول کو صاف کرنے کی صرورت ہے اور میرے خیال میں اس کا پرانا انٹر فیس (شکل) زیادہ اچھا تھا۔ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 00:19, 2 نومبر 2005 (UTC)

ایز یو لائک سر!

جو آپ مناسب سمجھیں کیجیۓ، میں جو کرنا چاہتا تھا کرنے کی کوشش کی۔ اہم بات یہ تھی کہ ہمارے پاس مواد (written matter) تو ہو، پھر مرتب تو اسکو آپ جسطرح چاہے کر سکتے ہیں۔ آپ مجھے کام روکنے کا کہتے ہیں تو ٹھیک ہے، مجھے دردسری کا شوق نہیں۔ اب تک جو مواد لکھا گیا ہے اسکی زبان و انداز اور علمی حیثیئت دیکھ کر افسوس ہوتاہے۔ خداحافظ

نہیں نہیں میرا مقصد کام کو روکنا ہرگز نہیں تھا۔میں یہ چاہتا تھا کے کام اور اچھا ہو جاۓ۔آپ کو اس طرح خداحافظ کرنے کا تو حق نہیں، اگر آپ کو مجھ سے اختلاف ہے تو بتائیں اس کا بیٹھ کر حل نکال لیتے ہیں۔میں اب بھی آپ سے متفق ہوں کے کچھ مواد تو ہو۔۔
لیکن جو بن چکا ہے وہ نیے آنے والوں کی دسترس میں ہونا چاہے۔میں چاھتا تھا کے جو کام موجود ہے اس کو کر لیا جاۓ ایجادات والا کام خود بخود ہوتا جاۓ گا۔آپ کا کام بھی اس خودبخود میں شامل ہے۔میں پھر یہ کلیر کر دوں کے میرا مقصد کا روکنا نہیں تھا بلکے نیے صارفین کے لیے آسانیاں پیدا کر نا تھا۔ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 07:36, 2 نومبر 2005 (UTC)
ملاحظہ کریں ->فرنچ وکیب پیڈیا

فی الحال اس کا مقصد ایسے کام ہیں جن کو کرتے ہوۓ عام طور پر ہیں بہت دیر لگتی ہے۔ آپ سب لوگ اس بوٹ پر ضرور نظر رکھیں۔ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال)

اردو میں گنتی

کوئی اللہ کا بندہ میرے جیسوں کے لیے اردو میں گنتی تحریر کر دے گا؟ موجودہ نظام میں موجودہ گنتی بڑی عجیب لگ رہی ہے۔ شکریہ۔ ویسے زیادہ بہتر یہ ہے کہ اس کے لیے الگ سے مضمون بنا دیا جاۓ۔العارض ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 12:39, 10 نومبر 2005 (UTC)

یہاں دیکھیں 7 کیسے لکھا ہوا ہے [1]ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 07:04, 12 نومبر 2005 (UTC)
انگریزی اردو
1 ١
2 ٢
3 ٣
4 ٤
5 ٥
6 ٦
7 ٧
8 ٨
9 ٩
0 ٠
مقدار عربی
1 ا
2 ب
3 ج
4 د
5 ھ
6 و
7 ز
8 ح
9 ط
10 ي
20 ک
30 ل
40 م
50 ن
60 س
70 ع
80 ف
90 ص
100 ق
200 ر
300 ش
400 ت
500 ث
600 خ
700 ذ
800 ض
900 ظ
100 غ

فائل:Rules.gif فائل:Urdu num.gif

ہجے درست کر لیجیۓ

آپ سے درخواست ہے کہ Template Wikicomm میں | چند نیۓ الفاظ | کی ہجۓ درست کر کہ | چند نۓ الفاظ | کرلیجیۓ، شکریہ


