تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/وثائق اول/دوم

Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

how come i write in urdu font?

شاید آپ نے پڑھا نہ ہو

  1. )ناموں میں زیر زبر استعمال نہ کریں، اس سے سرچ میں مشکل ہوگی۔
  2. ) مضمون کے نام کے ساتھ انگریزی نام نہ لکھیں (صرف لنک میں لکھیں)) مثلا ترتیباتِ زمانی (ٹائم لائنز / کرونولوجیز) علم (سائنس) ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 17:50, 21 نومبر 2005 (UTC)

میں نے پڑھا تو تھا

  • آپ کیا چاہتے ہیں ؟ Category یا نیا صفحہ بناتے وقت (   ) میں انگریزی نہ لکھی جاۓ بلکہ اس کے لیۓ جو لنک ہو اس پر انگریزی لکھدی جاۓ ؟؟ مثلاً [ [ Category : ترتیب زمانی | ترتیب زمانی (کرونولوجی) ] ]   یہی چاہتے ہیں نہ آپ ؟؟ اسی طرح اعراب بھی صرف لنکس پر استعمال کیۓ جائں ، صحیح ؟؟
  • آپ نے جو فونٹس دیۓ ہیں انمیں نمبر 3 GlobalScience بہتر نظر آتا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ اسکی لائن اسپیس مائکروسوفٹ کے انگریزی فونٹس جتنی ہی لگتی ہے ، براہ مہربانی اسکے ساتھ اسی سائز میں اور اسی فونٹ کو استعمال کرتے ہوۓ انگریزی کا نمونہ بھی دیجیۓ ۔ دوسری بات یہ بھی دیکھے کہ کیا اس فونٹ میں پورا صفحہ لکھنے سے page up down کا عمل سست تو نہیں ہوجاتا؟ صرف ایک لائن اور وہ بھی image سے اس بات کا اندازہ مجھے نہیں ہو رہا ۔ Crulp کے فونٹس میں یہ مسلہ میں دیکھ چکا ہوں اسی لیۓ انکو استعمال نہیں کرتا ۔ آخری اور اہم گذارش یہ ہے کہ براہ کرم جب تک ہم آپس میں متفق ہو کر کوئی فیصلہ نہ کرلیں اس وقت تک فونٹس کو سسٹم میں نہ ڈالیۓ گا ، اگر اوپر بیان کردہ خامیوں کا فونٹ ڈال دیا گیا تو میں مزید کام سے معذرت چاہوں گا۔ بہت نوازش

فی الحال بہتر فونٹ

ثاقب صاحب میں نے اس سائٹ پر جاکر وہ تمام فونٹ انسٹال کرکہ دیکھے ہیں جو آپ نے اوپر دیۓ ہیں

http://www.geocities.com/gsmultipublications/fonts.html

ان میں صرف Times New Roman ہی ایسا ہے کہ جسکو ایک ٹھنڈی آہ بھر کر استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسکے علاوہ تمام کے تمام فونٹ ایک مذاق ہیں ، اور قابل استعمال نہیں ۔ آگے آپکی مرضی ، شکریہ


جی آپ درست سمحھے۔
آپ بہت حلد غصے میں آ جاتے ہیں اور مرنے مرانے پر آجاتے ہیں۔ میں آپ کے کہنے سے پہلے ہی فونٹس کا استعمال شروع کر چکا تھا۔ دوسرا میں نے بہت سی سائٹس دیکھی ہیں جن میں [1] [2] [3] [4] [5] [6] [7]
شامل ہیں دیکھا ہے سب Urdu Naskh Asiatype ہی استعمال کر رہی ہیں۔ Global Science میں کوشش کی ہے مگر میں میرے خیال میں انگریزی نہیں حروف تحجی نہیں ہے۔
اس وقت آپ Urdu Naskh Asiatype میں دیکھ رہے ہیں اور میں نے winXp or win2000 میں دیکھا ہے یہ ٹھیک نظر آرہے ہيں۔
جناب آپ سے پھر گزارش ہے کہ اتنی جلدی غصے میں نہ آیا کریں۔ ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 04:08, 22 نومبر 2005 (UTC)

نہیں ثاقب صاحب

نہیں ثاقب صاحب غصہ میں کیسے کرسکتا ہوں ، اسکا تو مجھے حق ہی نہیں بس اگر لکھائی بھدی اور بدصورت ہو تو میرا دل لکھنے کا تو کیا سائٹ دیکھنے کا بھی نہیں چاہتا ، بس اسی لیۓ عرض کی تھی۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں صرف Urdu Naskh Asiatype یا Times New Roman ہی استعمال کرتا ہوں کیونکہ اس وقت صرف یہی دو خط (فونٹ) قابل استعمال ہیں ۔ آپ ایک بات بتائے ؛ آپکو تمام سسٹم Urdu Naskh Asiatype میں کرنے میں کیا دشواری ہے ؟ اسطرح اگر کسی کے کمپیوٹر میں Urdu Naskh Asiatype نہ بھی ہوۓ تو کمپیوٹر خودبخود مائکروسوفٹ کے ڈیفالٹ فونٹ Times New Roman یا Tahoma میں اردو دکھا دیتا ہے اور Text presentation میں کوئی خرابی نہیں ہوتی ۔ BBC والوں نے اردو فونٹ کے لیۓ دنیا چھان ماری مگر Urdu Naskh Asiatype سے بہتر کوئی فونٹ نہیں ملا تو اسی کا انتخاب کیا ۔


میں نے کر دیا ہے اب آپ سب کچھ Urdu Naskh asiatype میں ہی پڑھ رہے ہیں۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 06:00, 22 نومبر 2005 (UTC)

جی نہیں ، مجھے تو اب سارا موجودہ سرگرمیاں کا صفحہ Times New Roman میں نظر آرہا ہے کیونکہ آپ نے تمام font tags remove کر دیۓ ہیں ۔ آپ نے کس صفحہ کے فونٹ Urdu Naskh Asiatype میں کیۓ ہیں ؟

اس وقت تصاویر تو اپ لوڈ نہیں ہو سکتی ورنہ آپ کو سکرین شاٹ بھیج دیتا۔
مجھے رسم الخط کا فرق تو نہیں پتا مگر مجھے گنتی دیکھ کر ضرور محسوس ہو رہا ہے کے یہ urdu naskh asiatype ہی ہے۔
دوسرا مجھے پہلے حالیہ تبدیلیاں میں تحریر ٹوٹی پھوٹی نظر اتی تھی اب ٹھیک نظر آ رہی ہے۔

آپ یہ بتائیں

  1. آپ کا اوپریٹگ سسٹم کون سا ہے؟
  2. بروزر کون سا استعمال کر رہے ہیں؟
  3. اس بات کی کا یقین کر لہیں کے urdu naskh asiatype انسٹالڈ ہے۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 08:04, 22 نومبر 2005 (UTC)


جی یہ IE کے ساتھ کوئی مساہ ہے۔ فائرقاکس میں ٹھیک نظر آ رہا ہے۔203.81.197.179 08:08, 22 نومبر 2005 (UTC)

مسلہ سمجھ آ گیا ہے

اب دیکھیں، اب فائرفاکس میں ٹھیک نظرآرہا ہے جبکے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ٹھیک نظر نہیں آرہا۔ اب مجھے سمحھ نہیں آرہی کے مسلہ کیا ہے۔ میں دو رسم الخطوط کے درمیان تو آسانی سے فرق کر سکتا ہوں مگر تین کے درمیان کبھی فرق معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ آپ یا خاور صاحب بتا سکتے ہیں کے اب یہ سفاری میں کیسا نظر آتا ہے۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 16:26, 22 نومبر 2005 (UTC)

جى ميرى مشين پر سفارى اور فائر فوكس پر كچهـ اس طرح نظر اتا هے

http://www.lesdiplos.com/bng%20files/safari.jpg


http://www.lesdiplos.com/bng%20files/firfox.jpg

خاورkhawar

جی

جی رسم الخط کی جمع خطوط ہے ۔ لیکن آپ رسم الخط نہیں صرف خط استعمال کیجیۓ یعنی فونٹ کی اردو خط ۔ ہم الفاظ کو جس قدر سادہ رکھیں گے اسی قدر لوگوں کے لیۓ آسانی ہوگی ۔ یادش بخیر!

