نماز کی نیت کے بعد قیام کرتے وقت اللہ اکبر کہہ کر نماز کی ابتدا کرتے ہیں۔ یہی تکبیر تحریمہ ہے۔ اسی کے بعد نمازی ہمہ تن محو عبادت ہو جاتا ہے۔ تکبیر تحریمہ کہنا فرض ہے۔ اگر کسی نے تکبیر تحریمہ کے بغیر نماز پڑھ لی تو نماز ادا نہیں ہوئی۔