اندھیرا
اندھیرا روشنی کی عین ضد ہے۔ اس سے مراد روشنی پھیلانے والے ذرائع کا فقدان یا ان کی نمایاں کمی ہے۔ اس سے دکھائی دینے والی روشنی کی کمی بھی مراد ہو سکتی ہے۔
انسانی بینائی میں ایک بڑا سقم یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ روشنی یا روشنی کی کمی میں رنگوں کی تفریق سے قاصر ہے۔[1] ناکافی روشنی کی سطحوں میں رنگ سے متعلق سمجھ بے رنگینی کے احساس سے لے کر مکمل طور سیاہ لگ سکتا ہے۔
تیرگی سے متعلق جذباتی رد عمل کئی ثقافتوں میں استعاروں کے استعمالات کو دعوت دے چکا ہے۔
کسی بھی چوبیس گھنٹے کے دن کے زمرے مکمل تیرگی سے مراد وہ وقت ہے جب سورج اپنے افق سے 18° نیچے ہو۔ اس میں بھور اور رات کے آسمان کے اثرات شامل نہیں ہوتے ہیں۔
موسمی اثرات
ترمیمدنیا کے کئی حصوں میں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کی چھینٹوں، تیز بارش، برفباری وغیرہ کے ساتھ ساتھ دھول بھری ہوائیں دن میں اندھیرا کر دیتی ہیں۔ اس کی وجہ سے لوگ آسانی سے دن میں بھی کچھ دیکھ پاتے اور انھیں برقی آلات کا سہارا لینا پڑتا ہے۔[2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ W. Wundt (1907)۔ "Part 6. Pure sensations"۔ Outlines of Psychology
- ↑ دہلی۔ این سی آر میں تیز آندھی، دن میں اندھیرا چھایا