تحصیل گڈانی
تحصیل گڈانی | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
ضلع | حب ضلع |
تحصیل گڈانی بلوچستان (پاکستان) کے حب ضلع کی ایک تحصیل ہے۔[1] یہاں دنیا کہ تیسرا بڑا جہاز توڑنے کا شپ یارڈ ہے۔ یہ پاکستان کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ لوگ دور دور سے یہاں پیکنک ماننے آتے ہیں۔ شپ بریکنگ کی افتتاح سندھ کے کمیشنر نے سندھ اسٹیل کے نام سے کیا بعد میں جا کر یہ نام تبدیل ہو گیا۔ یہاں کے کچھ تاریخِ مقامات ہیں جیسا کہ ۔
چکلي ،پتنے سنگ، کمبوو ڈوک، پوکاڑو، کائیو، باگڑ، مچھ، کلیچو، دوسرو، موالی، پیر ماکوڑی، پیر کینگی، پیر جرار اور شیدی سوائی۔
تاریخِ گڈانی:
مثال 1: جیسے گدھے بہت ہوتے تھے اور گدھے کو سندھی یا لاسی زبان میں کیا کہتے ہیں سب کو معلوم ہے۔ دوم۔ ایک قصہ یہ بھی مشہور ہے کہ یہاں سندھ سے کچھ لوگ آئے اور اُن کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کو سندھی زبان گڈجانڑی کہتے ہیں۔ اسی لفظ سے بگڑ کر یہ گڈانی بن گیا۔ اصل لفظ گڈھانی تھا، بعد میں لکھتے لکھتے گڈانی ہو گیا گڈانی سندھ کے بلوچوں کی ایک قوم بھی ہے، لیکن اُس کا ہمارے گڈانی کے نام سے کوئی تعلق تاحال نظر نہیں آیا۔
مثال 2 :گڈانی اصل میں لفظ گڈ سے نکلا ہے۔ گڈانی کے پہاڑ اور جنگلات میں گڈ یعنی پہاڑی دھنبے کثرت سے پائے جاتے تھے تو یہی گڈ سے گڈانی بننے کی وجہ ٹھہری۔
مثال 3: لفظ گڈانی کے بارے میں ایک اور معلوم داری ہے،
وندر ندی سے لے کر لک بدوک تھا چراواری تھا یعنی سبزہ تھا اور تمام اقوام کے مال مویشی اسی ایریا میں چرتے تھے، خاص کر موندرہ، سیخ اور سنگھور مال داری اور مال چرائی میں مشہور تھے۔ جب ان کا کوئی مال مویشی گم ہوتا یا وہاں سے بھاگ جاتا تو اس کو پکڑنے کا بہترین جگہ گڈانی تھا کیونکہ سنا ہے کہ یہاں سے صرف ایک راستہ اوپر نکلنے کے لیے تھا
یہ علاقہ لک بدوک سے گڈانی پہاڑی تک بند تھا بند کو بلوچی زبان میں گھٹ کہتے ہیں کیونکہ یہ ایریا بند تھا ہر طرح سے سیف تھا۔ اس گھٹ سے بدل کر گڈانی بن گیا۔