تراشے (کتاب)

محمد تقی عثمانی کی کتاب

تراشے پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ کتاب ہذا ماہنامہ البلاغ کراچی میں تراشے کے عنوان کے تحت مفتی تقی عثمانی کے شائع ہونے والے مضامین کا مجموعہ ہے ۔ موصوف کے یہ مضامین تاریخی و ادبی تحریروں کے مطالعہ کے دوران دلچسپ و سبق آموز واقعات ، علمی و ادبی لطائف اور معلوماتی نکات پر مبنی ہیں ۔ قارئین کی دلچسپی کے پیش نظر مفتی تقی عثمانی کے بیٹے محمد عمران اشرف عثمانی نے ماہنامہ البلاغ کراچی کے سابقہ شماروں سے یہ مضامین جمع کیے اور انھیں کتابی صورت میں شائع کیا ۔ کتاب کے ١٥٨ صفحات ہیں اور مکتبہ معارف القرآن کراچی سے ١٤٣٣ ھ میں شئع ہوئی ے۔[1]

تراشے (کتاب)
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٢٢۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