تذکرۂ شعرائے اردو
فارسی میں میر حسن دہلوی کا مرتب کیا ہوا۔ اردو شاعروں کا تذکرہ۔ سال تصنیف ان تاریخوں کی رو سے جو تذکرے درج ہیں۔ 1780ء ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن مولانا حبیب الرحمن خاں شیروانی کی تحقیق کے مطابق 1774ء۔ 1778ء کے درمیان لکھا گیا ہے۔ اس تذکرے میں تقریباً تین سو شاعروں کا تذکرہ ہے اور تین دوروں میں منقسم ہے۔ پہلا دور ان شعرا کا ہے جو فرخ سیر سے پیشتر گذرے ہیں۔ دوسرا ان کا جو فرخ سیر کے بعد محمد شاہ کے زمانے تک ہوئے اور تیسرا میر حسن کے معاصرین کا۔ بڑی خوبی اس تذکرے کی یہ ہے کہ اس میں اکثر ہمعصر شعرا کا حال ملتا ہے۔ جو اگرچہ مفصل نہیں پھر بھی نہایت کارآمد ہے۔