سلمان رشدی

برطانوی نژاد امریکی ناول نگار


احمد سلمان رشدی ایک بھارتی برطانوی ناول نگار اور مضمون نگار ہے۔ اس کا چوتھا ناول، شیطانی آیات (The Satanic Verses) ایک بڑے تنازع کا مرکز تھا، جس نے کئی ممالک میں مسلمانوں کو احتجاج پر اکسایا۔ 14 فروری 1989ء کو آیت اللہ خمینی کی طرف سے جاری ایک فتوی میں سلمان رشدی موجب قتل قرار دیا گیا۔ جو آج تک جاری ہے۔‌

سلمان رشدی

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: احمد سلمان رشدی ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 19 جون 1947ء (77 سال)[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی[8]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ (1964–)[9]
ریاستہائے متحدہ امریکا (2016–)
بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن رائل سوسائٹی آف لٹریچر،  پین امریکا،  امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ پدما لکشمی (2004–2007)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی کنگز
کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف[10]،  ناول نگار،  مضمون نگار،  منظر نویس،  بچوں کے مصنف،  اداکار[11]،  مصنف[12]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو[13]،  برطانوی انگریزی،  کشمیری  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو[14][15]،  انگریزی،  کشمیری  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت ایموری یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں شیطانی آیات  ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر گیبریل گارشیا مارکیز  ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 کمپینین آف آنر (2022)[16]
فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز (2022)[17]
سینٹ لوئیس ادبی انعام (2009)[18]
کوسٹا بک اعزازات (برائے:The Moor's Last Sigh) (1995)
کوسٹا بک اعزازات (برائے:شیطانی آیات) (1988)
مین بکر پرائز (برائے:Midnight's Children) (1981)[19]
فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر 
 نائٹ بیچلر 
 نشان فنون و آداب (فرانس)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

پیدائش ترمیم

سلمان رشدی ہندوستان کی برطانیہ سے آزادی سے دو ماہ قبل بمبئی میں 19 جون 1947ء کو پیدا ہوئے تھے۔

تعلیم ترمیم

14سال کی عمر میں انھیں حصول تعلیم کے لیے انگلینڈ کے رگبی اسکول میں بھیج دیا گیا تھا، بعد ازاں انھوں نے کیمبرج کے معروف کنگز کالج میں تاریخ کے مضمون میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔

عملی زندگی ترمیم

سلمان رشدی نے برطانوی شہریت حاصل کر لی اور انھوں نے اپنا مسلم عقیدہ تبدیل کر لیا۔ انھوں نے بطور ایک اداکار مختصر وقت کے لیے کام کیا۔ وہ کیمبرج فوٹ لائٹس میں کام کر چکے ہیں۔ پھر انھوں نے ناول لکھنے کے ساتھ ساتھ ایک ایڈورٹائزنگ کاپی رائٹر کے طور پر بھی کام کیا۔

وہ لندن 2003ء میں اپنے ناول مڈ نائٹ چلڈرن کی سٹیج کے لیے ماخوذ کردہ پرفارمنس میں بھی شامل رہے۔

پچھلی دو دہائیوں میں اس نے شالیمار دی کلاؤن، دی اینچینٹریس آف فلورنس، ٹو یئرز ایٹ منتھز اینڈ ٹوئنٹی ایٹ نائٹس، دی گولڈن ہاؤس اور کوئچوٹ نامی ناول شائع کیے ہیں۔

توہین اسلام ترمیم

ان کا چوتھا ناول 'شیطانی آیات (سیٹانک ورسز) جو سنہ 1988ء میں شائع ہوا ان کا سب سے متنازع ناول بن گیا، اس کتاب کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے مذہبی توہین آمیز قرار دیا۔

اہل اسلام کا رد عمل ترمیم

75 سالہ رشدی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور وہ اس ناول کی اشاعت کے بعد روپوش ہونے پر مجبور ہو گئے اور برطانوی حکومت نے مصنف کو پولیس حفاظت میں رکھا تھا۔