عربی اور اردو میں سات اور چار کے ہندسوں کا فرق

آپ نے جو عکس دیا ہے گنتی کا وہ دراصل اردو میں ہے جبکہ مائکروسوفٹ میں جو گنتی دی گئی ہے وہ عربی اعداد میں ہے، ہمارے لیۓ بہتر یہی ہے کہ مائکروسوفٹ کے عربی کے اعداد کو ہی استعمال کرلیا جاۓ، کیونکہ اردو میں بھی یہ گنتی ملتی ہے مگر کم کم، جب استعمال میں آجاۓ گی تو عربی میں سات اور چار کے عدد سے خودبخود مانوسیئت ہوجائیگی۔ اسکا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوگا کے اردو کے ویکیپیڈیا کی عربی ویکیپیڈیا سے (جو اردو سے بہت وسیع ہے) ہم آہنگی ہو جاۓ گی ۔


باب کا رابطہ

آپ نے باب کا رابطہ صفحہ اول پر علم (سائنس) پر رکھ دیا ہے، میرا مشورہ یہ ہے کہ باب کا رابطہ باب ہی کہ نام سے رکھا جاۓ اور پھر اس باب پر مختلف علوم و فنون کے ابواب رکھ دیۓ جائیں اسطرح نہ صرف تلاش میں سہولت ہوگی بلکہ ایک تنظیم کا احساس بھی پیداہوگا

namespace

پہلے یہ بتا دوں کے نیم سپیس کیا چیز ہے۔ وکی کے ایڈریس میں : سے پہلے جو کچھ الفاظ آتے ہیں وہ نیم سپیس ہیں جیسے category: ,wikiperdia:, help:, template: مکمل نیم سپیس کی فہرست دیکھیں۔

ہم اپنی مرضی سے ان کے نام تبدیل نہیں کر سکتے اور نہ ہی اپنی مرضی سے ان کے علاوہ کوئی نئی نیم سپیس بنا سکتے ہیں۔ میں اس سلسے میں http://meta.wikimedia.org پر موجود لوگوں سے مدد لینے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جب تک یہ مسلہ حن نہیں ہوجاتا اس وقت تک کوئی نئی نیم سپیس نہ بنائیں اور نہ ہی category کی جگہ زمرہ استعمال کریں۔

انشاللہ یہ مسلہ جلد ہی جل ہو جاۓ گا تب تک صبر سے کام لہیں۔ ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 18:06, 14 نومبر 2005 (UTC)


کیا افتاد آپڑی؟

جناب یہ صفہ اول پہ کیا افتاد ٹوٹی ؟ کچھ نظر نہیں آرہا۔ اگر کوئی کچھ ترمیم کرتا ہے تو اسکو کم از کم نمائش کر کہ دیکھ تو لینا چاہیۓ ! کوئی ہے جو اس صفحہ اول کہلانے والے ویکیپیڈیا کے چہرے کو اسکی یوم گذشتہ کی صورت واپس کر سکے ، میرے پاس تو اس درد سری کا وقت نہیں اور سچ پوچھیۓ تو دل بھی نہیں چاہ رہا

جناب میری جانب تو سب کچھ ٹھیک نظر آرہا ہے۔ اور اس صفحے کو آپ کے علاوہ کسی نے ایڈٹ بھی نہیں کیا۔ آپ اسی صفحے کی بات کر رہے ہیں نہ!۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 03:41, 15 نومبر 2005 (UTC)

حیرت ۔۔۔

حیرت ہے! اب بالکل ٹھیک ہوگیا، آپ کا پیغام ملنے پر میں سوچ رہا تھا کہ آپکو اسکرین شاٹ کی فائل بھیجوں مگر جب صفحہ اول کہ ربط پر دوبارہ گیا تو سب درست ہو چکا تھا۔ اس سے پہلے Wikiessay کا سیکشن غایب تھا اور Welcome کی جگہ پر HTML کوڈنگ نظر آرہی تھی۔ معلوم نہیں کیا ہوا۔ خیر، شکریہ۔ ثاقب صاحب ایک مشورہ چاہیۓ ، آپکا نیم اسپیس کا پیغام پڑھ کر میں ذرا تشویش محسوس کر رہا ہوں کہ بعد میں اچانک ایسا نہ ہو کہ میری تمام ترتیب اور محنت ایک ہی کلک سے اڑا دی جاۓ ۔ اگر ابھی آپ نیم اسپیس اردو میں نہیں لکھ سکتے تو آپکا کیا مشورہ ہے میں WIKIESSAY TEMPLATE میں تمام جگہ زمرہ کے لفظ کو Category سے تبدیل کردوں ؟ اسکے علاوہ ایک گذارش اور ہے کہ اگر آپ کسی بات سے متفق نہ ہوں تو مجھے بر وقت بتا دیجیۓ گا کہ میں اس پر مزید محنت نہ کروں جو کہ بعد میں ضائع ہو جاۓ، اسطرح میرا وقت بچے گا۔ شکریہ


