فہرست عناصر (اردو متبادلات)

علم کیمیاء کی موجودہ ترقی کے ساتھ یہ بات واضح ہے کہ تاریخی (تجرباتی) کیمیا کے برعکس عہدِ حاضر میں علم کیمیا اس مقام پر آجانے والا علم ہے کہ جہاں اس میں علم طبیعیات (بطور خاص سالماتی سطح پر)، علم کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کے نفوذ سے انکار ممکن نہیں اور ان تمام جدید علوم کی صراحتوں کی رو سے علم کیمیا کی بنیاد مادے کی جس قسم پر انحصار کرتی ہے اس کو عنصر کہا جاتا ہے۔ ان عناصر سے ہی (کم از کم موجود یا معلوم) کائنات کے تمام تر مرکبات وجود میں آئے ہیں اور ان کے صیغوں کا انحصار بھی انھی عناصر پر ہوتا ہے؛ مزید یہ کہ تمام تر کیمیائی تعملات اور ان کی مساوتیں بھی بنیادی سطح پر ان عناصر سے ہی منسلک ہوتی ہیں۔ گویا یہ بات عیاں ہے کہ علم کیمیا کے حصول کی خاطر عناصر کا علم (یا ان کی معلومات) حاصل کرنا ایک لازم شرط ہے۔
اردو ویکیپیڈیا پر عناصر کے اردو متبادلات کی فہرست اپنی تشکیل سے قبل (اور دوران تشکیل)، علم کیمیا، علم طبیعیات، علم حیاتیات، علم طب و ہندسیات جیسے علوم سے ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ لسانیات اور زباں شناسی کے قواعد کی نگرانی و جانچ سے گذرتی ہے۔ ہر ممکنہ توجہ اور ہر ممکنہ احتیاط برتی جاتی ہے کہ ہر عنصر کا اردو نعم البدل کسی بھی لحاظ سے تشنہ یا کامل صحت سے محروم نا رہ سکے۔ یعنی اس فہرست کی تیاری کے پسمنظر میں کیمیا کے علاوہ تمام دیگر سائنسی علوم میں ان عناصر کے استعمال کا تقابل اور لسانیاتی اعتبار سے ان کی تاریخی وجہ تسمیہ، اصول ترخیم و سابقات و لاحقات کی نظم بندی شامل ہیں۔ ذیل میں عناصر کی اسم بندی میں استعمال ہونے والے مختلف لسانی اجزاء کا ایک جدول درج ہے جہاں ان اجزاء انگریزی اردو متبادلات اور ان کے مفہوم سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

اصطلاحاتی سابقات، لاحقات و علائم
انگریزی اصطلاح [1] اردو اصطلاح [2]
    1. ium = element suffix
    2. on = relation suffix
    3. ine = relation suffix
    4. num = relation suffix
    5. gen = cause to bring forth (happen)
    6. ese = relation suffix
      1. صر = لاحقۂ عنصر
      2. ین = لاحقۂ نسبت
      3. یہ = لاحقۂ نسبت
      4. نم (نما / مانند) = لاحقۂ نسبت
      5. ساز = سامنے (وجود) میں لانے کا سبب
      6. وی = لاحقۂ نسبت (جیسے بارابنکی سے بارہ بنکوی)