جی نہیں

جی نہیں ثاقب صاحب آپ نے جو اسکرین شاٹ بھیجے ہیں ان میں اول تو کوئی بھی URDU NASKH ASIATYPE میں نہیں ہے ۔ یہ دیکھے میں نے < FONT FACE=" URDU NASKH ASIATYPE" > کا ٹیگ لگا کر نمو نا بھیجا ہے آپکو اسمیں URDU NASKH ASIATYPE نظر آجاۓ گا۔ آپ براہ کرم مجھے اس صفحہ کا لنک بھیج دیجے جہاں خط (فونٹ) تبدیل کیے جاتے ہیں میں چیک کرتا ہو کہ کیا گڑ بڑ ہورہی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ مل کر ہم اس مسلہء کو حل کرلیں ۔ نوازش ۔ جی آپ نام اردو میں کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے کر دیجۓ

br>

میرا مشورہ

ثاقب صاحب میں نے فونٹ کے انتخاب کے بارے میں مختلف پہلو سے بہت سوچ بچار کی ہے اور آخر اس نتیجے پر پہنچا ہوں کے مائکرو سوفٹ کے Times New Roman کو ہی رکھا جاے (کم از کم فی الحال) ، اسکی وجوہات یہ ہیں

  • مائکروسوفٹ کے فونٹس کے علاوہ urdu naskh asiatype سمیت کسی بھی فونٹ کی formating مثلا بولڈ کرنا یا انڈرلائن کرنا درست نہیں ہے ۔
  • مائکرو سوفٹ Times new roman , Tahoma وغیرہ کے علاوہ کسی بھی فونٹ کی لائن اسبیس انگریزی لکھی جاے تو بہت وائڈ ہوجاتی ہے اور اگر سائز کو چھوٹا منتخب کیا جاۓ تو پڑہنے میں دشواری ہوتی ہے جو کہ کمزور نظر والوں کے لیۓ ایک مصیبت ثابت ہوتی ہے ۔
  • اسکے علاوہ Times new roman اور مائکروسوفٹ کے دیگر فونٹس مثلا Tahoma , arial وغیرہ کے سوا کوئی بھی اردو فونٹ چاہے وہ urdu naskh asiatyp ہو یا کوئی اور بعض کمپیوٹرز (خاص طور پر LCD display) پر بہت مدہم (like gray 60% color) نظر آتا ہے جو کہ اگر کمرے میں تیز روشنی ہو تو پڑھنا ناممکن ہوجاتا ہے ، جبکہ Times new roman کتنی بھی تیز روشنی ہو اور کوئی بھی display ہو بالکل واضح اور شارپ نظر آتا ہے
  • یہی وجوہات ہیں کے عربی کے لاتعداد انتہائی خو بصورت فونٹس (پرائویٹ کمپنیوں کے) موجود ہونے کے باوجود تمام بڑی عربی کی سائٹس Times new roman ہی کو استعمال کر رہی ہیں ۔


  • MediaWiki:Monobook.css میں جا کر آپ سکن میں ترامیم کر سکتے میں.اصل css[8] یہ ہے۔ جس کو monobook.css override کرتی ہے۔ اور اس سے دیکھیں کے کہاں کون سا سٹائل اپلاۓ ہو رہا ہے۔
  • یہ میرا سکرین شاٹ ہے۔اس میں جہاں گنتی لکھی ہوئی ہے وہ غور سے دیکھیں اور جہاں دو آنکھوں والی حے ہے وہ بھی غور سے دیکھیں۔ (پہلے خاور صاحب نے بھیجے تھے سکرین شاٹ)۔
  • جب تک میں نے css میں urdu naskh asiatype نہیں لکھا تھا تب تک میرے براوزر میں حالیہ تبدیلیاں والا صفحہ ٹوٹا ہوا نظر آتا تھا۔
  • میں آپ کا نام افرازالقریش سے تبدیل کر رہا ہوں۔
  • ویسے اصل چیز یہ ہے کہ ہمارے پاس مواد کتنا ہے۔ جب ہم امیر کبیر ہو جائیں گے تو آرائش و زبائش کا کام کر لیں گے۔

ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 02:49, 23 نومبر 2005 (UTC)

اتفاق

میں آپ کی امیر کبیر والی بات سے اتفاق کرتا ہون ، لیکن پورے ویکیپیڈیا میں یکسانیت کی خاطر ہم کو اسکے ڈیزائن اور وضع قطع پر بھی توجہ دینی ہے اگر ایسا نہیں کیا جاۓ گا تو لوگوں کا اسپر اعتماد مشکوک ہوگا خواہ ہم انگریزی سے زیادہ معیار کی معلومات رکھ دیں ، یہ انسان کی نفسیات کا معاملہ ہے ۔ خیر آپ مجھے یہ تو بتائے کہ آپ کونسا خط فی الحال رکھنا چاہتے ہیں Times new roman یا Urdu naskh asiatype ؟؟ Times new roman کے چند فوائد کے مطالق اور urdu naskh asiatype کی خامیوں کے مطالق میری اوپر کی گذارشات پر بھی ایک نظر ڈال لیجیۓ گا۔ نیک تمنائیں


میرے نزدیک تو موجودہ حالت ٹھیک ہے کیونکے times new roman فائرفاکس میں ٹھیک نظر نہیں آتا۔اب مجھے کوئی مساہ درپیش نہیں ہے (جب بھی italic text ہوتا تھا لفظ ٹوٹ جاتا تھا)۔جبکے IE میں times new roman ہی نظر آ رہا ہے۔ آگۓ جیسے آپ کی مرضی۔۔۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 15:32, 23 نومبر 2005 (UTC)

If u Want urdu bold font then u need Arabic transparant Font is best. ok Thanks

ثاقب صاحب صفحہ اول پر For non-Urdu-Speakers کا رابطہ دیا ہے اس سلسلے میں انگریزی ویکیپیڈیا پر اردو ویکیپیڈیا کا مضمون لکھ ریا ہوں مگر مجھے urdu logo کا درست name نہیں معلوم ، آپ براہ کرم اس لنک http://en.wikipedia.org/wiki/Urdu_Wikipedia پر جاکر urdu logo کا لنک درست کر دیجیے شکریہ ۔

give me some time

Ok, Dear Saqib give me some time, i will check the pages you mentioned and then i will rearrange the links. Unwanted pages can be deleted, dont worry.

