تھوڑا سا آسماں عمیرہ احمد کا لکھا ہوا ایک ضخیم ناولہے جو آٹھ سو سے زائد صفحات پہ مشتمل ہے۔ عمیرہ احمد کے دیگر ناولوں کی طرح یہ بھی پہلے قسط وار ڈائجسٹ میں چھپتا رہا اور بعد میں علم و عرفان پبلشرز نے اسے کتابی صورت میں پیش کیا ہے۔ اس ناول پہ ڈراما بھی بنایا جا چکا ہے۔

مرکزی کردار

ترمیم

کہانی کے اہم کردار "شائستہ کمال" اور "ہارون کمال" ہیں لیکن یہ دونوں مرکزی کردار ہونے کے باوجود منفی نوعیت کے ہیں۔

دیگرکردار

ترمیم

کہانی کے دیگر اہم کردار

  • فاطمہ
  • امبر منصور اور
  • شہیر ہیں۔

مرکزی خیال

ترمیم

تھوڑا سا آسمان ایسے لوگوں کی کہانی ہے جو آسمان کی بلندیوں کو چھونا چاہتے ہیں۔ اور ایسا کرنے کے لیے وہ کسی حربے، کسی ہتھکنڈے، مکر و فریب اور برائی کو اختیار کرنے میں نا تو شرمندگی محسوس کرتے ہیں اور نہ چوکتے ہیں۔ ناول عمیرہ احمد نے اپنے روایتی انداز میں لکھا ہے۔ ناول کا پلاٹ بے حد مضبوط اور مربوط ہے۔ اس ناول کی خاص بات کرداروں کی بہتات ہے، تاہم ہر کردار کہانی کی ضرورت کے مطابق شامل کیا گیا ہے اور انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ ہے۔ تاہم چند ایک کو چھوڑ کے تقریباً تمام ہی کردار منفی نوعیت کے ہیں۔ ناول بہت تفصیلی لکھا گیا ہے۔ شائستہ کمال ایک بہت بڑے بزنس مین کی بیوی ہے اور اس میں وہ تمام اخلاقی برائیاں موجود ہیں جو انتہائی امیر طبقے کا خاصہ ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے شوہر کے کاروبار کی ترقی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ کہانی میں یہ بات بار بار باور کرائی گئی ہے کہ شائستہ کمال کی افادیت کی وجہ سے ہارون کمال کا بزنس بہت ترقی کر رہا تھا اور شائستہ اپنے کانٹیکٹس استعمال کرکے اس کے بزنس کے مسائل فوراً حل کروا دیتی تھی۔ تاہم ناول میں ایک بارے میں ایک بھی واقعے یا مثال سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شائستہ کس طرح ہارون کمال کے بزنس میں مددگار تھی اور اس وجہ سے اس پہ حاوی تھی۔ اتنے ضخیم ناول میں اس پہلو کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے کہانی میں ایک خلاء سا محسوس ہوتا ہے اور قاری ناول پڑھنے کے دوران اپنی رائے بنانے کی ببجائے مصنفہ کی بتائی ہوئی بات پہ بھروسا کرنے پہ مجبور ہوتا ہے۔ دیگر افراد اور کردار آہستہ آہستہ کہانی، ہارون کمال اور شائستہ کمال کی زندگیوں میں شامل ہوتے ہیں اور کہانی کا حصہ بنتے جاتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