تمام بن عباس
تمام بن عباس قریشی ہاشمی نبی اکرم ﷺ کے چچا کے بیٹے تھے۔
تمام بن العباس بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصي القرشي الهاشمي ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے اان کی والدہ ایک رومی کنیز تھی کثیر بن عباس ان کے حقیقی بھائی ہیں۔
تمام بن عبد المطلب حضرت علی کی طرف سے مدینہ کے حاکم رہے ان سے پہلے سہل بن حنیف اور بعد میں ابو ایوب انصاری حاکم مدینہ رہے۔
حضرت عباس کے دس بیٹے تھے تمام ان سب میں چھوٹے تھے حضرت عباس انھیں گود میں اٹھاتے اور فرماتے
تموا بتمام فصاروا عشره يا رب فاجعلهم كراماً برره واجعل لهم ذكرًا وأنم الثمره
اس تمام کے پیدا ہونے سے میرے بیٹے دس ہو گئے اے میرے پروردگا انھیں نیک اور برگزیدہ کر اور ان کا ذکر باقی رکھ اور ان کی نسل کو ترقی دے تمام بن عباس کا ایک بیٹا قثم تھا[1]
تمام بن عباس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
والد | عباس بن عبد المطلب |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اسدالغابہ جلددوم صفحہ315 المیزان پبلیکیشنز اردو بازار لاہور