ترگت الپ (عثمانی ترکی زبان: طورغود آلپ؛ ولادت 1265ء - وفات 1335ء) ماقبل سلطنت عثمانیہ کے غازی تھے۔ وہ ارطغرل کے سچے دوست، ساتھی اور ہمدرد تھے۔ ارطغرل کی وفات کے بعد ترگت الپ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے بھی وفادار رہے اور حکومت میں ان کے معاون تھے۔ انھوں نے 70 برس کی لمبی عمر پائی اور آخر وقت تک میدان جنگ میں سرگرم رہے۔ بچپن میں منگولوں نے ان کے والدین کو شہید کر دیا تھا۔ ان کا ہتھیار ان کا مشہور کلہاڑا تھا اور وہ واحد جنگجو ہیں جنھوں نے تیغ و سناں کی بجائے کلہاڑے کو اپنا ہتھیار بنایا۔

ترگت الپ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1265ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1335ء (69–70 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انیگول   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ان کا مقبرہ ترگت الپ گاؤں انیگول، ترکی کے قبرستان میں واقع ہے۔ ارطغرل غازی کے مقبرہ کے باہر ترگت الپ کے نام سے منسوب ایک اعزازی قبر بھی ہے جو ان کی اصلی آرامگاہ نہیں ہے۔‏ سلطنت عثمانیہ کے پہلے چیف آف آرمی اسٹاف جس نے 99 سال کی عمر میں سلطنت کا پہلا شہر اناضول فتح کیا سلطنت کے چار نسلوں کے ساتھ ملکر جنگیں لڑیں ارطغرل کا سب سے وفادار سپوت جس نے ارطغرل کی موت کے بعد اس کے بیٹے اور پوتے کا بھی ساتھ دیا، ‏جنگ میں تلوار کی جگہ کلہاڑیوں کا استعمال کرتے تھے , زندگی میں سات کلہاڑیاں استعمال کیں جو آج استنبول کے ملٹری عجائب گھر میں موجود ہیں ایک سو پچیس سال کی عمر میں ایک قلعہ کو فتح کرتے وقت اس حالت میں شہید ہوئے کہ کلہاڑی ان کے ہاتھ میں تھی اور سینے سے خون بہہ بہہ کر ریتلی زمین کو سیراب کررہا تھا

وراثت

ترمیم

1877ء میں روس ترکی جنگ (1877ء-1878ء) کے دوران میں موجودہ بلغاریہ کے مسلمانوں نے ایک شہر بسایا جس کا نام سلطان کے مشورہ سے ترگت الپ کے نام پر تورگوتالپ رکھا گیا۔ 1986ء میں اس علاقہ کو قصبہ کا درجہ دیا گیا۔ یہاں کی معیشت کاشت کاری پر منحصر ہے۔ اہم فصلوں میں تمباکو، کپاس، زیتون، ٹماٹر اور گیہوں ہیں۔ کچھ شہری پاورپلانٹ اور کوئلہ کی کانوں میں بھی کام کرتے ہیں۔[3]

ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹی 1 نے دیریلش: ارطغرل نامی ایک ٹیلی ویژن سلسلہ شروع کیا ہے جو ارطغرل اور سلطنت عثمانیہ کے واقعات پر مشتمل ہے۔ اس میں ترگت الپ کا کردار ایک ترکی اداکار نے نبھایا ہے۔

کلہاڑا

ترمیم

ترگت کا ہتھیار ان کا کلہاڑا تھا جو اب ترک عجائب گھر کی زینت ہے۔ کلہاڑا 92 سینٹی میٹر طویل اور 1650 (1 کلو=650 گرام) وزنی تھا۔ بسری اسٹیل سے بنا یہ کلہاڑا دو دھاری تھا۔ دستہ میں چمڑا لگا ہوا ہے۔ ان کا کلہاڑا مشرق و مغرب میں اب تک کا سب سے مضبوط کلہاڑا مانا جاتا ہے۔[حوالہ درکار]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب https://www.timeturk.com/turgut-alp-kimdir/biyografi-778059
  2. "Ertuğrul Gazi Türbesi & Halime Hatun ve Alpleri – Bilecik – Söğüt"۔ YouTube 
  3. ["Mayor's page (ترکی میں)[[زمرہ:مضامین مع ترکی زبان بیرونی روابط]]"۔ 31 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2019  وصلة إنترويكي مضمنة في URL العنوان (معاونت) Mayor's page (ترکی میں)]


مزید دیکھیے

ترمیم