تیرئیل کیتھیڈرل

گرجاگھر
(تیرئیل گرجاگھر سے رجوع مکرر)

تیرئیل کیتھیڈرل (سپینی زبان میں: Catedral de Santa Mara de Teruel) تیرئیل آرا گون ہسپانیہ میں موجود ایک کیتھیڈرل ہے۔ اس گرجاگھر کو سینٹ میری کے نام پر معنون کیا گیا ہے۔ اس گرجاگھر کو مدیجار طرزتعمیر (Mudjar architecture) میں بنایا گیا ہے۔ اس گرجاگھر کے ساتھ ساتھ شہر کے اور زراگوزا کے صوبے کے کئی گرجاگھروں کو یونیسکو عالمی وراثت کے مقام کے روپ میں 1986ء سے داخل فہرست کیا گیا ہے۔

تیرئیل گرجاگھر
Catedral de Santa María de Teruel
بنیادی معلومات
متناسقات40°20′38″N 01°06′26″W / 40.34389°N 1.10722°W / 40.34389; -1.10722
مذہبی انتسابکاتھولک کلیسیا
ملکہسپانیہ
سنہ تقدیس1587
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرکیتھیڈرل
طرز تعمیرمدیجن
سنگ بنیاد1171

تاریخ

ترمیم

اس گرجاگھر کا نقطہ آغاز آرا گون کے الفانسو دوم کے ذریعے بنائے نگر سے جڑا ہے۔ الفانسو نے نگر تعمیر کے ساتھ ساتھ ہی ایک گرجاگھر کے بنانے کا حکم صادر کر دیا تھا جسے اس نے سینٹ میری ڈے میڈیاولا کے نام پر معنون کیا تھا۔ عمارت کی تعمیر کے لیے رومینیسک طرزتعمیر کو چنا گیا تھا۔ 13 ویں صدی میں مورسکو کے مشاق ممعمار جزاف نے اس کی بازتعمیر کی تھی۔ اس نے گرجا گھر کو مدیجار طرزتعمیر کا روپ دیا جس میں عمارت کے بیچ کی ایک واضح دھارا اور دوراہی پراروپن شامل ہے۔ مدیجار طرزتعمیر ہی میں بنا بیل ٹاور کو 1257 میں پورا کیا گیا تھا۔ 14 ویں صدی میں گرجگھر کو گوتھک مدیجار طرزتعمیر کی آمیزش سے ایک اور نئے روپ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

1423ء میں پوپ بینیڈکٹنے بارہویں (Pope Benedict XII) نے، جو اصل روپ سے آراگونی تھا، اس گرجاگھر کو ایک خصوصی درجہ (collegiate) دیا تھا۔ 1538ء میں مارٹن دے موتالبن (Martn de Montalbn) نے گرجاگھر کے وسطی حصّے میں ایک گنبد بنایا تھا۔ یہ ایک ہشت گونہ منصوبہ تھا جس میں باہری کونے دو دھاری کھڑکیوں اور پلاٹیریسک (Plateresque) سجاوٹ کے چلتے دیکھنے والے کا دل موہ لیتے تھے۔ 1587ء میں تیرئیل میں ایک نئے ڈایوسیز (diocese) کو بنائے جانے کے ساتھ ہی اس گرجاگھر کو اور بھی پاکیزہ مانا گیا اور اسے کیتھیڈرل (cathedral) کا درجہ دیا گیا تھا۔

جائزہ

ترمیم

گھنٹہ گھر اسپین میں مدیجار طرز کا اعلٰی ترین ٹاور ہے۔ یہ ایک چوکور نوعیت رکھتا ہے جس میں تین منزلیں ہیں اور جنہیں مٹی کے ٹائلوں اور چینی کے کانچ کے زمرہ سے تیارشدہ سامان کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ اس کی چوٹی پر 18 ویں صدی کا ایک لالٹین ہے۔

گرجاگھر کے بیچ میں بنی چھت کو جسے 14 ویں صدی میں بنایا گیا تھا، گوتھک طرزتعمیر میں، تایخی، مذہبی، انسانی اور حضرت عیسٰی مسییح تصویروں کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ گرجاگھر کے بیچ میں عبادت کے لیے ایک اونچا منبر بنا ہے جو آراگونی فنّ تعمیر میں آنے والے نئے دور کے اصلاحات کا آئیینہ دار ہے۔

گیلری

ترمیم

خارجی روابط

ترمیم

ماخذ

ترمیم