ويکيپيڈيا:سفارت خانہ

سفارت خانہ ایک بالکل الگ چیز ہے میں نے آپکے بتاۓ ہوۓ طریقہ پر ترامیم کردی ہے ذرا ایک نظر دیکھ لیجیۓ گا شکریہ۔ فرانسیسی کا لنک ثاقب بھائی نے دیا ہے یا خاور بھائی نے ؟ اگر کوئی فرانسیسی میں ڈاک آگئی تو سنبھالیۓ گا۔ ابھی جو سفارت خانہ ہے وہ تو عربی سے لنک ہے اور درست بھی نہیں ، یہاں تک کے جو حوالہ ہے وہ بھی عربی کے وکیپیڈیا کے بارے میں ہے ۔ خیر ابھی مجھے اور کام کرنا ہے ، خاص طور پر انگریزی اور جاپانی سفارت خانہ کے مطابق اردو سفارت خانہ بنارہا ہوں تھوڑا انتظار کیجیۓ اور اپنے مشورے ضرور دیتے رہیۓ ۔ نوازش

جی یہ لنک تو میں نے ہی دیا ہے مگر میرا خیال ہے کے خاور صاحب فرانس میں رہتے ہیں ان کو کچھ تو فرانسیسی سے شدبد ہوگی! ان کو ویسے جاپانی سے بھی شدبد ہے۔
وہ سفارت خانے میں میں نے کاپی پیسٹ کیا تھا۔ میں نے کسی آنے والے کے لیے جان بوجھ کر چھوڑ دیا تھا۔
For non-Urdu-speakers والا لنک زیادہ اچھا نہ ہوتا کہ Urdu Support | امدادی ہدایات برائےاردو | Translate this pageکے ساتھ ہوتا؟ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 17:24, 25 نومبر 2005 (UTC)

معاف كرنا يارو فرانسيسى ميں خط وكتابت كاتو ميں اهل نهيں هوں ـ جاپانى ميں اهل ذبان كى طرح بول ليتا هوں اور معقول حد تكـ لكهـ اور پڑه بهى سكتا هوں ـ ميرے خيال ميں قريشى صاحب جاپانى ميں مهارت ركهتے هوں گے ـ

خاورkhawar
جی میں نے بھی یہی سوچا ہے کہ یہ لنکس صفحہ اول کے ساتھ For non-Urdu-Speaker پر بھی ہوں ، لیکن ذرا سوچ رہا ہوں ۔ وہی بات کے تھوڑا وقت لگے گا۔ اسکے علاوہ میں اردو رسم الخط کو کس طرح پڑھا جاتا ہے کے مطالق بھی ایک مضمون اس صفحہ پر دینے کے لیۓ تیار کر رہا ہوں ۔ ذرا ترتیب اور وضع قطع سوچنے دیجیۓ ۔

تصاویر

افراز صاحب آپ نے جو تصاویر اپ لوڈ کی ہیں وہ jpg فورمیٹ میں ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کے ان کا معیار اچھا نہیں ہے۔ مجھے لگتاہے کہ سیو کرتے وقت آپ نے تصاویر بہت زیادہ کمپریس کر دیں ہیں۔ مثالا Image:DNA.JPG۔ اگر ممکن ہو تو ٹھیک کردیں۔ ویسے انگریزی وکیپیڈیا میں عام طور پر png فورمیٹ استعمال ہوتا ہے۔سیف اللہ 05:44, 15 دسمبر 2005 (UTC) ضائع کی ہجے درست کرنے کا شکریہ۔ تصاویر آئندہ سے انگریزی فورمیٹ کی ہی استعمال کریں گے فی الحال سائز بڑھا رہا ہوں دیکھ کر بتائے گا کچھ بہتری آئی کہ نہیں۔

کام چل سکتا ہے سیف اللہ 17:58, 15 دسمبر 2005 (UTC)


M. Mubin

I donot have Urdu writing facility right now but I think M. Mubin work could be copied to ur.wikibooks.org. with his permission thanks Saqib Saud

ایک ویکیپیڈیا کانیا Logo اپ لوڈ کیا ہے جس میں اسپر اردو لفظ --- ابجد --- درج ہے ۔ اسکے بارے میں کیا خیال ہے ؟ اگر صفحہ اول کے لیۓ اتفاق ، پرانے logo پر ہی ہوا تو اس نئی فائل کو حذف کردیں گے۔ بس ایسے ہی ایک تجربہ کیا ہے۔

مجھے اس لوگو پر کوئی اعتراض نہیں۔ سیف اللہ


مجهے بهى اس لوگوپر كوئى اعتراض نهيں ـ افراز صاحب آپ كى بات كا مختصر جواب دينے كا مطلب آپ كے لكهے كو غير اهم سمجهنا نهيں هے ـ بلكه يه ميرا ليزى پن هے ـ كه ذياده ٹائپ كرنے سے گهبراتا هوں ـ يا آگر ميں آپ كى يا سيف الله كى بات كا جواب نهيں لكهتا تو اس مطلب هوتا هے كه ميں آپ لوگوں سے اس بات پر متفق هوں ـ خاورkhawar

شکریہ

خاوربھائی اور سیف اللہ بھائی آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ اب ایک بات یہ ہے کہ اگر اس نۓ لوگو پر اتفاق راۓ ہوہی گیا ہے تو براہ کرم آپ دونوں میں سے جسکو بھی طریقہ آتا ہو، نۓ لوگو کو صفحہ اول پر تبدیل کر دیجیۓ یا پھر یہ کہ مجھے اس جگہ کا ایڈریس بتا دیجیۓ کہ جہاں سے صفحہ اول کا لوگو تبدیل کیا جاسکتا ہو۔ مجھے معلوم نہیں۔ نوازش ۔ افراز


نیا علم (لوگو)

فائل:Ur-wiki.png کے بارے میں راۓ دیں۔ سیف اللہ 19:02, 28 مئ 2006 (UTC)

ایک بات میں بھول گیا۔ ابجد لکھنا۔ وہ لکھ کر دوبارہ اپ لوڈ کرتا ہوں۔سیف اللہ 19:03, 28 مئ 2006 (UTC)


کردیا سیف اللہ 19:21, 28 مئ 2006 (UTC)

  یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

نوٹ

نوٹ کے لیے متبارل لفظ کیا ہے؟ یا یہی استعمال کیا جاۓ؟ سیف اللہ 02:56, 30 مئ 2006 (UTC)

میرے خیال میں ہمیں اس لفظ کو ایک مؤرد (ایسا لفظ جو دوسری زبان کا ہو لیکن اردو میں ڈھال لیا گیا ہو) کے طور قبول کر لینا چاہیے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ لفظ پاکستان میں مروجہ معیاری اردو میں پہلے ہی سے کثرت سے مستعمل ہے اور عملی طور پر اردو کا حصہ بن چکا ہے۔

حیدر 03:27, 30 مئ 2006 (UTC)

چھوٹا سا لفظ

جھوٹا سا لفظ ہے ، میرے خیال میں اسکو اردو میں نہ لکھنے کی کوئی وجہ نہیں۔

  • اس لفظ NOTE کو اردو میں -- تذ کرہ -- کہا جاتا ہے۔
  • اور Please note کو اردو میں -- یادآوری -- کہا جاتا ہے

نوٹ

"یادآوری" کچھ‍ اجنبی سا معلوم ہوتا ہے جبکہ اس طرح کے ایک لفظ "یاددہانی" سے کافی دعا سلام ہے!

