تمغا قیصرِ ہند (انگریزی: Empress of India Medal) جسے عموماً KIH کے مخفف الفاظ سے بھی لکھا جاتا ہے، ایک یادگاری تمغا ہے جو ملکہ وکٹوریہ کے اعلان تخت نشینی یا اعلان وکٹوریہ 1858ء کی یاد میں 1877ء میں جاری کیا گیا۔ گلے میں پہنائے جانے کے اعتبار سے یہ پہلا برطانوی تمغا تھا جسے برطانوی شاہی خاندان نے 1877ء میں جاری کیا۔

ایمپریس آف انڈیا میڈل، تمغا قیصر ہند
تمغائے قیصرِ ہند- جاری کردہ 1877ء، میڈل کی ظاہری جانب ملکہ وکٹوریہ کی شبیہ اور پشت والی جانب لفظ " قیصر ہند"، Empress of India دیکھے جا سکتے ہیں۔
عطا کردہ ملکہ وکٹوریہ
قسمیادگاری تمغا
عطا برائےاعلان وکٹوریہ 1858ء کے مطابق یادگاری تمغا
شماریات
تاسیسیکم جنوری 1877ء

تمغا قیصرِ ہند کا ربن

تاریخ

ترمیم

برطانیہ میں ایڈورڈ ششم شاہ انگلستان پہلا بادشاہ تھا جس نے 1547ء میں اپنی تخت نشینی کے سال میں اعزازی و یادگاری سکے اور تمغے جاری کیے مگر یہ پہنے نہیں جا سکتے تھے۔ ملکہ وکٹوریہ برطانیہ کی پہلی ملکہ تھی جس نے قیصرِ ہند تمغا جاری کیا جو باقاعدہ طور پر گلے میں پہنایا جاتا تھا۔ مئی 1876ء میں ملکہ وکٹوریہ نے باقاعدہ طور پر ایک نیا لقب قیصر ہند اپنے نام کے ساتھ جوڑ لیا۔ 1877ء میں دہلی دربار کے موقع پر ملکہ وکٹوریہ کا قیصر ہند ہونا تسلیم کیا گیا۔ یہ تمغا ہندوستانی نوابی ریاستوں کے شہزادوں، اعلیٰ سرکاری عہدے داروں اور ہندوستانی فوجیوں کو ان کی خدمات کے صلہ میں نوازا جاتا تھا۔

یہ تمغا سونے اور چاندی سے تیار کیا گیا۔ سونے سے تیار کردہ تمغا اعلیٰ ترین سرکاری شخصیات کو دیا گیا۔ تمغا کا قطر 58 ملی میٹر یعنی 2.3 انچ تھا۔ تمغا کی ظاہری جانب ملکہ وکٹوریہ 1877ء کی شبیہ کندہ تھی جبکہ پشت کی جانب الفاظ قیصر ہند اور دوسری سطر میں Empress Of India کندہ تھا۔[1] یہ تمغا ایک ربن نما پٹی کے اندر یوں باندھا گیا کہ بوقتِ اعزاز شخصیت کے گلے میں مکمل پہنایا جاسکے۔ اِس  ربن نما پٹی میں ارغوانی اور پیلے رنگ کی دھاریاں تھی۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Tancred, George (1891). Historical Record of Medals and Honorary Distinctions Conferred on the British Navy, Army & Auxiliary Forces: From the Earliest Period. Spink & Son. pp. 295–296.
  2. McCreery, Christopher (2012). Commemorative medals of the Queen's reign in Canada, 1952-2012. Toronto: Dundurn Press. p. 19. ISBN 9781459707566.

بیرونی روابط

ترمیم