      عدد انگریزی نام علامت اردو متبادل اردو وجہ تسمیہ [3] دور
      1 Hydrogen H ہائیڈروجن hydro = آب + gen = ساز (بنانے والا) 1
      2 Helium He شمصر hel = شم (شمس) + ium = صر (عنصر) 1
      3 Lithium Li سنگصر lithos = سنگ + ium = صر (عنصر) 2
      4 Beryllium Be بلوصر beryl = بلو (بلور) + ium = صر (عنصر) 2
      5 Boron B بورین bor = بو (بورہ / بوراق) + on = ین (لاحقۂ نسبت) 2
      6 کاربن C فحمین charbon/charcoal = فحم + on = ین (لاحقۂ نسبت) 2
      7 Nitrogen N نطرساز nitro = نطر (نطرون) + gen = ساز (سامنے لانے والا) 2
      8 آکسیجن O تیساز oxey = تی ( تیز <ذائقہ / تیزاب>) + gen = ساز 2
      9 فلورین F سیلانیہ flux = سیلان + ine = یہ (لاحقۂ نسبت) 2
      10 Neon Ne نَوین neos = جدید/ نَو + on = ین (لاحقۂ نسبت) 2
      11 سوڈیم Na صوداصر soda = صودا (عربی کلمہ) + ium = صر (عنصر) 3
      12 Magnesium Mg مگنیصر magnes = مگنی (مگنیشیا) + ium = صر (عنصر) 3
      13 ایلومینیم Al زاصر alumin = زا (زاج) + ium = صر (عنصر) 3
      14 Silicon Si چقمین flint = silex = چقم (چقماق) + on = ین (لاحقۂ نسبت) 3
      15 Phosphorus P شبتاب Phosphoros = صبح تارہ (phos = منور + phoros = کرنیوالا) 3
      16 گندھک S کبریت کبریت ؛ اردو میں رائج برائے گندھک 3
      17 Chlorine Cl سبزانیہ chlor = سبزی مائل + ine = یہ (لاحقۂ نسبت) 3
      18 Argon Ar لاعملین a = لا + erg = عمل + on = ین (لاحقۂ نسبت) 3
      19 Potassium K اُشنانصر potash = اُشنان + ium = صر (عنصر) 4
      20 Calcium Ca جمصر calx = جم (جمرہ) + ium = صر (عنصر) 4
      21 اسکینصر Sc اسکینصر scand = اسکین (جزیرہ نما اسکینڈے نیویا) + ium = صر (عنصر) 4
      22 ٹائی ٹینیئم Ti جبصر titan = جبار + ium = صر (عنصر) 4
      23 وینیڈیئم V حبصر freya = vanadia = فریا (دیوی الحب <پیار>) + ium = صر (عنصر) 4
      24 کرومیئم Cr لونصر chrom = لون + ium = صر (عنصر) 4
      25 Manganese Mn میگنیوی magnes = مگنی (مگنیشیا) + ese = وی (لاحقۂ نسبت) 4
      26 Iron Fe لوہا اردو میں موجود، فولاد برائے steel 4
      28 نکل Ni شیصر nickel (جرمنی میں) = devil / goblin = (شیطان) شی + صر (عنصر) 4
      27 کوبالٹ Co جنصر kobold (جرمنی میں) = genie = (جن) + صر (عنصر) 4
      29 Copper Cu تانبا اردو میں موجود[4] 4
      30 Zinc Zn خارصین خارصین (خار = غار + صین = چین) اردو میں موجود[5] 4
      31 Gallium Ga گالصر گال (مقام) + ium = صر (عنصر) 4
      32 Germanium Ge المانصر german (المانیا) = المان + ium = صر (عنصر) 4
      33 Arsenic As زرنیخ زر = سونے کا یا سنہرا + نیخ = رنگت[6] 4
      34 Selenium Se قمصر selene = ماہ دیوی / دیوی القمر = قم + ium = صر (عنصر) 4
      35 برومین Br عفونیہ bromos = بدبو = (عفنفائل:Samne.PNGعفونت) عفون + ine = یہ (لاحقۂ نسبت) 4
      36 Krypton Kr مخفین kryptos = krypt = مخفی + on = ین (لاحقۂ نسبت) 4
      37 Rubidium Rb حمصر rubidus = rubid = احمر فائل:Pusht.png حمر فائل:Samne.PNG حم + ium = صر (عنصر) 5
      38 Strontium Sr اسٹروصر strontian = stront = اسٹروٹیئن (اسکاچستان) + ium = صر (عنصر) 5
      39 Yttrium Y ایتصر yttr = ytterby = ایتربی (سویڈن) + ium = صر (عنصر) 5
      40 Zirconium Zr زرصر zircon = فارسی زرگوں = سنہرا رنگ + ium = صر (عنصر) 5
      41 Niobium Nb نیوصر niobe = نیوبی دیوی (یونانی اسطورات) + ium = صر (عنصر) 5
      42 مولیبڈینم Mo سرنم molybdos = سر (سرب) نما + num = نم (نما سے لاحقۂ نسبت) 5
      43 Technetium Tc طرصر techne = طر (ٹیکنالوجی) طرحبندی سے بنایا + ium = صر (عنصر) 5
      44 Ruthenium Ru روصر ruthen = (رو) سی علاقہ + ium = صر (عنصر) 5
      45 Rhodium Rh ورصر rhod = ور (وردہ) + ium = صر (عنصر) 5
      46 Palladium Pd عقصر palla = عق از عقل دیوی (ایتھنے پالاس) + ium = صر (عنصر) 5
      47 Silver Ag نقرہ نقرہ اردو میں رائج ہے؛ (سنسکرت: چاندی) 5
      48 کیڈمیئم Cd قدموصر cadmus = قدمو از (قدموس، دیومالائی شہزادہ) + ium = صر (عنصر) 5
      49 Indium In نیصر نیل = indi = نیل (ایک قدرتی نیلا مادہ) + ium = صر (عنصر) 5
      50 Tin Sn قلع اردو میں رائج 5
      51 Antimony Sb کحل اردو میں موجود 5
      52 Tellurium Te زمیصر tellur = زمی از زمین + ium = صر (عنصر) 5
      53 آیوڈین I بنفشیہ ion = بنفشی + ine = eidos = یہ (لاحقۂ نسبت) 5
      54 Xenon Xe اجنبین xenos = اجنب از اجنبی + on = ین (لاحقۂ نسبت) 5
      55 Caesium Cs سمصر caesius = سم از سماوی رنگ + ium = صر (عنصر) 6
      56 Barium Ba واصر barys = وا از وازِن + ium = صر (عنصر) 6
      57 Lanthanum La مکتونم Lanthano = مکتوم / مخفی + num = نم (نما سے لاحقۂ نسبت) 6