حیدر 04:45, 30 مئ 2006 (UTC)

فرق ہے دونوں میں

دونوں میں فرق ہے۔ الفاظ اجنبی نہیں لائیں گے تو کچھ بھی نہیں لکھ سکتے اردو میں۔ ایسا کیوں نہ کرلیا جاۓ کہ انگریزی ویکیپیڈیا سے ترجمے کرنے کے بجاۓ پوری کی پوری انگریزی عبارت ہی اردو میں نقل کردی جاۓ؟ بس حرف اردو کے استعمال کر لیجیۓ ، --- دس ول بی اے ویری ایزی اینڈ کوئک وے۔ ازنٹ اٹ ؟ ہاؤ ڈو یو تھنک اباؤٹ اٹ ؟--- بہت آسانی رہے گی، ترجمے کی دردسری ہی ختم۔۔۔۔ مجھے جو بتانا تھا بتا دیا، آگے آپ لوگو کی مرضی۔

پڑھنے میں دشواری ہو گی۔ اردو میں v اور o کی آوازیں اکثر "مکس" ہو جاتی ہیں۔

ویسے اگر آپ "دونوں میں فرق" واضح کر دیتے تو مجھ‍ کم علم کے علم میں بھی اضافہ ہو جاتا۔

حیدر 05:12, 30 مئ 2006 (UTC)

اعتراض براۓ اعتراض

اعتراض براۓ اصلاح ہونا چاہیۓ ، اعتراض براۓ اعتراض نہایت خطرناک اور نقصان دہ رویہ ہے۔

  • جب note کو please note , metion یا remark کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے تو اس وقت اس سے مراد ہوتی ہے کہ ---- اس بات پر غور کیا جاۓ جو (note کی عبارت کے ساتھ) بیان کی جارہی ہے ---- خواہ آپ پہلے سے اس بات کو جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں ۔ یعنی دوسرے الفاظ میں ؛ اپنی یاداشت میں یہ چیز داخل (آور) کر لیجۓ جو بیان کی جارہی ہے۔ اسکو کہتے ہیں ہیں یاد آوری ، اور یہی note کا متبادل ہے
  • یاددہانی کا ایک مفہوم یہ ہے کہ ---- آپکے ذھن میں جو بات پہلے سے موجود ہے اسکو دوبارہ یاد کرنے کی کوشش کیجیۓ اور اسکو انگریزی میں recall یا reminiscence کہا جاتا ہے ۔ جبکہ یاددہانی کا ایک اور مفہوم یہ ہے کہ آپ کسی کو کسی بات کی یاددہانی کرا کر اور اسکو اسکے نتائج سے آگاہ کرکے اس بات سے روکنے یا نا کرنے کو کہیں ، ایسی صورت میں یہ انتباہ ، کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے اور انگریزی میں اسکو Alert , warning یا caution کہا جاتا ہے۔
  • کیا آپ ، جو مقام note لکھنے کا ہو وہاں recall یا warning کو لکھنا پسند کریں گے۔ اور کیا ایسا ادبی اور علمی لحاظ سے درست ہوگا۔

"التماس"

جناب میں نے آج تک جو کوئی بھی اعتراض کیا کسی ٹھوس وجہ اور وکیپیڈیا اردو کی ترقی کی خاطر کیا اور آپ نے میرا ہر اعتراض رد کیا۔

نوٹ کیلیے پاکستان میں ایک اور لفظ "التماس" استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بنیادی طور پر گزارش کے معنوں میں آتا ہے لیکن عموما کسی بھی خاص بات کی طرف توجہ دلانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہی مقصد لفظ نوٹ کا بھی ہے۔ بہر حال اس سلسلے میں اپنی تحقیقات جاری رکھوں گا۔

اگر الفاظ کے مطالب کی بات کی جائے تو لفظ "یاد" کا مطلب ہے ایسی بات جو "پہلے سے زہن میں" محفوظ ہو اور کسی وجہ سے متحرک ہو کر شعور میں آ جائے۔

حیدر 06:25, 30 مئ 2006 (UTC)

خاور كے احساسات

جناب حيدر صاحب ـ معاف كرنا آپ كى عادتيں گوجرانواله كے بٹ صاحبان سے بەت ملتى هيں ـ هر اهل علم سے بحث شروع كردينا تاكه سننے والے سمجهيں كه بٹ صاحب بهى ؛؛اهل علم والے؛؛ هيں ـ پانى ميں مدهانى والى بات كو سمجهتے هيں؟؟ آپ پەلے كوئى كام شروع كريں اور كچهـ كر كے ديكهائيں ـ آپ نے سيف اللّه اور افراز صاحب كا كام ديكها هے ؟؟ درجنوں مضامين لكهـ چكے هيں يه اصحاب ـ اور مسلسل لكهـ رهے هيں !ـ ميڈيسن سائينس كا افراز صاحب كا كام اگر آپ پيسے دے كر كرؤايں كسى سے كروايں تو يه كتنے كا بنے گا ؟ سيف اللّه كا كيا هوا تكنيكى كام ـ كيا آپ اس كى قيمت كا اندازه كر سكتے هيں ؟ جب سيف اللّه نے كام شروع كيا تها تو مجهے ياد هے كه كئىدفعه جب ميں رات كو اٹهـ كر ديكهتا تها تو سيف الله مسلسل كام كررها هوتا تها ـ ان دنوں آپ اردو ٹيكسٹ صاحب كا رويه ديكهيں مسلسل رياضى كے مضامين پر كام كيے جارهے هيں ـ كسى كو ان كے نام كابهى پته نهيں هے ـ ميرى اور آپ كى طرح كے مضامين لكهنے والے كتنے هى مل جائيں گے مگر رياضى اور ميڈيسن سائنس ميں معلومات كو لكهنے والے كتنے هوں گے ؟ آپ جب سے وكى پيڈيا پر تشريف لائے هيں مسلسل ٹانگ اڑائے جا رهے هيں ـ مەربانى كر كے افراز صاحب اور سيف الله كو تنقيدى بحثوں ميں نه گهسيٹيں ـ خاص طورپر افراز صاحب كو ـ ان كو اپنا كام كرنے ديں اور اور اگر آپ ميں صلاحيت هے تو آپ بهى خلوص نيت سے كام كريں ـ اردو الفاظ كے متعلق آپ كے اعتراضات كا جواب ـ سيف صاحب كا بهى اور افراز صاحب كا بهى ميں نے پڑهے هيں ـ ان اصحاب كا مطالعه آپ سے وسيح هے اور ان كے جوابات مدّلل هيں ـ

حقائق

پہلی بات تو یہ کہ آپ سے افراز صاحب نے بھی کہا تھا کہ آپ کی ٹائیپنگ میں مستطیل نما شکلوں کافی بہتات ہے۔ دنیا میں 80٪ گھریلو صارفین ‌ونڈوز استعمال کرتے ہیں۔ مجھے آپ کی تحریر پڑھنے سے پہلے ٹھیک ٹھاک تیاری کرنے پڑتی ہے۔

ویسے مجھے نہیں پتا تھا کہ آپ نسل پرست بھی ہیں۔ لگتا ہے آپ کو بٹ صاحبان سے کچھ‍ خاص چڑ ہے۔ آپ ابن انشا کے تفریق کے قائدہ پر عمل کرنا خوب جانتے ہیں۔