ان کے چوتھی کتاب کی اشاعت اور برطانوی پولیس کی جانب سے حفاظت میں رکھے جانے کے بعد برطانیہ اور ایران نے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے لیکن مغربی دنیا کے مصنفین اور دانشوروں نے اس کتاب پر مسلمانوں کے رد عمل کو اظہار رائے کی آزادی کو لاحق خطرہ قرار دیا تھا۔

اس کتاب پر سب سے پہلے انڈیا نے پابندی لگائی تھی۔ پاکستان نے بھی مختلف دیگر مسلم ممالک اور جنوبی افریقہ کی طرح اس پر پابندی عائد کر دی۔

مصنف سلمان رشدی کی چوتھی کتاب کی اشاعت کے ایک سال بعد 1989ء میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ روح اللہ خمینی نے ناول نگار کے قتل کا فتویٰ یا سرکاری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

جنوری 1989ء میں، بریڈ فورڈ میں مسلمانوں نے رسمی طور پر کتاب کی ایک کاپی جلا دی تھی اور نیوز ایجنٹ ادارے ڈبلیو ایچ ایسمتھ کو وہاں اس کتاب کو رکھنے سے منع کیا تھا۔ تاہم سلمان رشدی نے توہین مذہب کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔

فروری 1989ء میں، برصغیر میں رشدی مخالف فسادات میں کئی افراد مارے گئے، تہران میں برطانوی سفارت خانے پر پتھراؤ کیا گیا اور مصنف کے سر پر 30 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا۔

دریں اثنا، برطانیہ میں، کچھ مسلم رہنماؤں نے اعتدال پسندی پر زور دیا، جبکہ دیگر نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ کی حمایت کی۔

امریکا، فرانس اور دیگر مغربی ممالک نے سلمان رشدی کو دی جانے والی موت کی دھمکی کی مذمت کی تھی۔

سلمان رشدی اس وقت تک پولیس کے پہرے میں اپنی بیوی کے ساتھ روپوش رہے، انھوں نے اپنی کتاب کے ذریعے مسلمانوں کو ہونے والی تکلیف پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا لیکن ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خمینی نے مصنف کی موت کے لیے اپنے فتوی کو قائم رکھا۔

وائکنگ پینگوئن کے لندن کے دفاتر سے پبلشرز کو پکڑ لیا گیا اور نیویارک کے دفتر میں عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

لیکن اس سب کے باوجود یہ کتاب بحر اوقیانوس کے دونوں کناروں پر واقع ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن گئی تھی۔

مسلم ممالک کے جانب سے اس کتاب کی اشاعت پر شدید رد عمل کے نتیجے میں ای ای سی ممالک نے اس کتاب کی حمایت کی اور ان مظاہروں کے خلاف تمام ممالک نے عارضی طور پر تہران سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔

قاتلانہ حملہ ترمیم

12 اگست 2022ء کو نیویارک میں ان پر ہادی مطر نے قاتلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، تاہم انھیں فوری طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا اور وہ بال بال بچ گئے۔‌

