تقریر ترمذی
محمد تقی عثمانی کی کتاب
تقریر ترمذی اصل پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی سنن ترمذی کے ابواب البیوع سے متعلق در سی تقاریر ہیں ، جنہیں ان کی افادیت کے پیش نظر کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے ۔ جلد اول میں خرید و فروخت کے مسائل جدیدہ پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔ اس کے ٣٧٢ صفحات ہیں ۔ جلد دوم میں کتاب الدیات ، الحدود ، الصيد والاضاحی ، النذر والا یمان ، السير ، فضائل الجھاد اور اللباس سے متعلق ابواب کے احکامات بیان کیے گئے ہیں ۔ یہ جلد ٤٠٢ صفحات پر مشتمل ہے ۔ ان در سی تقاریر کو جامعہ دار العلوم کراچی کے دار الافتاء کے استاد مولانا انور حسین نے ریکارڈ کیا اور ادارہ ہذا کے استاد محمد عبد اللہ میمن نے کتابی صورت میں مرتب کیا ۔ دو جلدوں پر شتمل یہ کتاب ١٩٩٩ء میں میمن پبلشرز کراچی سے شائع ہوئی ۔[1]
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
موضوع | حدیث |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٠٠۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