تحریک التوا
تحریک التوا (انگریزی = Adjournment Motion) کسی قانون ساز ایوان یا انتظامی مجلس کے کسی زیر بحث مسئلے میں کسی رکن کی طرف سے اس قسم کی تحریک کہ فلاں اختلافی شق پر مجلس یا ایوان کو معینہ عرصے کے لیے ملتوی کیا جائے۔ اس قسم کی تحریک میں احتجاج یا مزید غوروخوص کا پہلو ہوتا ہے۔ تحریک التوا پر بحث مباحثہ کے بعد کثرت رائے سے فیصلہ ہوتا ہے کہ ایوان یا مجلس کو کس قسم کا اقدام کرنا ہے۔