تعدیلہ تابکاری
تعدیلہ تابکاری کا لفظ تعدیلہ یعنی نیوٹرون پر مشتمل تابکاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، انگریزی میں اس کو Neutron radiation کہتے ہیں۔ یہ تابکاری آزاد تعدیلوں (free neutrons) پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس قسم کے نیوٹرونوں یا تعدیلوں کا اخراج درج ذیل اقسام کے تعملات سے ہو سکتا ہے
- مرکزی ائتلاف -- (خود بخود یا عمداً)
- مرکزی انشقاق
- تَشظیہ ماخذ ِ تعدیلہ (SNS) -- ( تشظیہ، طبیعیات میں ایک ایسا تعامل ہوتا ہے جس میں قصف یا بمباری زدہ مرکزہ کئی ذرات میں ٹوٹ جاتا ہے)
- الفا تعدیلہ تعامل -- (جس میں کوئی مرکزہ، الفا ذرات کی بمباری کے بعد تعدیلے یا نیوٹرونز خارج کرتا ہے