تکمیلی (سالماتی حیاتیات)
علم سالماتی حیاتیات میں تکمیلی (complementary) اصل میں ڈی این اے کے طاقین (strands) کو کہا جاتا ہے، جو آپس میں ایک دوسرے کی تکمیمل کر رہے ہوتے ہیں۔ ڈی این اے یا دنا کا سالمہ ایک طویل مکثورہ (polymer) ہے جو دو بازوؤں سے ایسے مل کر بنا ہوتا ہے کہ جیسے کسی سیڑھی کے دو بازو ہوتے ہیں جو آپس میں پیر رکھنے والی پیڑیوں سے جڑے رہتے ہیں۔ مثال کے طور پر درج ذیل عبارت ڈی این اے کے تکمیلی طاقین کی وضاحت پیش کرتی ہے۔
TAC CAC GACATG GTG CTG
مذکورہ بالا عبارت میں موجود اوپر والا ڈی این اے کا بازو بائیں سے دائیں 5 تا 3 سرا کہلایا جاتا ہے اور اسی کو حاسہ بھی کہتے ہیں جبکہ نچلا بازو 3 تا 5 سرا ہوتا ہے اور اس کو ضدحاسہ کہا جاتا ہے، جبکہ یہ دونوں بازو آپس میں ایک دوسرے کے تکمیلی بازو کہلاتے ہیں۔ مزید وضاحت کے لیے سامنے بائیں جانب دی گئی شکل کی عبارت دیکھی جا سکتی ہے۔