تسلیم احمد رحمانی
ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی (پیدائش 1964 نئی دہلی)[1]۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ایک سماجی کارکن ہیں۔ موجودہ ہندوستانی سیاسی منظر کے مسائل کو لے کر ہمیشہ سرگرم ہیں، خاص طور پر مسلم کمیونٹی کے مسائل۔ وہ بھارت کے مسلم سیاسی کونسل کے بانی صدر ہیں۔[1]
پیدائش | 1964 نئی دہلی |
---|---|
قومیت | بھارتی |
دیگر نام | ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی |
نسل | بھارتی |
شہری | بھارتی |
تعلیم | ڈاکٹری |
مادر علمی | دہلی یونیورسٹی |
پیشہ | میڈیکل پراکٹیس |
تنظیم | مسلم سیاسی کونسل |
مذہب | اسلام |
زندگی
ترمیمتسلیم احمد رحمانینئی دہلی کے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ 1987 میں انھوں نے میڈیکل میں ڈگری حاصل کی اور پراکٹیس شروع کی۔ لیکن مسلم امت اور اس کے مسائل اور ان کے شعور نے انھیں سماجی سرگرمی میں لے آئے۔
سماجی و سیاسی سرگرمی
ترمیمڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے 1997 میں میڈیکل پریکٹیس چھوڑ دیا اور مکمل وقت سماجی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے وقف کیا۔ ان کی سرگرمیوں کے تسلسل میں، انھوں نے ار-رفیہ چیریٹبل ٹرسٹ قائم کرکے ہندوستان کے دور دراز گاؤں میں غریب اور محتاجوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کمر باندھی۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے ایمبولینس کا انتظام کرکے وقف بھی کیا۔ وہ سیلاب، زلزلہ، و فسادات ذدہ قدرتی مصیبتوں کے متاثرین کے امدادی کاموں میں سرگرم ہیں۔ ڈاکٹر رحمانی نے 2001 میں بھارت کے مسلم سیاسی کونسل کا آغاز کیا۔ وہ ہمیشہ مسلم مسائل کو لے کر محرک رہتے ہیں۔ وہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے رکن بھی ہیں اور ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک چھت کے تلے لانے کی ہمیشہ کوشش میں رہتے ہیں۔۔ انھوں نے مختلف مسلم ممالک کا بھی دورہ کیا اور مسلم دنیا میں فلسطینی اور دیگر ایسے مسلم مسائل پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ انھوں نے ایشیا سے غزہ تک کا کاروان کا انعقاد دہلی میں کیا جس میں 20 ایشیائی ممالک کی نمائندگی رہی۔۔ وہ اسلامی معاملات اور سیاست کے ماہر اور مصنف، صحافی اور مبصر بھی ہیں۔ وہ میڈیا کے مبصر اور سیاسی تجزیہ کار کے طور پر مختلف قومی اور بین الاقوامی نیوز چینلز پر نظر آتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "آرکائیو کاپی"۔ 2017-07-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-08
بیرونی روابط
ترمیم- http://www.mpci.in/آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mpci.in (Error: unknown archive URL)
- http://www.mpci.in/president-of-mpciآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mpci.in (Error: unknown archive URL)