تکہ
تکہ گوشت کے ٹکڑوں پر مشتمل ایسا پکوان ہے جسے آگ پر پکا کر کھایا جاتا ہے، اس پکوان کی شروعات سلطنت کے دور میں ہوئی [1] [2]۔ تکہ گوشت کے ٹکڑوں کو مصالحہ لگا کر دہی میں ڈبو کر کچھ دیر چھوڑ دیا جاتا ہے، مصالحہ اور دہی کی آمیزش جب گوشت میں رچ بس جائے تو تندور یا کوئلوں پر پکا لیا جاتا ہے۔ تکہ گوشت کے ٹکڑوں کے علاوہ کبھی کبھار سبزیوں سے بھی تیار کیا جاتا ہے۔ تکہ بہت سے ممالک میں مقبول ہے، برطانیہ میں تکہ کی قسم چکن تکہ بہت مشہور ہے جسے علی عاتف اسلم نے گلاسگو میں متعارف کروایا۔ [3]
چکن تکہ برصغیر پاک و ہند میں بہت مشہور ہے۔ مغربی ممالک میں پنیر تکہ کو پسند کیا جاتا ہے۔
آغاز
ترمیماس پکوان کے آغاز کے بارے میں یقینی معلومات میسر نہیں، گوشت کو مصالحوں اور چٹنیوں کے ساتھ پکا کر کھانے کی ترکیب 1700 قبل از مسیح مں بابلی تہذیب میں ملتی ہے اور اس کا سہرا سمیری نسل کو جاتا ہے۔ [4]
مغل دور حکومت میں مغلوں نے بغیر ہڈیوں کے پکے ہوئے گوشت کو رواج دیا اور اسے تکہ کے نام سے ہندوستان میں مشہور کیا، مغل دربار میں اسے خاص اہمیت حاصل تھی۔[1]
ترکیب اور اجزا
ترمیمتکے کی بہت سی قسام ہیں مگر سب اقسام میں گوشت یا سزیاں لازمی جزو ہیں۔ مصالحوں اور دہی گوشت کے ٹکڑوں کو لگا کر تندور میں پکا کر تیار کیا جاتا ہے[3] اس کی تیاری میں بہت سے طریقے شامل ہیں جن سے کئی اقسام وجود میں آئی ہیں جن میں سب سے زیادہ مشہور چکن تکہ مصالحہ ہے ۔
پنیر تکہ مصالحہ میں گوشت کے ٹکڑوں کی جگہ سبزی اور پنیر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹماٹر کی چٹنی، لیموں کا عرق، املی ، ہرا دھنیا، ادرک، پیاز بھی تکہ کی تیاری میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
پنیر تکہ کو دیر پا محفوظ کر نے کے لیے ویکیوم پیکیجنگ کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ 1 دن سے 40 دن تک محفوظ رہ سکے [5] جبکہ چکن تکہ کو مزید چٹخارے دار اور سوادش بنانے کے لیے لیموں کا رس اور ادرک کا عرق کو استعمال کیا جاتا ہے [6] چکن تکہ مصالحہ اور پنیر تکہ مصالحہ عام طور پر گوشت یا پنیر ، دہی ، دھنیا ، پیاز ، ٹماٹر ، سرخ مرچ ، ہری مرچ ، پپریکا ، گرم مصالحہ، کریم ، پنیر ، ادرک ، لہسن ، مکھن ، چٹنی سے تیار کیا جاتا ہے۔ الائچی پاؤڈر ، مرچ پاؤڈر ، زیرہ پاؤڈر ، اجوائن ، کالی مرچ ، ہری مرچ اور ہلدی بھی تکہ کے اہم اجزا سمجھے جاتے ہیں [7] [8]
چکن تکہ مصالحہ آغاز
ترمیمچکن تکہ مصالحہ کو اب گلاسگو تکہ مصالحہ کے نام سے قانونی طور پر رجسٹر کرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ [9] لندن اور برمنگھم شہری نے گلاسگو کے اس موقف کو تسلیم نہیں کیا اور وہ چکن تکہ مصالحہ کے آغاز کو لندن اور برمنگھم سے جوڑتے ہیں۔ [10]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Indigenous culture, education and globalization : critical perspectives from Asia۔ Xing, Jun,, Ng, Pak-sheung۔ Heidelberg۔ 23 اکتوبر 2015۔ ص 130۔ ISBN:978-3-662-48159-2۔ OCLC:926915075
{{حوالہ کتاب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: دیگر (link) اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام بدون ناشر (link) - ↑ Concise Oxford English dictionary۔ Stevenson, Angus., Waite, Maurice. (12th ایڈیشن)۔ Oxford: Oxford University Press۔ 2011۔ ص 1508۔ ISBN:978-0-19-960108-0۔ OCLC:692291307
{{حوالہ کتاب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: دیگر (link) - ^ ا ب Ayto, John. (2012)۔ The diner's dictionary : word origins of food & drink۔ Ayto, John., Ayto, John. (2nd ایڈیشن)۔ Oxford: Oxford University Press۔ ص 371۔ ISBN:978-0-19-174443-3۔ OCLC:840919592
- ↑ A postcolonial people : South Asians in Britain۔ Ali, N. (Nasreen), 1969–, Kalra, Virinder S., Sayyid, S. (Salman)۔ London: Hurst & Co۔ 2006۔ ص 62۔ ISBN:1-85065-796-3۔ OCLC:70208358
{{حوالہ کتاب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: دیگر (link) - ↑ Ahuja, Kunal K.; Goyal, G. K. (جون 2013). "Combined effect of vacuum packaging and refrigerated storage on the chemical quality of paneer tikka". Journal of Food Science and Technology (انگریزی میں). 50 (3): 620–623. DOI:10.1007/s13197-012-0688-x. ISSN:0022-1155. PMC:3602555. PMID:24425964.
- ↑ Kumar, Yogesh; Singh, Praneeta; Tanwar, Vinay Kumar; Ponnusamy, Prabhakaran; Singh, Pramod Kumar; Shukla, Prateek (13 جولائی 2015). "Augmentation of quality attributes of chicken tikka prepared from spent hen meat with lemon juice and ginger extract marination". Nutrition & Food Science (انگریزی میں). 45 (4): 606–615. DOI:10.1108/NFS-02-2015-0010. ISSN:0034-6659.
- ↑ Banerjee, Satarupa. (2004)۔ 101 ways to prepare kababs۔ Delhi: Pustak Mahal۔ ISBN:81-223-0697-7۔ OCLC:862550890
- ↑ Conley, Rosemary, 1946- (18 اکتوبر 2011)۔ 100 great low-fat recipes۔ London۔ ISBN:978-1-4464-5960-7۔ OCLC:936378354
{{حوالہ کتاب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام بدون ناشر (link) صيانة الاستشهاد: أسماء عددية: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ Majumdar، S (29 مئی 2010)۔ "Travel: Food: Insider's guide to the best of British grub: Hotpot, jellied eels and, yes, chicken tikka masala – food writer Simon Majumdar spent a year seeking out our culinary treasures. He reveals where to find the best."۔ The Guardian۔ ص 8
- ↑ MacDonald، S (5 جولائی 2009)۔ "Glasgow stages tikka takeover; Food City seeks legal rights over curry dish, writes Stuart MacDonald"۔ Sunday Times