میرا تعلق بھی وکیپیڈیا سے بہت پرانا ہے۔ پہلے میں سید ذیشان حیدر کے نام سے شامل ہوا تھا۔ لیکن پھر میرا دھیان انگریزی وکیپیڈیا کی طرف ہو گیا جہاں ایک ایک لفظ کی خاطر دو دو صفحات کے مباحثے نہیں ہوتے۔ رسول کا سایہ تھا یا نہیں، اس بحث نے مسلمانوں کی لٹیا ڈبو دی۔ ہمیں ڈوبنے کیلیے بھاری پتھر اپنے ہی فراہم کرتے ہیں۔ میں محض رائے دیتا ہوں۔ اگر کوئی خواہ مخواہ کی بحث کرنے کو تیار ہو تو میں کیا کر سکتا ہوں۔ مجھے جو بات غلط لگتی ہے اظہار کرتا ہوں۔ لیکن کبھی اس معاملے میں ٹانگ نہیں اڑاتا جس بارے میں میرا علم نا‍قص ہو۔ سیف اللہ صاحب بہت حلیم مزاج آدمی ہیں آپ ان کو بیچ میں کیوں لے آئے۔ وہ عموما فضول بحث سے دور رہتے ہیں اور صبر سے اختلاف رائے کا سامنا کرتے ہیں۔ افراز صاحب ماہر طب ہیں ان کا طبی مطالعہ بلاشبہ وسیع ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ لیکن انہیں اردو کے وسیع مطالعہ کی بھی ضرورت ہے۔

میری کوشش ہے کہ میں لاوارث مضامین کی مدد کروں تاکہ اجارہ داروں کے حملوں سے محفوظ رہ سکوں لیکن اس کے ساتھ‍ ساتھ‍ میری یہ کوشش بھی ہے کہ جس حد تک ہو سکے جامع مضامین لکھوں یعنی ان کو ادھورا نہ چھوڑوں۔ اس طرح کی کوششیں خاصی وقت طلب ہیں اور ان کے نتائج کے سامنے آنے میں وقت لگتا ہے۔ شروع میں جب افراز صاحب سے میرا اختلاف رائے ہوا تو میں نے غیر اعلانیہ ان کے کیے ہوئے کام میں کسی بھی ترمیم سے گریز کرنا شروع کر دیا، خاص طور پر وہ ترامیم جن سے نئے اختلافات کے شروع ہونے کا خطرہ ہو۔ لیکن ان کے حالیہ لب و لہجہ [9] کے بعد میں نے بھی کھل کر اختلافات کا اظہار کیا جس کے نتیجہ میں ایک طویل مگر فضول بحث چل نکلی۔ حیدر 19:57, 30 مئ 2006 (UTC)

تصدیق

تمام رکن حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ای میل کے پتے کی تصدیق کریں۔ طریقہ یہ ہے کہ ترجیہات ->user profile->Confirm you email address کے ربط پر کلک کریں۔ جب تصدیق ہوجاۓ تو دوبارہ ترجیہات میں جائیں اور Enable email from other users کو مارک کریں۔ سیف اللہ 01:18, 31 مئ 2006 (UTC)

سب لوگ اہم ہیں

خاور بھائی بہت شکریہ ۔ کل فیصلہ کرلیاتھا کہ اب ویکیپیڈیا سے الگ ہونا بہتر ہے لیکن آپ سب کا خلوص نیت دیکھ کر ایسا کرنا ممکن نہیں ہوسکا اور اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔ میں انشااللہ ویکیپیڈیا کے لیۓ جو بھی کرسکتا ہوں کرتا رہوں گا۔ مجھے حیدر بھائی سے بھی کوئی شکوہ نہیں ، انکے ذھن میں جو نکات ہیں انکی وضاحت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

1 اعتراص: مضامین میں الفاظ مشکل، اجنبی اور عجیب ہوتے ہیں۔

  • وضاحت: سائنسی اور علمی الفاظ اردو میں تو کیا عربی تک میں کم کم ہی ملتے ہیں جیسا کہ میں تاریخ عالم سے چند سطور میں بھی ذکر کیا ہے۔ یاد رہے کہ سائنسی الفاظ سے میری مراد ان الفاظ سے نہیں جو بنیادی سائنس سے تعلق رکھتے ہیں اور اسکول کی اردو کی کتابوں میں مل جاتے ہیں، بلکہ میری مراد ان سائنسی الفاظ سے ہے جو کہ سائنس کی انتہائی حدوں پر تحقیق میں استعمال کیۓ جارہے ہیں۔ ایسے الفاظ جب کہیں نہیں ملتے تو خود بنانے پڑتے ہیں اور اگر انکو بناتے وقت تمام باریکیوں کا خیال نہیں رکھا جاۓ گا اور صرف آسان اور سادہ کرنے کی خاطر کوئی ترجمہ کردیا جاۓ گا تو یقین کیجیۓ کہ یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔ کوئی لفظ بھی ہو وہ مختلف مقامات پر مختلف قواعد (گرامر) کے تحت استعمال ہوتا ہے ، پھر یہ کہ اسکو ہوسکے تو ایک لفظ کی صورت میں ہونا چاہیۓ ، اور یہ تمام خصوصیات اردو کے قواعد (گرامر) میں رہتے ہوۓ ناممکن ہوجاتی ہیں اسی لیۓ عربی یا فارسی کے قواعد کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ میرے مضامین میں الفاظ مشکل ہوجاتے ہیں ، مگر میں اسی لفظ کے سامنے اسکی آسان وضاحت لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اسکے باوجود بھی کسی لفظ پر اعتراض ہو یا کوئی مشکل لفظ ہو تو اسکے لیۓ اس صفحے کہ تبادلہ خیال پر اپنا متبادل لفظ دیا جاسکتا ہے اگر وہ سائنس اور طب میں قواعد کے لحاظ سے استعمال کیا جاسکتا ہوگا تو میں ضرور تبدیل کردوں گا۔

2 اعتراض: مضامین ادھورے ہوتے ہیں

  • وضاحت: ادھورے مضامین کے بارے میں میں نے پہلے بھی وضاحت کی تھی کہ وہ صرف بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لیۓ اور زمرہ جات بنانے کیلے ہوتے ہیں تاکہ کوئی اگر انکو مکمل کرنا چاہے تو اسکی توجہ صرف لکھنے پر صرف ہو بجاۓ اسکے کہ وہ زمرہ جات کی تشکیل میں پریشان ہوتا رہے۔ اگر حیدر بھائی کسی ادھورے مضمون کو مکمل کرنا چاہیں تو میرے لیۓ تو بہت خوشی کی بات ہوگی۔ اور میں تو چاہتا ہوں کہ لکھنے والے ان ادھورے مضامین کو مکمل کردیں تاکہ میرا بوجھ کچھ کم ہوجاۓ کیونکہ اگر یہ ادھورے ہی پڑے رہے تو کبھی بعد میں انکو مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

