تیزاب-اساس ٹائٹریشن ایک تیزاب یا اساس کے ارتکاز کا تعین کرنے کے لیے مقداری تجزیہ کا ایک طریقہ ہے جسے معلوم ارتکاز کے تیزاب یا اساس کے معیاری محلول کا استعمال کرتے ہوئے بے اثر Neutral حالت میں لایا جاتا ہے۔[1] ایک پی ایچ pH انڈیکیٹر کو تیزاب۔اساس تعمل کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر تجزیاتی محلول میں تیزاب کی انحطاط مستقل (pKa) یا اساس کی انحطاط مستقل (pKb) معلوم ہو تو اس محلول کا ارتکاز (مولیریٹی molarity) کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح، اگر تجزیاتی محلول کا ارتکاز معلوم ہے تو میں معلوم محلول کا ایک ٹائٹریشن وکر بنا کر، pKa یا pKb کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

تیزاب۔اساس ٹائٹریشن کا اختتامی نقطہ اس وقت پہنچ جاتا ہے جب انڈیکیٹر کا رنگ اچانک بدلنا شروع ہوتا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Acid-Base Titrations 14.7". PennState. Retrieved 2023-12-07.

زمرہ:کیمیا