تحصیل اٹھارہ ہزاری (انگریزی: Athara Hazari Tehsil) پاکستان کے ضلع جھنگ کی خوبصورت تحصیل جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔[1] اس کا کل رقبہ 1566 مربع کلومیٹر ہے۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری کی کل آبادی 295714 ہے۔
تحصیل میں مختلف سرکاری و پرائویٹ کالج و اسکول میں پائے جاتے ہیں۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں لٹریسی ریٹ %60 ہے۔ حال ہی میں لڑکیوں کے لیے اٹھارہ ہزاری میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کا افتتاح کیا گیا ہے، جو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اپم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں گورنمنٹ گریجوایٹ بوائز کالج بھی ہے۔تحصیل میں 2018 کے الیکشن کے مطابق پی پی 125 کے امیدوار فیصل حیات جبوانہ ایم پی اے ہیں۔ تحصیل میں بہت سے دربار ہیں مگر بابا روڈا اور پیر تاج دین کے مزارات کافی مشہور ہیں اور مذہبی اعتبار سے عقیدت پسندوں کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ اس تحصیل میں 12 یونین کونسلز ہیں۔
تحصیل 18 ہزاری کو یکم جولائی 2010 میں تحصیل کا درجہ دیا گیا تھا اس میں دیگر سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ واصو آستانہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھی موجود ہے۔