تحصیل حاصل پور
تحصیل حاصل پور ضلع بہاولپور، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ ۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام حاصل پور ہے۔ اس میں 14 یونین کونسلیں ہیں۔ یہ علاقہ دریائے ستلج اور بھارتی بارڈر کے درمیان، بہاولپور شہر سے جانب مشرق 96 کلومیٹر دوری پر ہے، 1998 کے مطابق تحصیل کی آبادی 317513 اور شہر کی آبادی 99171 نفوس پر مشتمل ہے،پوسٹل کوڈ 63000 ہے،1976 کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملا، تحصیل میں 14 یونین کونسلیں ہیں،، 1=حاصل پور اولڈ 2=حاصل پور منڈی، 3=حضرت رنگیلا شاہ، 4=جمال پور، 5=شاہ پور،6=قائم پور، 7=پلہ، 8=حاصل پور،9=چک 58 ف، 10=چک 79 ف، 11=چک 89، 12=چونا والا، 13=چک 192 م، 14=چک 193م۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس شہر کی بنیاد حاصل خان نے 1752 میں رکھی تھی، یہاں ایک مسجد بھی تعمیر کی، نواب بہاولپور کا یہاں ریسٹ ہاؤس بھی تھا، کپاس، گنا اور گندم یہاں کی اہم پیداوار ہے شہر میں غلہ منڈی بھی ہے ،،،،،، کامران اعظم سوہدروی
ضلع بہاولپور کی دیگر تحصیلیں
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ مردم شماری ,StatPak.com آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ statpak.gov.pk (Error: unknown archive URL), اعدادو شمار بتاریخ اکتوبر 2009