ترفمس
تُرِفُمس (یونانی: Τρόφιμος، تروفموس بمعنی قوت بخش) ایک غیر قوم مسیحی، جو افسس کا باشندہ[1] اور پولس رسول کا ساتھی تھا۔[2] وہ دوسرے ساتھیوں کی طرح یروشلم گیا۔ یروشلم میں ایک غلط فہمی کی بِنا پر بلوا ہو گیا کیونکہ لوگوں نے ترفمس کو پولس کے ساتھ دیکھا تھا۔ انھوں نے خیال کیا کہ پولس ہیکل کو پلید کرنے کے لیے یونانی کو اندر لے گیا ہے۔
ترفمس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1ویں صدی افسس |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف |
درستی - ترمیم |
غیر یہودی صرف اس صحن تک جا سکتے تھے، جسے غیر قوموں کا صحن کہا جاتا تھا۔ اِس سے آگے لاطینی اور یونانی میں کتبے لگے تھے جو غیر اقوام کو خبر دار کرتے تھے کہ "اگر اس جگہ سے آگے جاؤ گے تو موت کے سزا وار ہو گے۔" پولس نے ترفمس کو رومہ جاتے ہوئے میلیتُس میں بیمار چھوڑا۔[3]