تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔[1]

21 جون 2003ء کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کوٹ مومن کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ اس تحصیل کا صدر مقام کوٹ مومن ہے۔

محل وقوع اور آبادی

ترمیم

کوٹ مومن سرگودھا سے 40 کلومیٹر کی دوری پر شمال مشرق کی جانب موٹروے ٹو (2) پر واقع ہے۔ اس کی کل آبادی پچاس ہزار جبکہ آبادی کی اکثریت مسلمان اور پنجابی بولنے والوں کی ہے۔ قلیل تعداد میں ہندو اور مسیحی بھی موجود ہیں۔ مین بازار میں ایک مندر ہے جو قیام پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا ہے۔

تعلیم

ترمیم

لڑکیوں اور لڑکوں کے ڈگری کالجوں اور سرکاری اسکولوں سمیت کئی ایک غیر سرکاری کالج اور اسکول قائم ہیں جن میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے بوائز، گورنمنٹ کالج برائے خواتین، سپیرئیر کالج، پنجاب کالج، دارالہدای اسکول، دار ارقم اسکول، منہاج القرآن اسکول، مپس اسکول، ارقم گرائمر اسکول کوٹمومن و مڈھ، دی نالج سٹی اسکول مڈھ رانجھا اور قمرالاسلام اسکول بنگله گھله پور شامل ہیں۔ تعلیمی سہولیات کے فقدان کے باعث طلبہ بڑے شہروں کی طرف چلے جاتے ہیں اس کے علاقے محبت نگر میں عالمی مذہبی تحریک دعوت اسلامی کا مرکز فیضان مدینہ ہے جہاں دیگر مذہبی سرگرمیوں کے ساتھ بچوں کے حافظ اور عالم بھی بنایا جاتا ہے علاوہ ازیں مدرسہ انوار مدینہ(مسجد گلزار مدینہ تبلیغی مرکز کوٹ مومن) جھاں بچوں کے لیے حفظ قرآن کا اھتمام ہے

زراعت

ترمیم

کوٹ مومن ایک زرعی علاقہ ہے جس کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے۔ یہاں کی بڑی زرعی پیداوار کینو اور مالٹا ہے، جسے ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، سری لنکا، جاپان اور کوریا میں بھجوایا جاتا ہے۔ یہاں پیدا ہونے والے خوش ذائقہ کینو اور مالٹا کی وجہ سے کوٹ مومن کو ’’ترش پھلوں کا شہر‘‘یا (City of Citrus) کہا جاتا ہے۔ دیگر فصلوں میں گندم، چاول، گنا اور مختلف قسم کی سبزیاں شامل ہیں۔

ضلع سرگودھا کی دیگر تحصیلیں

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ضلع سرگودھا کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں" (بزبان انگریزی)۔ حکومت پاکستان