تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا، پنجاب، پاکستان کی 7تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام بھلوال ہے۔ اس میں 53 یونین کونسلیں ہیں۔

تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا کی 7 تحصیلوں میں سے ایک اہم بھلوال ہے۔تحصیل بھلوال کوکل 31 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،ان میں سے 8 یونین کونسلیں شہری علاقوں میں شامل کی جاتی ہیں ۔ جنھیں سی او یونٹ کہا جاتا ہے۔ان میں سے 4 بھلوال شہر پر مشتمل ہیں،2 بھیرہ شہر اور ایک شہر پھلروان اور ایک شہر میانی پر مشتمل ہے ۔ 1998 کی مردم شُماری کے مطابق تحصیل کی کل آبادی 819887 اور شہری آبادی 132900 نفوس ہے۔تحصیل سطح پر انتظامی سربراہ تحصیل ناظم اور تحصیل میونسپل آفیسر ہوتا ہے ا،سی لیے ہر تحصیل کو تحصیل میونسپل اتھارٹی بھی کہا جاتا ہے۔ موجودہ تحصیل ناظم امتیاز احمد بھرت ہے جو تحصیل کے ایک مشہور و معروف سیاسی گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کا تعلق قصبہ میانی کے علاقے بھرت سے ہے۔ بھلوال شہر گجرات سے سرگودھا کے مین روڈ پر واقع ہے بھلوال سے سرگودھا شہر کا فاصلہ 30کلو میٹر جنوب میں ہے۔یہ شہر لاہور سے اسلام آ باد موٹرووے کے مغرب میں 11 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ اس تحصیل کو موٹرووے کے دو انٹرچینج میسر ہیں ۔ پہلا سالم انٹر چینج جو بھلوال سے 11 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور دوسرا بھیرہ انٹر چینج جو تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ پاکستان ریلوے کا سرگودھا سے لالہ موسیٰ سیکشن بھی بھلوال شہر سے ہو کر گزرتا ہے۔اس طرح ریلوے کی ایک مین لائن موجود ہونے کی وجہ سے بھلوال کا ریلوے اسٹیشن ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے جس پر راولپنڈی سے کراچی جانے والی اہم ٹرینیں بھی گزرتی ہیں جن میں ہزارہ ایکسپریس اور سپر ایکسپریس شامل ہیں ۔

ضلع سرگودھا کی دیگر تحصیلیں ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "ضلع سرگودھا کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں" (بزبان انگریزی)۔ حکومت پاکستان