تشکیدی خامہ
تشکیدی خامہ (17 ستمبر 1905 - 10 جون 1959) سیکگوما دوم کی موت کے بعد 1926 میں بیچوانا لینڈ کے بامنگ واٹو قبیلہ کا سردار اور نائب السلطنت بنا۔[1]
تشکیدی خامہ | |
---|---|
شاہِ (کگوسی) بیچوانا لینڈ، وسطی بوٹسوانہ کے بامنگ واٹو قبیلہ کا حکمران؛ سردارِ اعلیٰ بامنگ واٹو | |
اپریل 1947 میں برطانوی شاہی خاندان کے دورے کے موقع پر کگوسی تشکیدی اور Bathoen II | |
پیشرو | سیکگوما دوم |
والد | خامہ سوم |
والدہ | Semane Setlhoko Khama |
پیدائش | 17 ستمبر 1905 بیچوانا لینڈ |
وفات | 10 جون 1959 (بعمر 53) لندن |
دورِ سلطنت
ترمیمتشکیدی کو 9 جنوری 1926 کو نائب السلطنت بنایا گیا۔ 1933 میں اس نے ایک سفید فام آدمی Phineas McIntosh کو سرعام کوڑے مارے۔ اس کو ایک سفید فام یورپین پر سزائے تازیانہ جاری کرنے کے جرم میں قائم مقام ہائی کمشنر ایڈمرل ایڈورڈ ایونز کی سربراہی میں ایک انکوائری کے نتیجے میں سلطنتِ برطانیہ نے حقوقِ ریاست سے محروم کر دیا تھا۔ حالانکہ دیسی باشندوں کے ساتھ اس فرنگی شخص کے افسوس ناک برتاؤ کا خود برٹش ہائی کمشنر کو بھی اعتراف تھا۔ بعد میں غریب تشکیدی کو صرف اس وقت بحال کیا گیا جب کہ اس نے ہمیشہ کے لیے یہ عہد کر لیا کہ وہ کبھی کسی ایسے مقدمہ کا فیصلہ نہ کرے گا جس کا تعلق کسی یورپین سے ہو۔ مگر ایسی کوئی شرط اس عہدنامہ میں نہ رکھی گئی کہ یورپین حضرات بھی دیسی باشندوں کی جان و مال اور عزت و آبرو سے تعرض نہ فرمائیں گے۔[2][3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی۔ "عصبیتِ جاہلیہ"۔ مسئلہ قومیت۔ منصورہ ملتان روڈ، لاہور: اسلامک پبلی کیشنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ۔ 08 جولائی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولائی 2023 روابط خارجية في
|chapter=
(معاونت) - ↑ Michael Crowder (1988)۔ The Flogging of Phinehas McIntosh: a tale of colonial folly and injustice, Bechuanaland, 1933۔ Yale University Press۔ ISBN 0 300 04098 9
- ↑ سید مودودی۔ "عصبیّتِ جاہلیہ"۔ سید مودودی کی صدی