      58 Cerium Ce زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      59 پریزیوڈیمیئم Pr زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      60 نیوڈیمیئم Nd زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      61 پرومیتھیئم Pm زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      62 Samarium Sm زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      63 Europium Eu زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      64 Gadolinium Gd زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      65 Terbium Tb زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      66 Dysprosium Dy زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      67 Holmium Ho زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      68 Erbium Er زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      69 Thulium Tm زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      70 Ytterbium Yb زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      71 Lutetium Lu زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      72 Hafnium Hf زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      73 ٹینٹلم Ta زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      74 ٹنگسٹن W زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      75 Rhenium Re زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      76 Osmium Os زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      77 Iridium Ir زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      78 Platinum Pt زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      79 Gold Au زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      80 Mercury Hg زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      81 Thallium Tl زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      82 Lead Pb زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      83 Bismuth Bi زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      84 Polonium Po زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      85 Astatine At زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      86 Radon Rn زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 6
      87 Francium Fr زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      88 Radium Ra زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      89 Actinium Ac زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      90 تھوریئم Th زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      91 پروٹیکٹینیم Pa زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      92 Uranium U زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      93 Neptunium Np زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      94 Plutonium Pu زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      95 Americium Am زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      96 Curium Cm زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      97 Berkelium Bk زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      98 Californium Cf زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      99 Einsteinium Es زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      100 فرمیئم Fm زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      101 Mendelevium Md زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      102 نوبیلیئم No زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      103 Lawrencium Lr زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      104 Rutherfordium Rf زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      105 Dubnium Db زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      106 Seaborgium Sg زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      107 Bohrium Bh زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      108 Hassium Hs زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      109 میٹ نیریم Mt زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      110 Darmstadtium Ds زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      111 روٹجینیم Rg زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      112 Copernicium Cn زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      113 نہونیم Uut زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      114 Ununquadium Uuq زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      115 ماسکوویم Uup زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      116 Ununhexium Uuh زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7
      118 اوگانیسن Uuo زیر تحقیق بعد از اردو متبادل 7

      حوالہ جات

      ترمیم
      1. عناصر پر ایک عمومی ربط: Peter van der krogt۔ "اصل الکلمہ و عناصر کثیرالغات" 
      2. ماسوائے اختصاصی تذکرہ، مضمون کے تمام الفاظ اردو لغات میں دستیاب ہیں
      3. عناصر پر ایک عمومی ربط: Peter van der krogt۔ "اصل الکلمہ و عناصر کثیرالغات" 
      4. ماسوائے اختصاصی تذکرہ، مضمون کے تمام الفاظ اردو لغات میں دستیاب ہیں
      5. ماسوائے اختصاصی تذکرہ، مضمون کے تمام الفاظ اردو لغات میں دستیاب ہیں
      6. ماسوائے اختصاصی تذکرہ، مضمون کے تمام الفاظ اردو لغات میں دستیاب ہیں