3 اعتراض: صفحات کے عنوان کی طوالت

  • وضاحت: اول تو یہ کہ Redirect کا option ہونے کی وجہ سے عنوان کی طوالت کوئی مسلہ پیدا نہیں کرتی کیونکہ سرچ کی خامی کو دور کرنے کی خاطر ایک یا ایک سے زائد ناموں کو طویل عنوان کے صفحہ کی جانب redirect کیا جاسکتا ہے۔ دوئم یہ کہ میں نے یہ بات صرف حضرت محمد (ص) اور براہ راست انسے تعلق رکھنے والے افراد مثلا اہل خانہ اور چار خلفہ راشدین کے لیۓ کہی تھی کہ صرف ان چند افراد کے نام پورے احترام اور القابات کے ساتھ لکھنے چاہیں اور پھر انکے اصل فردی نام کو اصل صفحہ کی جانب redirect کردیا جاۓ۔ ان افراد کے علاوہ مجھے کسی کے نام پر کوئی اعتراض نہیں آپ مولانا جلال الدین رومی کو رومی لکھ دیں یا جلال مجھے کوئی فکر نہیں۔

4 اعتراض: میں نے صفحہ اول پر اعتراضات پر توجہ نہیں دی

  • وضاحت: اسکی وجہ یہ ہے کہ اول تو میں جو وقت ملتا ہے اسمیں فالج پر مضمون لکھنے میں لگا ہوا تھا اور دوسرے یہ کہ میں نے سوچا کہ خاور صاحب یا سیف اللہ صاحب صفحہ اول کا معاملہ مجھ سے بہتر انداز میں سنبھال لیں گۓ۔ کھبی وقت ہوا تو تمام طرزیاتی (ٹیکنکل) باریکیوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ پورا صفحہ اول نۓ سرے سے بنانے کوکوشش کروں گا۔


اسکے علاوہ یہ کے مجھے اردو سے محبت ہے نہ انگریزی سے نفرت ۔۔۔۔ میرے لیۓ اردو سندھی پنجابی عربی انگریزی ہر زبان برابر ہے ، اور میرا مقصد صرف اتنا ہے کہ سائنسی علوم کو اسلامی زبانوں میں واپس لایا جاۓ خواہ وہ عربی ہو بلوچی یا اردو ۔۔۔۔ آخر میں خاور صاحب ، سیف اللہ صاحب اور حیدر صاحب آپ سب کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

صفحہ اول کے بارے میں

اگر ابھی بھی صفحہ اول IE پر درست نظر نہیں آرہا تو براے مہربانی درج ذیل طریقہ آزما کردیکھیۓ

  1. انٹرنیٹ پر toolbar سے internet options پر جایۓ
  2. History , Cookei اور Files تینوں کو Clear یعنی delete کردیجیۓ
  3. اب Contents tab میں اور پھر Auto complete پر جا کر Forms clear اور Password clear بھی کردیجیۓ تو بہتر ہے
  4. اب اپنا کمپیوٹر ری اسٹارٹ کیجیۓ

نتیجہ کچھ سامنے آۓ تو آگاہ کیجیۓ ۔ اصل میں موجودہ صفحہ اول پر تمام ٹیبل auto adjust ہیں چونکہ ویکیپیڈیا 100٪ صفحہ استعمال کرتا ہے اگر انکو fixed کرا جاۓ گا تو چھوٹے اسکرین پر شائد lower scroll bar کا مسلہ پیدا ہوگا؟ میں نے تو یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جتنی بھی بڑی ساٹس ہیں وہ چھوٹے اسکرین کے خیال سے اپنے صفحہ کا سائز 80٪ یعنی 100٪ سے کچھ کم ہی رکھتی ہیں۔ مثلا آپ بی بی سی ، یاہو سی این این اور دیگر کوئی بھی سائٹ دیکھ لیں یہی طریقہ نظر آۓ گا۔

مشورہ

اس سلسلے میں وکیپیڈیا انگریزی کی مثال سے مدد لی جا سکتی ہے۔ اس میں دو کالم استعمال کیے گئے ہیں جو سکرین کے لحاظ سے چھوٹے بڑے ہوتے رہتے ہیں۔ کونسا کالم کتنے فیصد جگہ گھیرے گا وہ مواد پر منحصر ہو گا۔

"کیا آپ کو معلوم ہے"، "چند نۓ الفاظ"، اور "آج کی بات" کے عنوانات ذرا زیادہ چوڑے کالموں میں ہوں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ حیدر 11:56, 31 مئ 2006 (UTC)

اندراجی خانہ

جی کالم تو اردو کے بھی ایسے ہی چھوٹے بڑے ہوتے ہیں لیکن چونکہ بائیں جانب کے کالم میں -- نۓ مضمون کیلیۓ عنوان لکھیۓ -- کا inbox فکسڈ (مقرر) جسامت کا ہے اس وجہ سے اسکرین یا ونڈو چھوٹی ہونے پر وہ -- چند نۓ الفاظ -- والے کالم کی مناسبت سے چھوٹا نہیں ہوتا ہھا ، اب اسکا سائز گھٹایا ہے ۔ اب ذرا دیکھ کر بتایۓ گا ، اگر اب بھی کوئی گڑ بڑ ہوئی تو پھر کسی وقت اس پورے حصے کے ٹیبل نۓ سرے سے بنانے کی کوشش کروں گا۔ افراز

بس ایک کالم اور

آپ کی بات ٹھیک ہے۔ اب نیچے والے خانے بالکل ٹھیک ہیں اور اندراجی خانہ (input box) کی طوالت بھی بہت مناسب ہے۔ اگر آپ "آج کا منتخب مقالہ" کے کالم کی چوڑائی تھوڑی سی کم کر دیں تو "کیا آپ کو معلوم ہے؟" والا پیراگراف زیادہ مناسب لگے گا۔ میں یہ بات WinXP کی مقرر کردہ کم سے کم resolution یعنی 800x600 کے لحاظ سے کہہ رہا ہوں۔ اس سے یہ ہوگا کہ دونوں کالموں میں فی سطر الفاظ کا تناسب کافی حد تک ملتا جلتا ہو گا جو قدرتی طور پر قاری کو زیادہ پرکشش معلوم ہو گا۔ کیا رائے ہے آپ کی؟ حیدر 17:26, 31 مئ 2006 (UTC)

جی ٹھیک ہے

جی ٹھیک ہے میں --- کیا آپ کو معلوم ہے؟ --- کے مسلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ مگر یہ ، آج کا منتخب مقالہ ، کے کالم کو چھوٹا کرنے سے درست نہیں ہوگا بلکہ اسکے لیۓ کیا آپ کو معلوم ہے؟ کے ٹیبل کا سائز پکسلز میں فکسڈ کرنا ہوگا کیونکہ اگر آج کا منتخب مقالہ کو چھوٹا کیا گیا تو ایک تو یہ ہوگا کہ صفحہ کا تناسب بگڑ جاۓ کا اور وہ بھی آدھا آدھا ایسا لگنے لگے گا جیسے نیچے کے آخری دو خانے ہیں 50 ، 50 فیصد والے ، دوسرے یہ کے وہ کالم پھر بھی ونڈو چھوٹی ہونے پر تنگ ہوجایا کرے گا۔ اگر آپ اس سائـز کا ایک منظر (اسکرین شاٹ) بھیج دیں جو آپ رکھنا چاہتے ہیں تو میں اندازہ کرسکوں گا کہ کتنے پکسلز کرا جاۓ۔ شکریہ۔ ویسے ابھی تو پورے ویکیپیڈیا پر ہی کچھ گڑبڑ ہورہی ہے آپ نے وہ دونوں منظر دیکھے ہوں گے جو میں آج بھیجے ہیں۔