تصانیف ترمیم

  • ان کی پہلی لکھی گئی کتاب گریمس نے اشاعت کے بعد بڑی کامیابی حاصل نہیں کی، لیکن کچھ ناقدین نے انھیں ایک اہم صلاحیت کے حامل مصنف قرار دیا تھا۔
  • رشدی کو اپنی دوسری کتاب مڈ نائٹ چلڈرن لکھنے میں پانچ سال لگے، اس کتاب نے 1981ء کا بکر پرائز جیتا تھا۔ اس کتاب کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا اور اس کی پانچ لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں تھیں۔
  • جہاں ان کی کتاب مڈ نائٹ چلڈرن انڈیا کے بارے میں تھی، وہیں رشدی کا تیسرا ناول شیم - جو 1983 میں ریلیز ہوا۔ چار سال بعد، رشدی نے دی جیگوار سمائل نامی ناول لکھا، جو نکاراگوا میں ایک سفر نامہ تھا۔
  • ان کا چوتھا ناول 'شیطانی آیات (سیٹانک ورسز) جو 1988ء میں شائع ہوا ان کا سب سے متنازع ناول بن گیا اور جس پر بین الاقوامی سطح پر ایسی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کی مثال نہیں ملتی۔
  • رشدی کی بعض کی کتابوں میں بچوں کے لیے ایک ناول، ہارون اینڈ دی سی آف سٹوریز (1990)،
  • مضامین کی ایک کتاب، امیجنری ہوم لینڈز (1991)،
  • ناول ایسٹ، ویسٹ (1994)،
  • دی مورز لاسٹ سائی (1995)،
  • دی گراؤنڈ بنیتھ ہر فیٹ (1999)،
  • فیوری (2001)
  • انھوں نے 2012ء میں اپنی متنازع کتاب 'شیطانی آیات' (دی سٹانک ورسرز) کے بعد پیدا ہونے والے تنازعات کے متعلق ایک یادداشت بھی لکھی۔

ذاتی زندگی ترمیم

سلمان رشدی نے چار بار شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔ وہ اب امریکا میں رہتے ہیں۔‌

اعزازات ترمیم

  • برطانوی مصنف و ناول نگار کی کئی کتابیں بے حد کامیاب رہی ہیں، ان کے دوسرے ناول مڈ نائٹ چلڈرن نے 1981ء میں بکر پرائز جیتا تھا۔
  • ادب کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے 2007 میں انھیں نائٹ کا خطاب دیا گیا۔
  • کمپینین آف آنر (2022)
  • فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز (2022)
  • سینٹ لوئیس ادبی انعام (2009)
  • کوسٹا بک اعزازات (برائے:The Moor's Last Sigh) (1995)
  • کوسٹا بک اعزازات (برائے:شیطانی آیات) (1988)
  • فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر

حوالہ جات ترمیم

  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118873520 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Salman-Rushdie — بنام: Sir Salman Rushdie — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  3. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6d50n8q — بنام: Salman Rushdie — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. Internet Speculative Fiction Database author ID: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?287 — بنام: Salman Rushdie — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. NooSFere author ID: https://www.noosfere.org/livres/auteur.asp?numauteur=1471 — بنام: Salman RUSHDIE — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. بنام: Salman Rushdie — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/edfcd2fcb2154fe09639c421dd8a08db — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/rushdie-ahmed-salman — بنام: Ahmed Salman Rushdie — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. ربط : https://d-nb.info/gnd/118873520  — اخذ شدہ بتاریخ: 10 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  9. https://www.oxfordreference.com/view/10.1093/oi/authority.20110803100433765
  10. https://cs.isabart.org/person/118081 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  11. Deutsche Synchronkartei actor ID: https://www.synchronkartei.de/darsteller/5225 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  12. https://www.wikidata.org/wiki/Q44306
  13. https://www.crf-usa.org/bill-of-rights-in-action/bria-15-1-c-blasphemy-salman-rushdie-and-freedom-of-expression
  14. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119231368 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  15. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/9580131
  16. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.thegazette.co.uk/London/issue/63714/data.pdf — عنوان : The London Gazette — صفحہ: B6 — شمارہ: 63714 — ISBN 978-0-11-692213-7
  17. https://www.amacad.org/new-members-2022
  18. http://lib.slu.edu/about/associates/literary-award-rushdie.php — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اپریل 2019
  19. https://thebookerprizes.com/fiction/backlist/1981
  20. https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/quichotte — اخذ شدہ بتاریخ: 11 نومبر 2022
  21. https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/the-enchantress-of-florence — اخذ شدہ بتاریخ: 11 نومبر 2022
  22. https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/shalimar-the-clown — اخذ شدہ بتاریخ: 10 نومبر 2022
  23. https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/the-moors-last-sigh — اخذ شدہ بتاریخ: 10 نومبر 2022
  24. https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/the-satanic-verses
  25. https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/shame — اخذ شدہ بتاریخ: 11 نومبر 2022

بیرونی ربط ترمیم