تیزرو
تیزرو پاکستان کی ایک ایکسپریس ٹرین تھی جو کراچی اور پشاور کے درمیان روزانہ چلتی تھی۔ 1990ء کی دہائی میں پیپلز پارٹی کے ادوار حکومتوں کے درمیان اس کا نام تبدیل کر کے ذو الفقار ایکسپریس کر دیا گیا۔ تاہم پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ختم ہونے کے بعد اس کا نام دوبارہ تیزرو کر دیا گیا۔
اس ٹرین کو 20 جولائی 2010ء کو ریلوے انجنوں کی کمی کے باعث بند کر دیا گیا۔