تھری اوولز کے ایس سی اے اسٹیڈیم
تھری اوولز کے ایس سی اے اسٹیڈیم ، جسے کے ایس سی اے کرکٹ گراؤنڈ، الور اور الور کرکٹ گراؤنڈ بھی کہا جاتا ہے، الور میں کرکٹ کا ایک مقام ہے جو بنگلور ، بھارت کے مضافات میں ایک بستی ہے۔ اس مقام میں 3کرکٹ گراؤنڈ ہیں جنہیں پلاٹینم اوول، گولڈن اوول اور سلور اوول کہتے ہیں۔ اس سہولت کے لیے 30 ایکڑ اراضی 2000ء کی دہائی کے اوائل میں کے ایم رام پرساد نے حاصل کی تھی جو اس وقت کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے صدر تھے۔ اس سہولت نے 2011ء میں اپنے پہلے باضابطہ میچ کی میزبانی کی جس کے فوراً بعد رائل چیلنجرز -کے ایس سی اے اکیڈمی اس مقام پر منتقل ہو گئی۔ 2013ء میں کے ایس سی اے نے اس سہولت کے پلاٹینم جوبلی پویلین کا افتتاح کیا جو گولڈن اور سلور اوولز کے لیے مشترکہ پویلین کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس سہولت میں 22 پریکٹس پچز ہیں [1] اور انڈور پریکٹس کا انتظام ہے۔ [2]
کے ایس سی اے کرکٹ گراؤنڈ، الور | |
تھری اوولز کے ایس سی اے اسٹیڈیم میں پلاٹینم اوول | |
مقام | الور, بنگلور، کرناٹک, بھارت |
---|---|
تاسیس | 2011 |
ملکیت | کرناٹک سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن |
ماخذ: http://www.espncricinfo.com/india/content/ground/573809.html ای ایس پی این کرک انفو |