Common.css

ابھی ذرا جلدی میں ہوں۔ مختصر بات کر سکوں گا۔

میں نے Common.css میں چند تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ اندراجی خانے کے دائیں کنارے کو ٹھیک کیا جا سکے۔ میری کسی غلطی کی وجہ سے تبدیلیاں ناکام رہیں لہذا میں نے ختم کر دیں۔ میں نے اندراجی خانہ کے متعلقہ Common.css کوڈ پر غور کیا ہے۔ کچھ‍ نقل کر رہا ہوں:

#searchInput {
    border: 1px solid #aaa;
    background-color: #eee;
}
/* Mozilla.org-like input box focus */
#p-search input:focus, #p-search input:hover {
    background-color: #fff;
}

#searchInput {
   border-top: 1px inset; 
   border-left: 1px inset;
   border-right: 10px inset;
}
  1. searchInput جو کہ اندراجی خانہ کی id ہے کو دوہرایا گیا ہے۔ دائیں کنارے کو 10px inset رکھا گیا ہے۔

حیدر 20:25, 1 جون 2006 (UTC)

نوشتہء منتقلی

کیا یہ ممکن ہے کہ "نوشتہء منتقلی" میں "نوشتہء" کو "نوشتۂ" سے تبدیل کر دیا جائے؟

"نوشتۂ منتقلی" املا کے لحاظ سے زیادہ ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔ آپ حضرات کی کیا رائے ہے؟

حیدر 12:01, 31 مئ 2006 (UTC)

درست املا

جی بالکل بجا کہا۔ آپ خصوصی صفحات سے نظامی پیغامات پر جایۓ اور deletionlog پر تبدیل کردیجیۓ

راۓ درکار

vaccine , vaccination اور vaccinate کے اردو تراجم کے بارے میں اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیجیۓ۔ اور کوئی بہتر متبادل آپکے علم میں ہو تو اس مضمون کو بہتر کرنے میں معاونت کیجیۓ۔ افراز

ایک کہاوت: بندر کے ہاتھ میں ادرک

میری سمجھ میں نہیں آتا کہ بلاوجہ سسٹم میں اٹھک پٹخ کیوں کی جارہی ہے ؟ ہر روز کسی نہ کسی جانب سے کوئی نہ کوئی چابی گھما دی جاتی ہے۔ جب یہ پتا نہ ہو کہ ہاتھ پھیرنے پر بلی پیار سے دم ہلاۓ گی یا پنجہ مارے گی تو ہاتھ نہ پھیرنا ہی عقلمندی ہے۔ جب تک کسی کام کی درست معلومات اور اعتماد نہ ہو اسمیں ہاتھ نہ ڈالنا ہی عقلمندی ہے۔ اصل کام لکھنا ہے ، وہ کرنے کے بجاۓ سسٹم کے پرزے ہلانے میں کیوں لگا جارہا ہے؟ روز کوئی نہ کوئی گڑبڑ کردی جاتی ہے۔ جب معلومات نامکمل اور ناقص ہوں تو سسٹم کے کان نا مروڑے جائیں تو بہتر ہے۔ اوپر بیان کردہ کہاوت کا نمونہ صفحہ اول پر نہ پیش کیا جاۓ تو نوازش ہوگی۔ افراز


بندر کے ہاتھ میں تیلی کا تو سنا تھا،ادرک کا نہیں۔ اور اس وقت مجھے اپنے ہاتھ میں کوئی تیلی نظر لہیں آ رہی :) ۔
  1. آپ کو جو ٹیکسٹ بڑا نظر آ رہا ہے وہ
#globalWrapper { font-size: 180%; } 

کی بدولت ہے۔ یعنی آپ کو ہر چیز اس وقت 180 فیصد زیادہ نظر آ رہی ہے۔

  1. Image:Ff menu.jpg آپ اگر اس تصویر میں دیکھیں تو آپ کو تقریبا ہر بارڈر گول نظر آۓ گا۔ اور تلاش والے حصہ کے بٹن ھی خاص شکل میں نظرآئیں گے۔بٹن کا کوڈ فہئر فاکس میں ٹھیک نظر ا رہا ہے جبکہ آئی ای میں وہ جیسا آپ نے تصویر میں بھیجا ہے ویسا نظر آ رہا ہے۔
  1. آئیندہ سے میں نے کوئی بھی ایسا کام کرنا ہوگا تو میں اپنی ڈاتی css میں کرلوں گا۔ فی الحال میں search box کا کوڈ ختم کر رہا ہوں۔ سیف اللہ 04:44, 2 جون 2006 (UTC)


کیا خیال ہے ؟

فائل:Ur-logo 1.png کے بارے میں کیا خیال ہے۔ ابھی نامکمل ہے۔ سیف اللہ 20:18, 5 جون 2006 (UTC)

منفی!

حیدر 20:26, 5 جون 2006 (UTC)

ہممم کوئی بات نہیں ، منفی سے آگے ہیں نمبر اور بہت !!سیف اللہ 20:43, 5 جون 2006 (UTC)

(مسکراہٹ) حیدر 20:58, 5 جون 2006 (UTC)

ارضندسہ

اپنی آراء اور تجاویز، اور دوسرے مصنفین (بالخصوص افراز صاحب کی) صلاح کے مطابق اس صفحہ پر میں ایک نیا لفظ تخلیق کرنے کی جسارت کرنا چاہتا ہوں۔ شروع میں تو یہ بے تکا لگے گا لیکن امید ہے کہ کثرت استعمال سے مقبول ہو جائے گا۔ یہ نیا لفظ میرے اس خیال کی نمائندگی کرتا ہے کہ طویل اور مشکل اصطلاحات اخذ کرنے کی بجائے (افراز صاحب سے معذرت) نئی اصطلاحات متعارف کروائی جائیں یا دوسرے الفاظ میں نئے الفاظ گھڑے جائیں کیونکہ کوئی بھی لفظ بذات خود کوئی مطلب نہیں رکھتا۔ اس کو بولنے والے اس کو مطلب دیتے ہیں۔

انگریزی لفظ ہے geodesy:

جس کے مطالب چند لغات میں یہ ہیں:

لغت: The American Heritage® Dictionary of the English Language, Fourth Edition

مطلب: The geologic science of the size and shape of the earth.

لغت: WordNet ® 2.0, © 2003 Princeton University

مطلب: n : the branch of geology that studies the shape of the earth and the determination of the exact position of geographical points

مجھے اردو میں اس کا متبادل کوئی نہیں ملا۔ لہذا ہم ارض اور ہندسہ کو ملا کر ایک نیا لفظ "ارضندسہ" بنا سکتے ہیں اور اس کو باقعدہ طور پر geodesy کا متبادل قرار دے سکتے ہیں۔

تمام اہل علم کی رائے درکار ہے۔

حیدر 04:59, 11 جون 2006 (UTC)

متبادل

جی آپ نے بہت اچھی کوشش کی ہے۔ Geodesy کے لفظ میں یونانی کا geo بمعنی ارض ، اور daiein بمعنی تقسیم یا جز ، پوشیدہ ہیں۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو ذیل میں چند الفاظ پیش ہیں

  1. مساحیات
  2. ارض پیمائی
  3. پیمائشی ارضیات
  4. ارضی پیمائشگری
  5. زمیں سنجی
  6. علم مساحی

میری راۓ میں 1۔ مناسب ہے۔ مشکل لگے تو 6۔ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے یہ بھی مشکل لگے تو 2۔ یا پھر جو بھی آپکی مرضی ہو منتخب کرلیجیۓ ۔ افراز

آراء کا انتظار ہے

شکریہ!

