تیمتھیس کے نام دوسرا خط
سال تصنیف
ترمیمپولس رسول نے تمتھیس کو دوسرا خط غالبا 67 عیسوی کے دوران لکھا تھا۔
پس منظر
ترمیماس خط سے معلوم ہوتا ہے کہ پولس کو اپنی نظر بندی سے رہائی کے بعد تمتھیس کے پاس چلے جانے کی امید تھی۔
مندرجات
ترمیمخط میں بعض اشارے دوستوں کی بے وفائی کی طرف ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پولس کے بعض دوستوں نے ایک ایک کر کے اُس سے ملنا جلنا بند کر دیا تھا۔ نظر بندی کی زندگی نے اُسے نڈھال کر دیا تھا اور وہ اس عالم فانی سے عالم بقا کی طرف کوچ کرنے کا منتطر تھا۔ پولس اپنی نظر بندی سے رہائی پانے کے بعد ایک دو سال تک آزاد رہا لیکن پھر سے گرفتار ہوا اور شہنشاہ نیرو کے زمانہ میں قتل کر دیا گیا۔ ان دونوں خطوط سے پولس کے مسیحی ایمان کی پختگی، مسیح سے محبت اور وفاداری اور اس کی قوت برداشت کا پتا چلتا ہے۔