تلا شاہ قبرستان
تلا شاہ قبرستان انگریزی (Tilla Shah Graveyard) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل جام نواز علی کے چھوٹے گائوں نئوں آباد کے قریب تر مغرب میں واقع ہے۔ یہ تاریخی قبرستان سندھ میں کلہوڑہ اورتالپور دور حکومت کا ہے۔[1][2]
محل وقوع
ترمیمتلا شاہ کا تاریخی قبرستان گائوں نئوں آباد کے قریب مغرب-جنوب میں اور ضلع سانگھڑ کے شہر جام نواز علی سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق-جنوب میں ہے۔ جام نواز علی سے قبرستان تک راستہ جاتا ہے۔
نقش نگاری
ترمیمتلا شاہ کے قبرستان میں موجود مقابر کی دیواروں پر بہترین نقش نگاری کی ہوئی ہے۔ یہ نقش نگاری اسلامی اور مغل آرٹ کا نادر نمونہ ہے۔ نقش نگاری میں کیلیگرافی بھی ہے۔ اس کے علاوہ مقابر کی دیواروں پر عشقیہ داستان، فروٹ، مچھلیاں، پھول، پرندے، پھولوں، پتوں اور جامیٹری کی ڈزائنوں کے نقش ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2019-06-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-26
- ↑ http://heritage.eftsindh.com/districts/sanghar/tilla-shah-graveyard.php