میں 1 کے حق میں اور ظاہر ہے سب سے زیادہ اپنی تجویز کے حق میں ہوں :-)

1 کے علاوہ باقی آراء میرے نقطۂ نظر سے مماثل نہیں یعنی طویل ہیں۔ دیگر مصنفین بھی اپنی آراء کا اظہار فرمائیں۔ انتظار رہے گا۔

حیدر 05:26, 11 جون 2006 (UTC)

کوئی اعتراض نہیں

مجھے آپکے تجویز کردہ نام پر بھی کوئی اعتراض نہیں ، بس یہ ہے کہ مساحیات ، کا استعمال تقریبا ناپید تو ہے، مگر لفظ موجود ہے۔ نیا لفظ ایسی جگہ بنایا جاۓ جہاں لفظ ہی ناپید ہو تو مناسب ہوگا، مثلا Genome کا لفظ اردو تو کیا فارسی عربی تک میں ناپید تھا لہذا مجھے gene (وراثہ) سے موراثہ بنانا پڑا تھا۔ genome کا مطلب ہے کل جین ؛ اور موراثہ کا مطلب بھی عربی قوائد میں کل وراثے بنے گا۔ آپ جو بھی منتخب کرلیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ افراز

ترجمہ کریں

Template talk:Wikivar کا ترجمہ کریں۔ نمونے کے طوپر چند ایک کا کردیا ہے۔ میڈیا وکی جہاں لکھا ہوا ہے وہاں لکھیں۔ سیف اللہ 18:42, 11 جون 2006 (UTC)

common.css میں تبدیلی درکار ہے

گو چند صارفین کو برا لگے گا لیکن میں common.css پر ایک اور تجربہ کرنے سے باز نہیں آیا۔ آئندہ کوشش کروں گا common.css اپنے تجربات کی زد سے محفوظ رکھوں۔

قصہ مختصر common.css میں موجودہ کوڈ میں ایک تبدیلی درکار ہے:

.infobox {
   border: 1px solid #aaaaaa;
   background-color: #f9f9f9;
   color: black;
   margin-bottom: 0.5em;
   margin-left: 1em; 
   padding: .2em;
   float: right;
   clear: right;
}

میں آٹھویں سطر میں float: right کو float: left سے تبدیل کر دیا جائے تو وہ خانۂ معلومات کے سانچے جن میں infobox کی class استعمال ہوئی ہے مضمون کی دائیں کی بجائے بائیں طرف نظر آئیں گے۔

تجربے نے ثابت کیا ہے کہ یہ تبدیلیاں ابھی میرے بس میں نہیں۔

شکریہ!

حیدر 05:46, 12 جون 2006 (UTC)

مجھے سمجھ نہیں آ رہی کے نہ کرنے سے کیا مسلہ ہے؟ اور جب آپ نے کیا تھا تو تب کیا مسلہ ہوا تھا؟ آپ لوگ جب لکھتے ہیں تو بعد میں مجھے سمجھ نہیں آتی کے کون کیا بات کر رہا ہے؟، اس لیے براۓ مہربانی دستخط کرنا اپنی عادت بنا لیں اور میری حالت پہ رحم کریں سیف اللہ 06:04, 12 جون 2006 (UTC)

جناب میں نے دستخط کیے تھے لیکن آپ کا پیغام میرے پیغام اور دستخط کے بیچ میں آ گیا۔ عزیزمیاں ملاحظہ فرمائیں۔ اس میں استعمال ہونے والے سانچے کو دائیں سے بائیں لانا چاہتا ہوں۔ بس اتنی سی بات!

جب میں نے تبدیلی کی تھی تو کوئی اثر نہیں ہوا۔ معلوم نہیں کیوں۔ اس سے پہلے بھی میرے ایسے تجربات ناکام ہو چکے ہیں اس لیے میں نے مزید تجربات کا ارادہ ترک کر دیا۔

حیدر 06:14, 12 جون 2006 (UTC)

کہاوت

اب ایسی باتیں دیکھ کر ہی تو ہمارا دل کوئی کہاوت کہنے کا چاہتا ہے۔ ٹیمپلیٹ { { اسلام } } کی بناوٹ سے مدد لے کر دیکھیۓ امید ہے افاقہ ہوگا :-) افراز

کہاوت آپ اپنے لیے بچا رکھیں۔ { { اسلام } } میں style کو redefine کیا گیا ہے۔ ایسا میں بھی کر سکتا ہوں لیکن اس طرح ہر سانچے میں style کو redefine کرنا پڑے گا جو تکنیکی لحاظ سے موزوں نہیں۔ تمام سانچوں کا مسئلہ اگر محض ایک سطر تبدیل کرنے سے حل ہو جائے تو آپ کی کہاوت کو کیا اعتراض ہے؟

پروگرامنگ کا ایک چھوٹا موٹا پراجیکٹ پکڑیں آپ کو پھر کہاوت اور حقیقت میں فرق کا اندازہ ہو گا۔

حیدر 07:08, 12 جون 2006 (UTC)

مسکراہٹ کے جواب میں پتھر آتے ہیں

افراز

کام کرنا نہیں آتا تو کریں ہی نا ، خرابی تو پیدا مت کریں !!!

آج کی بات کے سانچے میں اگر کسی کو تبدیلی کا شوق ہے تو براہ کرم اسمیں پیراگراف نا لگائیں اور LTR opeion کو نہ بگاڑیں جو کہ وثق کیلیۓ بنایا گیا ہے۔ اتنا فالتو وقت نہیں میرے پاس کے روز روز چیک کرتا رہوں اور درست کرتا رہوں ۔ بات واضع ہوگئی ہے نا اب ؟؟؟ افراز

کسی کو اگر اعتراز ہو تو۔۔۔

شاید اقبال نے کجھ یوں ہی کہا تھا؟ کہ ۔ جدا ہو دین دنیا سے تو رہ جاتی ہے جنگیزی۔ --سیف اللہ جون 2006 (UTC)

اب کیا کروں

اب اگر آپ نے یہ مصرع میرے لیۓ عرض کیا ہے تو اس سے زیادہ کیا کہ سکتا ہوں کہ شرمندہ ہوں ، آئندہ ایسی جرات نہیں کروں گا۔ باربار آج کی بات میں وثق کا الٹے ہاتھ کا آپشن بگڑ رہا تھا ۔ اگر آپ لوگوں کو کوئی خامی محسوس نہیں ہوتی تو مجھے کیا اعتراض ۔ جو مرضی کوئی کرتا رہے اب میں ٹانگ نہیں اڑاؤں گا۔میں کیا چنگیزی کرونگا صاحب ، میں تو خود روز چنگیزی کا شکار ہوتا رہنے والا آدمی ہوں۔ ایک بار پھر معذرت۔


میری مراد آپ نہ تھے۔ بلکہ میری مراد ہر وہ شخص تھا جس کو اوپر والی سبز تحریر سے اعتراز ہو سکتا ہے۔ سیف اللہ 20:56, 14 جون 2006 (UTC)
منصوبہ صفحہ دیوان عام/وثائق/وثائق اول/دوم میں واپس جائیں۔