تنہائیاں بولتی ہیں
تنہائیاں بولتی ہیں محمد منیر احمد سلیچ کی یہ چوتھی کتاب ہے جسے نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے مئی 2012 میں شائع کیا۔ اس کی ضخامت 710 صفحات ہے۔ اس کتاب میں اسلام آباد کے قبرستانوں میں مدفون تقریباً 500 شخصیات کے حالات اور الواحِ قبور کی عبارات دی گئی ہیں۔ ان شخصیات کا تعلق مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ہے۔ 367 شخصیات کے احوال، تصاویر، الواحِ قبور کی عبارات اور ان کا عکس، جبکہ مزید 133 شخصیات کے مختصر حالاتِ زندگی اور مدافن کی نشان دہی بھی اس کتاب میں کی گئی ہے۔ کتاب میں درج ان شخصیات کی اکثریت ایچ ایٹ اور ایچ الیون سیکٹر کے قبرستانوں میں مدفون ہے۔ اس کے علاوہ گولڑہ شریف، بری امام اور دیگر قبرستوں میں آسودہ خاک اہم شخصیات پر بھی تحقیق کی گئی ہے۔ اس کتاب کو 2012ء میں پاکستان میں چھپنے والی نان فکشن کتابوں میں بہترین قرار دے کر یو بی ایل جنگ لٹریری ایلسی لینس ایوارڈ - 2013ء کا حقدار ٹھہرایا گیا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ کی وفیات نگاری، ص 23