تھامس پنچن
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
تھامس پنچن، 8 مئی 1937 مین گلیں کیو لونگ آئی لینڈ نیویارک میں پیدا ھوئے۔ 1959 میں کورنیل یونیورسٹی سے سائنس اور انگریزی ادبیات کی سند حاصل کی لیکن جلد ہی کارنیل یونیورسٹی سے انجینرنگ کی تعلیم کو خیر باد کہ کر امریکی بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ جب وہ 1960–1963 میں سیٹل، ریاست واشنگٹن کی بوئنگ ھو ائی جہازوں کی کمپنی میں " تکنیکی مصنف" تھے تو انھوں نے اپنی پہلی ناول "وی" (V) مکمل کی۔ تھامس پنچن امریکا کے ایسے فکشن نگار ہیں جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کی وہ ریاضیاتی نثر لکھتے ہیں۔ جس میں طبعیات اور دیگر سائنسی علوم کی اصطلاحات کی بھر مار ھوتی ہے جو قاری کے ذہن پر گراں گذرتی ہے یوں ان کا افسانوی متن ایہام نویسی اور ابہام سے بھر جاتا ہے اور وہ اپنی تحریروں میں کئی لسانی نوعیتوں اور قواعد کو خطروں سے بھی دوچار کردیتے ہیں اور اس ہیبت ناک صورت حال سے وہ اپنے قاری کو خوف زدہ کردیتے ہیں جس میں کوکیں، دیگر منشیات اور شراب نوشی کی ‘ کجروانہ‘ گونج بھی سنائی دیتی ہے۔ پنچن اپنے فکشن کو مابعد جدیدی کے علاوہ "اعلی/ اونچی جدیدیت "بھی کہتے ہیں۔ ان کی ناولز میں معاشرتی، سیاسی نوعیتوں کے کرب اور مسائل بھرے ھوئے ہیں۔ جس میں نسل پسندی اور سامراج کی شکل کو وہ ثقافتی جبر کے حوالے سے دیکھتے ھوئے اس کو نئی ادبی ہیتوں کے ساتھ تخلیق کرتے ہیں جس کے بطن میں عمرانیاتی اور الہیاتی فکر پوشیدہ ہے۔ پنچن نے جنسیات، نفسیات، سماجیات، سائنس اور ٹیکنیالوجی کے موضوعات کو اپنے ناولز میں بہت ہی ہنر مندی سے اپنے افسانوی کینوس پر پھیلایا۔ وہ کمتر ثقافت کی نشاندھی کرتے ھوئے اپنے فکشن میں مزاحیہ، کارٹون، معروف فلموں، ٹیلی ویژن پروگرامز، پکوان کاری، شہری اساطیر، سازشی نظریات اور لوک فن کی بو قلمیاں بکھیر دیتے ہیں۔ تھامس پنچن کے افسانوی آفاق پر ونگسٹائن، ایملی ڈکنس، بورھس، امبرٹوایکو، ایڈگر ایلن پو، ہارتھون، میلویل، چالس ڈکنس، تھامس مان، جوزف کانریڈ، بیکٹ، آئینسکو، کامیو، ایڈورڈ ایلبی، سال بیلو، ہیرلڈ پینٹر، نامن میلر، ٹینسی ولیم اور ٹونی مویسن کے گہرے اثرات محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے سلمان رشدی کی ناول " کلام شیطانی" کی تعریف کرتے ھوئے اسے عظیم ناول قرار دیا۔ پنچن کئی بار ادب کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیے گئے مگر ہنوز انھیں اس انعام کو پانے میں کامیابی حاصل نہیں ھوسکی۔ تھامس پنچن پر میرا ایک مضمون راولپنڈی کے ادبی جریدے۔۔"کلاسیک"۔۔ اکتوبر 1985( مدیر: احمد داؤد مرحوم) کے شمارے میں "پراسرار ناول نگار" کے عنوان سے شائع ھوا تھا۔ تھامس پنچن کی تخلیقات یہ ہیں۔ ان میں سے چندکتابوں کو انعامات اور اعزازت سے بھی نوازہ گیا ہے۔{تحریر: احمد سہیل} :::
تھامس پنچن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 مئی 1937ء (87 سال)[1][2][3][4][5][6][7] گلین کوو، نیو یارک |
رہائش | مینہیٹن |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کورنیل یونیورسٹی (ستمبر 1953–جون 1959) |
تخصص تعلیم | انگریزی ادب |
تعلیمی اسناد | بی اے |
پیشہ | مصنف [8][9]، ناول نگار ، مضمون نگار ، سائنس فکشن مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [10][11] |
ملازمت | بوئنگ [12] |
اعزازات | |
نامزدگیاں | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
V. (مارچ, 1963)، winner of William Faulkner Foundation Award The Crying of Lot 49 (اپریل 27, 1966)، winner of Richard and Hilda Rosenthal Foundation Award Gravity's Rainbow (فروری 28, 1973)، 1974 National Book Award for fiction, judges' unanimous selection for Pulitzer Prize overruled by advisory board, awarded William Dean Howells Medal of the American Academy of Arts and Letters in 1975 (award declined) Slow Learner (اپریل, 1984)، collection of early short stories Vineland (فروری, 1990) Mason & Dixon (اپریل 1997) Against the Day (نومبر 21, 2006) ( تحریر:احمد سھیل)
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118597221 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?94 — بنام: Thomas Pynchon — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ NooSFere author ID: https://www.noosfere.org/livres/auteur.asp?NumAuteur=-51955 — بنام: Thomas PYNCHON — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Thomas Pynchon — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/1d56cfa3955f4fef828780f4f987283d — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/pynchon-thomas — بنام: Thomas Pynchon — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Thomas Pynchon — Vegetti Catalog of Fantastic Literature NILF ID: https://www.fantascienza.com/catalogo/NILF14342
- ↑ Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/1923 — بنام: Thomas Pynchon
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118597221 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — CC0 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اکتوبر 2024 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119208145 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/9438307
- ↑ https://dx.doi.org/10.1017/9781108683784
- ↑ https://www.washingtonpost.com/archive/lifestyle/1988/07/19/macarthur-grants-to-31/b81f08bc-2b01-4a30-a6a4-c9c111df997d/ — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جولائی 2020
- ↑ https://www.nationalbook.org/books/gravitys-rainbow/
- ↑ https://www.nytimes.com/1974/05/08/archives/pulitzer-jurors-his-third-novel.html — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جولائی 2020
- ↑ https://www.nytimes.com/1974/05/08/archives/pulitzer-jurors-his-third-novel.html