ترتوگیرو قومی پارک
ترتوگیرو قومی پارک (Tortuguero National Park) کوسٹا ریکا کے لیمون صوبے میں ایک قومی پارک ہے۔ یہ ملک کے شمال مشرقی حصے کے ترتوگیرو تحفظاتی علاقے کے اندر واقع ہے۔ [1]اس کے دور دراز محل وقوع اور صرف ہوائی جہاز یا کشتی کے ذریعے قابل رسائی ہونے کے باوجود، یہ کوسٹا ریکا کا تیسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پارک ہے۔ [2] اس پارک میں گیارہ مختلف قسم کی رہائش گاہوں کے محفوظ علاقے اندر موجود ہونے کی وجہ سے حیاتیاتی تنوع کی ایک بڑی قسم یہاں موجود ہے، جن میں برساتی جنگل، مینگروو کے جنگلات، دلدل، ساحل اور جھیلیں شامل ہیں۔ استوائی آب و ہوا کے خطے میں واقع، یہ جگہ بہت مرطوب ہے اور یہاں سالانہ 250 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔[1] [2] [3]
ترتوگیرو قومی پارک | |
---|---|
آئی یو سی این زمرہ دوم (قومی پارک) | |
ترتوگیرو پہاڑ سے منظر | |
مقام | کوسٹاریکا |
قریب ترین شہر | ترتوگیرو |
رقبہ | 312 km2 (194 m2) |
زائرین | 10,000[1] (in 1995ء) |
Invalid designation | |
رسمی نام | Humedal Caribe Noreste |
نامزد | 20 March 1996 |
حوالہ نمبر | 811[2] |
- ↑ MINAE, EU (5 February 1996). Application Form Ramsar Wetland site accreditation. MINAE-EU. pp. 1–14. CR811RIS. https://rsis.ramsar.org/RISapp/files/RISrep/CR811RIS.pdf۔ اخذ کردہ بتاریخ 4 September 2019.
- ↑ "Humedal Caribe Noreste"۔ Ramsar Sites Information Service۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-04
یہ پارک، شمال مشرقی کیریبین آبستانوں کے اندر ایک محفوظ علاقہ ہے، جسے 3 مارچ، 1991ء کو رامسر کنونشن کے تحت اس کے بھرپور حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کی وجہ سسے تسلیم کیا گیا تھا جو خطرے سے دوچار نباتات اور حیوانات کی انواع کی حمایت کرتے ہیں۔ کیریبین ساحل کے قدرتی آبی علاقے میں قائم، یہ ایک اور محفوظ علاقے، نکاراگوا کے انڈیو مایز حیاتیاتی محفوظ علاقے کے ساتھ ایک راہداری بناتا ہے۔ یہ ایک اہم رامسر سائٹ ہے۔ [3] [4]
نگار خانہ
ترمیم-
ترتوگیرو قومی پارک میں عینک والا کیمن مگرمچھ
-
ترتوگیرو قومی پارک میں پھلوں کا رس پینے والی چمگادڑ۔
-
ترتوگیرو آتش فشاں میں سرخ زہریلا مینڈک۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Costa Rica National Parks: Tortuguero National Park"۔ Official website of Costa Rica National Parks۔ 2021-02-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-23
- ^ ا ب "Tortuguero National Park"۔ World Headquarters۔ Costa Rica۔ 2014-11-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-23
- ^ ا ب Fodor's Costa Rica۔ Random House Digital, Inc.۔ 2012۔ ص 133۔ ISBN:9780876371657۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-24
- ↑ "Costa Rica Ramsar Site 811(WI Site 6CR006)"۔ Wetlands International۔ 2013-04-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-23