میں مختلف جگہ پر اس سلسے میں رجو کر رہا تھا۔ مجھے خود کافی عرصے تک سمجھ نہیں آئی کہ نیم سپیس کا کیسے ترجمہ ہوگا۔ خیر آپ کا کام انشاللہ رائیگاں نہیں جاتا۔
نیم سپیس کو اردو میں تبدیل کرنے کے لیے خصوصی حقوق کی ضرورت ہے۔ مسلہ صرف وقت کا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کب کوئی اس کا ترجمہ کرے گا۔ اس لیے میرے خیال میں کہ صارفین کو مشکل نہ ہو تب تک انگریزی الفاظ ہی استعمال کریں۔
اگر مستقبل میں تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو سب صفحات ہم بوٹ کے ذریعہ تبدیل کر لیں گے۔
فارسی وکی بھی ہمارے ساتھ ہے ان کا بھی ایسے ہی کام چل رہا ہے۔ البتہ عربی والوں نے ترجمہ کر لیا ہے۔ ان حضرات سے بھی رجو کرتا ہوں۔

یاد آیا۔ آپ یہ رسمالخط کیوں تبدیل کر رہے ہیں۔ اس کی کوئی کیا خاص وجہ ہے؟ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 12:35, 15 نومبر 2005 (UTC)

تیم اسپیس اور رسم الخط

چلیۓ ٹھیک ہے جب تک نیم اسپیس اردو میں نہیں ہوتیں تب تک انگریزی سے ہی کام چلا لیتے ہیں ، ویسے اصل مشکل کیا حقوق حاصل کرنا ہے ؟ یا نیم اسپیس کے الفاظ کا اردو میں ترجمہ نہیں مل پا رہا ؟ ترجمہ کون کرے گا ؟ کیا وکیپیڈیا فاؤنڈیشن والے کریں گے ؟ کیا حقوق حاصل کر کہ ہم آپ نہیں کر سکتے ترجمہ ؟
ثاقب صاحب مجھے تو فکر ہے کہ وہ لوگ عجیب و غریب ترجمہ نہ کردیں ۔ ابھی بھی اردو میں بٹن وغیرہ کے ترجمہ کچھ مناسب نہیں ہیں مثلا داخل ہوں کی جگہ صرف دخول اور خارج ہوں کی جگہ اخراج لکھا جانا مناسب ہے اسی طرح جب کوئی Template کھولتے ہیں تو اسکا نام کھانچہ لکھا ہوا آتا ہے ، کیا یہ تبدیل کر کہ قالب نہیں کیا جاسکتا ؟ جیسا کہ میں پہلے بھی کہیں کہ چکا ہوں کہ وکیپیڈیا ملک اور قوم کے لیۓ ایک بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے اگر اسمیں - کام چلاو - کام سے پرہیز کیا گیا۔ یہ انٹر نیٹ پر اردو زبان کی دیگر آنے والی سائٹوں کے لیۓ مثال بھی بنے گا لہذا ہمیں اسکے زبان و بیان پر بہت توجہ دینی چاہیۓ ، چاہے اسکے لیۓ ہمکو عام ڈگر سے ہٹ کر بھی کچھ کرنا پڑے ۔ ثاقب صاحب اگر آپ نیم اسپیس کے ترجمہ پر اثر انداز ہوسکتے ہوں تو صفحہ اول پر درج - نۓ الفاظ - پر ضرور توجہ کیجیۓ گا ، میں جلد مزید الفاظ شامل کروں گا
آپ نے رسم الخط کا پوچھا ہے تو اس سلسلے میں تو یہی کہ سکتا ہو کہ گو نسطالیق نہیں لیکن مائکروسوفٹ کے Defalt فونٹ اور اس نسخ کی نظری کیفیت اور خوبصورتی میں زمیں آسمان کا فرق ہے ، خیر ان سے کیا گلہ انکا تو یہ بھی احسان ہے کہ ونڈوز میں اردو سپورٹ ہی مہیا کردی
ویسے بھی اب تو بی بی سی ہر کوئی پڑ ھتا ہے تو میں نے سوچا کہ یہ نسخ فونٹ بھی تقریبا ہر ایک کے پاس ہوگا۔ ثاقب صاحب آپ بتایۓ کہ اگر اس فونٹ میں لکھنے سے وقت حاظر یا مستقبل میں کوئی طرزی / ٹیکنیکل دشواری پیدا ہونے کا اندیشہ ہو تو میں اسکو ترک کردیتا ہوں ۔

