تنازعات کی یکسوئی
تنازعات کی یکسوئی یا صلح صفائی (انگریزی: Conflict resolution) ایک ایسا طریقۂ کار ہے جس میں کسی تنازع کے پر امن یکسوئی اور صورت حال کے حل کو تلاش کیا جاتا ہے۔ اس میں کچھ لوگ بہ طور خاص اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ گروہی تنازع کو فعال انداز میں متنازع مقاصد یا طرز فکر کے حاملین کے ساتھ سلجھا لیں (مثلًا اس بات کی تہ تک پہنچیں کہ کوئی گروہ کیوں ایک مخصوص انداز میں سوچتا ہے) اور اس کے لیے اجتماعی بھاؤ تاؤ کیا جاتا ہے۔[1] یکسوئی سے جڑے پہلو عمومًا تنازع کے متوازی ہوتے ہیں، اس طرح سے کہ تنازع اختتام کو پہنچے۔ تفہیمی یکسوئی ایک ایسا راستہ ہے جس میں مخالفین تنازع، سوچ، نقطہ نظر، سمجھ بوجھ اور رویوں کو جاننے اور اخذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جذباتی یکسوئی اور راستہ ہے جو تنازع کے شاملین تنازع کے بارے میں سمجھتے ہیں اور یہ تنازع کی جذباتی توانائی ہے۔ برتاؤ کی یکسوئی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مخالفین کس طرح سے پہل کرتے ہیں اور ان برتاؤ کیا ہوتا ہے۔[2] بالآخر تنازعات کی یکسوئی کے کئی طور طریقے موجود ہیں، اس میں بھاؤ تاؤ، مصالحت، مصالحت و انصاف فراہمی[3]، سفارت اور تخلیقی امن سازی شامل ہیں۔
تنازعات کی یکسوئی کی مثال
ترمیمبھارت میں مسلمانوں کی اوقافی جائداد سے جڑے کئی تنازعات ہیں، جن کی لاکھ یاد دہانی اور عدالتی مقدمے بازی کے بعد بھی کوئی حل سامنے نہیں آیا۔ ایسے میں 2019ء میں کیرلا کی ریاستی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ ایک جوائنٹ سروے کمیشن قائم کرے گی جو تنازعات کی یکسوئی میں اہم رول ادا کرے گا ۔ سروے کمیشن جائیدادوں کے زیر التواء سروے کا کام بھی مکمل کرے گا ۔ یہ تین رکنی ٹریبونل فاسٹ ٹریک کی بنیادوں پر اوقافی تنازعات کی یکسوئی میں مدد کرے گا۔[4] اس طرح سے جہاں حکومتیں یا وقف بورڈ اپنے طور کچھ بھی کرنے قاصر ہیں یا کئی بار مسائل کے سلجھنے میں سال ہا سال لگنے کا اندیشہ ہوتا ہے، اس حکمت عملی سے تیزی سے یکسوئی اور متصادم فریقوں کے معاملے کو جلد از جلد نپٹانے کی ایک پہل کی گئی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Donelson R. Forsyth (19 March 2009)۔ Group Dynamics (5th ایڈیشن)۔ Boston, MA: Wadsworth Cengage Learning۔ ISBN 978-0495599524
- ↑ Bernard Mayer (27 March 2012)۔ The Dynamics of Conflict: A Guide to Engagement and Intervention (2nd ایڈیشن)۔ San Francisco, CA: Jossey-Bass۔ ISBN 978-0470613535
- ↑ Conflict Resolution Methods (14 March 2016)۔ "Conflict Resolution"۔ 14 March 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2016 – wisegeek سے
- ↑ اوقافی تنازعات کی یکسوئی کے لیے کیرالا کا مثالی اقدام