ساحلی جھیل
ساحلی جھیل (انگریزی: Lagoon) سمندر کے ساحلوں کے قرب و جوار میں اتھلے پانی کی ایک جھیل ہوتا ہے جو گہرے پانی سے جزائر صغیر یا سنگستان آبی کے ذریعے جدا ہوتے ہیں۔
بھارت کی ریاست اوڈیشا کے مشرقی ساحل پر چلکا اور نیلور کی پُلی کٹ جھیلیں، گوداوری اور کرشنا کے ڈیلٹاؤں کولیرو جھیل اسی طرح سے بنی ہیں۔ بھارت کی جنوب مغربی ساحل پر ریاست کیرلا میں بھی لا تعداد ساحلی جھیلیں پائی جاتی ہیں۔