جی! یہ سب ترجمہ میں نے کیا ہے :) ۔ جب میں یہاں آیا تھا تو اس وکی کی انثرفیس بلکل انگریزی وکی جیسی تھی۔ (30 جولائی کو میں پہلی دفعہ لاگ ان ہوا تھا)۔ مجھے جیسے کوئی بہتر لفظ ملتا ہے ویسے ویسے تبدیلیاں کرتا رہتا ہوں۔ جسے all pages کا پہلے میں نے ترجمہ سب صفحے کیا پھر مجھے لگا کہ تمام صفحے زیادہ بہتر ہے۔
اس وکی میں جو بھی ترجمہ ہوگا وہ ہماری مرضی سے ہی ہوگا۔ یہ مکمل ان صفحات کی فہرست ہے جن میں ہم ردوبدل کرسکتے ہیں Special:Allmessages۔ اس کے لیے میں آپ کو sysop کے حقوق دے رہا ہوں۔ اب آپ بھی ترمیم کر سکتے ہیں۔
رسم الخط تبدیل کرنے کا یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے لیے بہتر طریقہ ہے کہ ہم MediaWiki:Monobook.css میں تبدیلیاں کریں۔ یہ جو رسم الخط آپ استعمال کر رہے ہیں انٹرنیٹ اکسپلورر میں تو ٹھیک نظر آتا ہے مگر فائر فوکس میں نہیں۔ کیا آپ سے crulp.org چیک کیا ہے؟
صرف categories کے روبط ٹھیک کیجے گا۔ باقی سے گزارہ ہو جاۓ گا۔ جب ضرورت پڑے گی تو دیکھیں گے۔
کیا آپ نسخ سے لکھی ہوئی تحریر یہاں اپ لوڈ کر سکتے ہیں؟ ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 21:40, 15 نومبر 2005 (UTC)

اردو نسخ

ميرے كمپيوٹر په اردو نسخ اس طرح لكہا جاتا ەے ـ كيا آپ كے براؤزر ميں ٹهيكـ نظر آ رهاەے ـ خاورkhawar

