تسمیۂ عناصر - اول
یہ صفحہ اردو ویکیپیڈیا پر کیمیائی عناصر کے اردو متبادلات کی وجوہات تسمیہ کو ایک جگہ مربوط رکھنے کی کوشش ہے تاکہ مستقبل میں (جب اردو میں سائنسی علم کی اہمیت سے آشنا افراد میسر ہوں تو) ویکیپیڈیا پر موجود ان متبادلات سے رجوع کیا جاسکے۔ اس مقصد کی خاطر ایک اور صفحہ بنام فہرست عناصر (اردو متبادلات) بھی دستیاب ہے لیکن وہاں چونکہ کوشش ایک فہرست کی تشکیل ہے اور وجوہات تسمیہ کو محض ایک سطر تک محدود رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے اس وجہ تسمیہ کا پس منظر سامنے نہیں آ پاتا اور عنصر کا نام انگریزی کی بجائے اردو میں ہونے کے باعث (اردو میں سائنس کے تصور سے نا آشنا اردو والے) اس نام کا مضحکہ بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس موجودہ صفحے کی تشکیل میں ہر ممکنہ توجہ اور ہر ممکنہ احتیاط برتی گئی ہے کہ ہر عنصر کا اردو نعم البدل کسی بھی لحاظ سے تشنہ یا کامل صحت سے محروم نا رہ سکے اور اس کا مکمل علمی پس منظر سامنے آجائے۔