شکریہ

ثاقب صاحب Sysop کا شکریہ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اب تک کے تمام تراجم آپ نے کیۓ ہیں اسطرح ہم جو لفظ مناسب ہوگا اسکا انتخاب خود کر سکتے ہیں۔
ایک ذکر، میں نسخ میں ویکیپیڈیا پر لکھنے سے قبل اسکو Mozilla, I E اور Netscape پر چیک کر چکا تھا یہ فونٹ تمام پر ٹھیک نظر آتا ہے اس لیۓ استعمال کیا، آج آپ نے دوبارہ ذکر کیا تو پھر ویکیپیڈیا کو Mozilla اور دوسرے براؤزر پر چیک کیا تو Template اب میں ذرا خرابی نظر آئی لیکن وہ نسخ فونٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ source code میں غلطی کی وجہ سے تھی جسکو دور کر دیا (آپ حالیہ تبدیلیاں میں دیکھ سکتے ہیں) ہے ۔ اگر آپ Mozilla Firefox پر چیک کر سکتے ہوں تو ضرور دیکھۓ گا اب آپکو فائر فوکس پر بھی کوئی خامی نظر نہیں آۓ گی۔ انشااللہ۔ اگر ہم MedicaWiki:Monobook.css میں اس فونٹ کو رکھ دیں تو کیا خیال ہے؟ Crulp میں کافی عرصہ سے چیک کر رہا ہوں لیکن وہ ابھی تک تو کو قابل استعمال فونٹ نہیں پیش کرسکے ، اگر مستقبل میں کردیا تو اسے استعمال کر لیں گے۔

ہ اور ے

خاور صاحب آپ کا پیغام مجھے تو مایکروسوفٹ کر ٹائمز رومن میں نظر آرہا ہے پھر میں نے اسمیں نسخ فونٹ کا کوڈ دیکر دیکھا جس میں ہے اور بڑی ے درست نہیں نظر آرہی ہیں۔ میں تو اردو کی وہی کی بورڈ کی سیٹنگ استعمال کرتا ہو جو مائکروسوفٹ نے مہیا کی ہے اور اردو نسخ بالکل ٹھیک لکھا اور پڑھاجاتا ہے۔ میرا تو شمارندہ / کمپیوٹر بھی جاپانی ورژن ہے نہ کہ انگریزی۔ خیر پتا نہیں کیا مسلہ ہے میں آئندہ جہاں ممکن ہوا کوشش کرونگا کہ نسخ کے بغیر کام چلاؤں ، میں Traditional Arabic فونٹ (جو right to left writing system کے لیۓ مائکرو سوفٹ کا فونٹ ہے) استعمال کر کہ دیکھونگا پھر آپ بتایۓ گا کہ درست نظر آتا ہے کہ کوئی گڑبڑ کرتا ہے ۔ ویسے ایک بات بتائے کہ کیا آپ کے براؤزر پر صفحہ اول نسخ میں ٹھیک نظر آتا ہے ؟ کیا آپ کے کمپیوٹر میں urdu naskh asiatype انسٹال ہے ؟

اصل ميں بات اس طرح هے كهـ ميں ايپل والوں كا ميكنتوشى كمپيوٹر استعمال كرتا هوں مجهے اس پر اردو اسى هى طرح نظر اتا هے جيسا كه كسى بهى اردو كى كتاب ميں ـ يعنى بلكل صاف مگر ميرا لكها هوا بعض براؤزرز ميں صاف نظر نهيں اتا ! پته نهيں كيوں ؟ خاورkhawar

sysop access اور monobook

ثاقب صاحب آپ نے MediaWiki:Monobook.css کا ربط بھیجا ہے میں نے اس میں داخل ہونا چاہا لیکن یہ protected page ہے براہ کرم اسمیں داخل ہونے کا طریقہ بھی بتا دیجیۓ ۔ اسکے علاوہ Sysop access کسطرح کرسکتا ہوں ؟ کیا کوئی پاس ورڈ درکار ہے ؟ یہ بھی بتایۓ گا
اسکے علاوہ Monobook.css میں font-family کچھ یوں لکھی ہے

font-family: "Nafees Pakistani Naskh", "Nafees Web Naskh", "Nafees Nastaleeq", "Nafees Naskh";

کیا اسکو اسطرح نہیں ہونا چاہیۓ ؟؟

font-family: Nafees Pakistani Naskh, Nafees Web Naskh, Nafees Nastaleeq, Nafees Naskh";


آپ کو ایکسس کرنے کے لیے لاگ ان ہونا پڑے گا۔ میں کوشش کرتا ہیں سی۔ایس۔ایس میں ترمیم کرنے کی ۔۔
وہ جو فونٹ ہیں وہ صرف منسوخ | معاونت براۓ ترمیم کے لہیے ہیں (ترمیم کرتے وقت نیچے لکھا ہوا آتا ہے)
کرلپ والوں نے نفیس فونٹ کا نیا ورژن نکالا ہے وہ بھی دیکھ لیں۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 14:01, 16 نومبر 2005 (UTC)

اطلاع و راۓ

جناب خاور اور ثاقب صاحب، صفہ اول پر Template:اب کا نام تبدیل کر کہ Template:تصفح بند کر دیا ہے ۔ تصفح بند کی انگریزی براؤزنگ بار ہے۔ اگر کوئی راۓ یا اعتراض ہو تو آگاہ کیجیۓ گا۔ Template:اب کے نام سے الجھن پیدا ہوتی تھی کہ اس میں اب نہیں بلکہ تصفح کے روابط ہیں


زمرہ جات

افراز صاحب نئے زمرہ حات وغیرہ مت بنائیں۔ جب جس کی ضرورت ہوگی خود بخود بن جاۓ گا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ جب آپ کسی مضمون میں زمرے کا ربط دیتے ہیں تو وہ خود بخود بن جاتا ہے۔ ویسے آپ کی مرضی۔۔۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 16:46, 18 نومبر 2005 (UTC)

صرف ترتیب دے رہا ہوں

جی میں بھی آپ سے اتفاق کرتا ہوں اور آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نۓ زمرہ جات نہیں بنا رہا بلکہ صرف تصفح شعبہ جات کے صفحہ پر موجود شعبہ جات کو انکے ذیلی زمرہ جات میں رکھ رہا ہوں اور اسکی وجوہات یہ ہیں ۔۔۔۔۔۔

  • اس صفحہ کے شعبہ جات انگریزی سے مناسبت رکھتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جو کہ اردو میں نہیں ملتے ، جب موجود ہوں گے تو کوئی نہ کوئی تو ان میں کچھ لکھ ہی دے گا اور نہ لکھے گۓ تو یہ ترتیب مکمل کر کے میرا خود باری باری انمیں لکھنے کا ارادہ ہے ، انشااللہ۔ اگر انکو ابھی ترتیب نہیں دی گئی تو وہ نظرانداز تو جائیں گے اور اردو وکی میں انگریزی جیسی وسعت پیدا نہیں ہو سکے گی
  • میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ کئ مضامین نامناسب زمرہ میں رکھے ہوۓ ہیں انکو اس زمرہ کے ذیلی زمرہ میں ہونا چاہیۓ یا ذیلی ذیلی زمرہ میں ۔ اس ترتیب کو مکمل کر کہ میں انکے لنکس درست جگہوں پر رکھنے کا کام شروع کروں گا اسطرح کہ آپ کی موجودہ ترتیب میں انشااللہ کوئی گڑ بڑ بھی نہیں ہوگی ، تھوڑا وقت دیجیے
  • ایک اور اندیشہ یہ ہے کہ لنک میں زیر زبر کے فرق سے بھی مسئلہ ہوجاتا ہے اور اگر نئے زمرہ جات کے وقت ایسا ہوجاۓ تو غیر ضروری طور پر ایک ہی شعبہ کے لیۓ دو یا دو سے زیادہ زمرہ بھی بنے ہوۓ ہیں جن کو میں بعد میں درست کرنے کا سوچ رہا ہوں ۔ اسی لیۓ نے میں نے براؤزنگ بار میں اہم تذکرہ کر ربط دیا ہے


ایک گزاش تھی کہ آپ زمرہ جات کے نام کے ساتھ انگریزی نام نہ دیں۔ ہم جب اس زمرے کا لنک دیں گۓ تو اس کے ساتھ اس کا انگریزی میں نام لکھ دیا کریں گۓ۔ ورنہ مستقبل میں ہمیں اس طرح کے ناموں سے بہت مساہ ہوگا۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 10:56, 19 نومبر 2005 (UTC)
منصوبہ صفحہ دیوان عام/وثائق/وثائق اول/اول میں واپس جائیں۔